Tag: rice exporters

  • کینیا میں پاکستانی چاول کی شپمنٹس چوری، حکومت مدد کرے، رائس ایکسپورٹرز

    کینیا میں پاکستانی چاول کی شپمنٹس چوری، حکومت مدد کرے، رائس ایکسپورٹرز

    کراچی: رائس ایکسپورٹرز نے کہا ہے کہ کینیا کو پاکستانی چاول کی بر آمدات کے دوران چاول کی شپمنٹ کینیا کے پورٹس سے ہمارے خریدار کے گودام پہنچنے کے دوران راستے میں ہی چوری ہوجاتی ہیں، کینیا کی حکومت کوئی تعاون نہیں کررہی،مسئلہ حکومتی سطح پر حل کیا جائے۔

    رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین رفیق سلیمان نے نمائندہ اے آر وائی نیوز کو بتا یا کہ پاکستان نے کینیا کو گزشتہ مالی سال جولائی میں 17 کروڑ ڈالر مالیت کا 4 لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن چاول بر آمد کیا جبکہ اس سے پہلے 19 کروڑ ڈالر مالیت کے تقریباً 5 لاکھ ٹن چاول بر آمد کرچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تعینات کینیا کے ہائی کمشنر پروفیسر جولیس کیبٹ سے ملاقات میں پاکستانی رائس ایکسپورٹرز نے مختلف مشکلات سے آگاہ کیا، کینیا میں پاکستانی چاول کی چوری کی شکایات ملتی ہیں اور اس معاملے میں ہمیں کینیا کی حکومت سے کوئی تعاون فراہم نہیں کیا جاتا۔

    رائس ایکسپورٹر کے چیئرمین کینیا کے سفیر سے ملاقات کرتے ہوئے

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی رائس ایکسپورٹر اپنی مدد آپ کے تحت اپنے چاول کا بیمہ کرواتے ہیں لیکن ہمارے چاول کی چوری کے کلیم ریفنڈ نہیں کیے جاتے اور پاکستانی رائس ایکسپورٹرز کے ہزاروں ڈالرزکے کلیم ابھی تک انشورنس کمپنی کے پاس التوا کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کینیا کے سفیر کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان سے جانے والی چاول کی شپمنٹ کی ویلیو یشن کینیا کے حکومتی ادارے صحیح طریقے سے نہیں کر رہے ، وفدنے کینیا کے سفیر سے پاکستانی چاول کے لیے خصوصی رعایتی ڈیوٹی عائد کرنے کی درخواست کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں توازن پیدا ہوسکے۔

     

  • چاول کی ایکسپورٹ، یورپی منڈیاں حاصل کرنے کا بہترین موقع

    چاول کی ایکسپورٹ، یورپی منڈیاں حاصل کرنے کا بہترین موقع

    کراچی: رائس ایکسپورٹر ایسوی ایشن کے چئیرمین محمود مولوی نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے بھارتی چاول کی امپورٹ پر پابندی لگا دی ہے، پاکستان یورپ اور دیگر ایکسپورٹ منڈیاں دوبارہ حاصل کرکے چاول کی ایکسپورٹ میں 30 تا 35 فیصد تک اضافہ کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے بھارتی چاول کی امپورٹ پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی ایکسپورٹرز رواں سال یورپی منڈی دوبارہ ایکسپورٹر ز قبضہ کرسکتے ہیں، بھارتی چاول کی ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث پاکستانی باسمتی چاول کی ایکسپورٹ میں 30 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی چاول منڈی کے مطابق بھارت میں چاول کی فصل کم ہونے کی وجہ سے بھارتی حکومت رواں سال چاول کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کر سکتی ہے، اس صورتحال میں پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں 40 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔

    چئیرمین نے مزید کہا کہ 2008 بھارتی حکومت چاول کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرچکی ہے، رواں سال پاکستان میں چاول کی بمپر فصل ہوئی ہے اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پوری دنیا میں موجود پاکستانی کمرشل قونصلرز کے ذریعے اپنے چاول کی ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے کام کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت 8 ملین ٹن چاول ایکسپورٹ کرتا ہے جو چاول کی عالمی ایکسپورٹ کا 25 فیصد ہے۔

  • تاجرو‌ں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، رائس ایکسپورٹرز

    تاجرو‌ں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، رائس ایکسپورٹرز

    کراچی: رائس ایکسپورٹرز ایسوی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے تاجروں کو ہراساں کرنے کا عمل فوری بند کیا جائے، تاجروں کو تحفظ دینا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

    اپنے بیان میں رائس ایکسپورٹرز ایسوی ایشن کے چئیر مین محمود مولوی نے کہا ہے کہ پولیس نے اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے چاول کے تاجر کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیاجس کے خلاف ایسوی ایشن نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز ،وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاوس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کی یقین دہانی پر ہم نے یہ احتجاج ملتوی کیا ہے، تاجر کے خلاف کوئی شکایت ہے تو اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے یا متعلقہ ایسوی ایشن کو بتایا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، تاجروں کو ہراساں کرنے کاعمل قابل قبول نہیں ہے۔