Tag: rice fields

  • سعودی عرب: صحرا میں ایک نیا تجربہ

    سعودی عرب: صحرا میں ایک نیا تجربہ

    ریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے صحرا میں ایک شخص نے چاول اگا لیے، مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ چند ماہ میں مکہ کے مضافات میں سری لنکن چائے کا تجربہ بھی کریں گے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ایک زرعی انجینیئر نے مکہ کے صحرا میں چاول اگا کر پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے، یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب تجربہ ہے۔

    انجینیئر یوسف عبد الرحمٰن بندقجی جو چاول کی کاشت اور جدید کھیتی باڑی کے ماہر مانے جاتے ہیں، کا کہنا ہے کہ انہیں 2 برس قبل جدہ میں کھیتی باڑی کا خیال آیا، انہوں نے وزارت زراعت و پانی کی نگرانی میں بحیرہ احمر سے متصل زرعی فارم کا اہتمام کیا۔ سمندر کے پانی سے آبپاشی کی۔

    اس دوران وہ مختلف پودوں اور آب پاشی میں استعمال ہونے والے پانی نیز گرم آب و ہوا اور موسم کا مطالعہ کرتے رہے، اسی تجربے کے تناظر میں مکہ کے صحرا میں چاول کی کاشت کا خیال ذہن میں آیا۔

    بندقجی نے کہا کہ خشک علاقوں میں چاول کی کاشت کا تجربہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے، ماحول دوست نامیاتی مواد اور مہینے میں پانچ بار آب پاشی سے مکہ کے صحرا میں چاول کی کاشت کی گئی۔

    اسی کے ساتھ ایک اور تجربہ یہ کیا جا رہا ہے کہ پانچ سال تک فصل حاصل کی جاتی رہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزارت زراعت کے ماتحت ریسرچ سینٹر کے مشیران نے اچھوتے نامیاتی مواد اور تجربے پر عمل درآمد کی منظوری دی تھی، تب ہی صحرا میں چاول کی کاشت کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

    بندقجی کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ 12 گھنٹے چاول فارم کو دیتے ہیں، 2 ہیکٹر کے رقبے پت دو فارم قائم کیے گئے۔ کچھ حصہ ایسا ہے جس میں آب پاشی یا پودوں کے حوالے سے تجربات کیے جاتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چاول کی کاشت بظاہر گندم جیسی ہوتی ہے لیکن دونوں کا سسٹم اور خصوصیات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ یہاں سال بھر چاول کی کاشت کی جا سکتی ہے، ہر موسم میں چاول اگایا جا سکتا ہے۔ میرے زرعی فارم میں 3 قسم کے چاولوں کی کاشت ہو رہی ہے۔ سفید چاول، حسا کا سرخ چاول اور انڈونیشیا کا سیاہ چاول۔

    بندقجی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں وہ مکہ کے مضافات میں سری لنکن چائے کا تجربہ بھی کریں گے۔

  • چاول کے کاشتکار اپنی فصل مکمل کرلیں‘ محکمہ موسمیات

    چاول کے کاشتکار اپنی فصل مکمل کرلیں‘ محکمہ موسمیات

    کراچی: ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہےجبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں‘ محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کے لیے زرعی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

    آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم آج(شام/رات) راولپنڈی، ہزارہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانولہ، ڈی جی خان، ملتان، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    آنے والے اڑتالیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم راولپنڈی،ہزارہ،لاہور،سرگودھا،گوجرانولہ،ڈی جی خان،ملتان ڈویژن،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب،بالائی سندھ،سبی،مکران ڈویژن اور خیبرپختونخواکے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس سےملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
    ؤ
    گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم راولپنڈی،ڈی جی خان ڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر: گڑھی ڈوپٹہ 27، راولاکوٹ01، پنجاب:ڈی جی خان میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
    گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی 48، نوکنڈی،دالبندین، نورپورتھل، بھکر 46، لاڑکانہ، دادو، تربت، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    آج ملک کے اہم شہروں میں درجہ حرارت اور ہوا میں نمی کا تناسب کچھ اس طرح رہے گا۔


    زرعی مشورے


    موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر کسان حضرات سےگزارش ہے کہ مندرجہ ذیل مشوروں کو مدنظر رکھیں۔

    کسان حضرات موسمی حالات اور پیشگوئی کے مطابق اپنی کھڑی فصلوں اور سبزیوں کی آبپاشی کے معمولات ترتیب دیں-
    چاول کے کاشتکار فصل کی کاشت مکمل کرلیں –
    حالیہ بارشوں کے نتیجہ فصلوں میں پیدا ہونیوالی جڑی بوٹیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں-


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔