Tag: richest person

  • ایلون مسک تاریخ کی سب سے امیر ترین شخصیت قرار

    ایلون مسک تاریخ کی سب سے امیر ترین شخصیت قرار

    ٹیسلا کے بانی ایلون مسک تاریخ کے امیر ترین شخص بن چکے ہیں۔ ان کی دولت میں اربوں روپے اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ان کی مجموعی مالیت 347.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں اس زبردست اضافے کا سبب ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ہے، جو الیکشن کے دن سے 40فیصد بڑھ چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق صرف جمعہ کے روز ان شیئرز کی قیمت میں 3.8 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 352.56 ڈالر پر بند ہوئے جو کہ تین سالوں میں اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

    شیئر میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے ان کی کل مالیت میں 7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے ان کی مجموعی مالیت پچھلے ریکارڈ 320.3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی جو کہ نومبر 2021 میں ٹیسلا کی وبا کے دوران کی قیمتوں کے دوران تھی۔

    ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کی ایک بڑی وجہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج بھی ہیں۔ دراصل انتخابات میں ایلون مسک نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کی تھی۔ انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں 100 کروڑ ڈالر کا عطیہ بھی کیا تھا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ مستقبل میں کئی ایسی پالیسیاں نافذ کریں گے جس سے تاجروں کو کافی فائدہ ہوگا۔ اس لیے سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ اس کا براہ راست مثبت اثر ٹیسلا پر پڑے گا۔ اسی امید میں ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

    ایلون مسک کی موجودہ مالیت دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص، لارری ایلسن سے 80 ارب ڈالر زیادہ ہے، جن کے پاس 235 ارب ڈالر ہیں۔

    مسک کی دولت کا بیشتر حصہ ٹیسلا میں ان کی 13 فیصد حصص سے آ رہا ہے، جن کی مالیت 145ارب ڈالر ہے اور کمپنی میں ان کے زیر التواء 9 فیصد حصص بھی شامل ہیں۔

  • جیف بیزوس دنیا کی امیر ترین شخصیت بن گئے

    جیف بیزوس دنیا کی امیر ترین شخصیت بن گئے

    جیف بیزوس 211 بیلن ڈالرز ملکیت کے ساتھ تاریخ کے سب سے امیر آدمی بن گئے ہیں، بلوملبرگ کی رپورٹ کے مطابق بیزوس کی کل مالیت 185.5 بلین ڈالرز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کی امیر ترین شخصیات میں پہلے نمبر پر آگئے۔

    دنیا کے دولت مند ترین افراد کی دوڑ کے مقابلے میں تین شخصیات شامل ہیں، جمعرات کو مقابلہ اس وقت بڑھ گیا جب ایلون مسک کی دولت کا تخمینہ دن کے اختتام پر 177.4 بلین ڈالرز لگایا گیا اور انہوں نے فرانس کے لگژری میگنیٹ برنارڈ آرنالٹ سے دوسری پوزیشن لے کر اپنے نام کرلی۔

    بیزوس کے پاس دنیا کی سب سے بڑی آن لائن خریدوفروخت کی ویب سائٹ ایمازون کے تقریبا ذاتی 51 ملین شیئرز ہیں۔ انہوں نے 2012 میں سب سے زیادہ ملکیت رکھنے والا شخص کا ریکاڈ توڑ دیا ہے۔

    سابق ایمازون کے سی ای او جیف بیزوس پہلے ہی دنیا کے ارب پتیوں کی لسٹ میں شامل تھے مگر اب ان کا شمار تاریخ کے سب سے امیر افراد میں ہونے لگا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے دولت مند ترین افراد کی جنگ کا میدان ایلون مسک، جیف بیزوس اور فرنچ مین برنارڈ آرنالٹ کے درمیان کے درمیان گرم ہے۔

    برنارڈ آرنالٹ جو کہ اس ہفتے کے آغاز پر سرفہرست تھے، تاہم گزشتہ دو دنوں میں انکی دولت میں 21 بلین ڈالرز کے مساوی کمی آئی، اور اسی صورتحال کے باعث ایمیزون کے بانی جیف بیزوس 185.5 بلین ڈالرز کے ساتھ اول پوزیشن پر آگئے یعنی وہ دنیا کے دولت مند ترین لوگوں میں پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ایلون مسک دوسرے اور فرنچ مین برنارڈ آرنالٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔