Tag: Rickshaw

  • سیف علی خان کو کاریں ہوتے ہوئے رکشے میں اسپتال کیوں لایا گیا؟

    سیف علی خان کو کاریں ہوتے ہوئے رکشے میں اسپتال کیوں لایا گیا؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان کو چاقو حملے کے بعد ان کے بڑے بیٹے ابراہیم نے زخمی حالت میں آٹو رکشہ میں ڈال کر اسپتال پہنچایا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان گزشتہ رات اپنے گھر میں چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، حملہ آور نے ان پرمتعدد بار وار کیا، جن میں ایک ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب لگا۔

    رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد ان کے بڑے بیٹے، 23 سالہ ابراہیم علی خان نے گھر میں کار موجود نہ ہونے کے باعث والد کو ایک آٹو رکشہ میں ڈال کر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا۔

    سیف کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کی سرجری کامیاب رہی اور اب ان کی زندگی کو خطرہ لاحق نہیں ہے، گھر کے دیگر افراد، بشمول ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور خان، حملہ آور کے حملے میں محفوظ رہیں۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چوری کی نیت سے سیف کے گھر میں داخل ہونے والے شخص نے پہلے موقع کا انتظار کیا۔

    حملہ آور کو گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو گھنٹے قبل تک داخل ہوتے نہیں دیکھا گیا، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ پہلے ہی عمارت میں موجود تھا۔ پولیس حملہ آور کی شناخت کے لیے مزید فوٹیج چیک کررہی ہے جبکہ اس حوالے سے اطراف میں موجود لوگوں سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

    ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین سیف پر حملے کا ذمہ دار بھارتی وزری اعظم نریندر مودی کو ٹھہرا رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ اور حکمران جماعت بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ساتھ ہی ان سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ کیا وہ شہروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں؟

    بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مودی سے ملاقات کے بعد سیف کی زندگی میں بڑی تبدیلی آنا شروع ہوگئی، ان کا خیال ہے کہ جب سے ملاقات ہوئی ہے، اس کے لیے چیزیں نیچے کی طرف جا رہی ہیں۔

    سیف علی خان کے ساتھ زخمی ہونے والی خاتون کون ہے؟ پولیس کا اہم بیان

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ سیف کی زندگی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، پھر ان کی ملاقات نریندر مودی سے ہوگئی اور سب کچھ تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔

  • رکشے میں جدت پیدا کرنے والی این سی اے کی طالبہ

    رکشے میں جدت پیدا کرنے والی این سی اے کی طالبہ

    رکشے کی سواری پاکستان میں بے حد عام ہوتی جارہی ہے تاہم یہ بالکل بھی آرام دہ سواری نہیں جس کی وجہ سے لوگ اسے مجبوری میں ہی استعمال کرتے ہیں۔

    اب ایک طالبہ فاطمہ خان نے اسی رکشے کا رنگ و روپ بدل کر اسے نہایت خوبصورت سواری بنا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں فاطمہ خان نے شرکت کی اور اپنے پروجیکٹ کے بارے میں بتایا۔

    فاطمہ نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کی طالبہ ہیں اور یہ رکشہ دراصل ان کا ایک پروجیکٹ تھا جس میں انہوں نے رکشے میں کچھ تبدیلیاں کر کے اسے خوبصورت شکل دے دی۔

    فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 3 پہیوں کی گاڑی کو رکشہ ہی سمجھا جاتا ہے اور لوگ اس میں بیٹھنا معیوب سمجھتے ہیں، تاہم ان کی تبدیلیوں کے بعد یہ رکشہ بہترین سواری بن گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ فی الحال اس رکشے کی تیاری میں 2 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔ وہ مستقبل میں اسے الیکٹرک پاورڈ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

  • رکشہ خود بخود چل کر پارکنگ میں کیسے کھڑا ہوگیا، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    رکشہ خود بخود چل کر پارکنگ میں کیسے کھڑا ہوگیا، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    آپ نے سوشل میڈیا یا یوٹیوب پر ایسی بہت سی حیرت انگیز ویڈیوز دیکھیں ہوں کہ جنہیں دیکھ آپ کو یہ لگا ہوگا کہ یقیناً اس میں کسی آسیب یا جن کا کردار ہوگا۔

    کچھ ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں دیکھنے والے ورطہ حیرت میں مبتلا ہیں کہ کوئی رکشہ بغیر ڈرائیور کے اس طرح کسے حرکت کرسکتا ہے؟

    یوٹیوب پر نیپال میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، یہ عجیب و غریب واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا جس میں ایک سائیکل رکشہ کو سڑک پر خود بخود چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا جبکہ اس پر کوئی سواری یا ڈرائیور ہی نہیں تھا۔

    نیپال سے فیس بک پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو957ہزار سے زیادہ صارفین نے دیکھا اور پسند کیاجبکہ6.7ہزار سے مرتبہ ری شیئر ہونے کے ساتھ وائرل ہوچکا ہے۔

    ویڈیو کلپ میں شدید طوفانی بارش کے دوران ایک مصروف سڑک دکھائی گئی ہے، چند سیکنڈ بعد سڑک کے

    کنارے کھڑا ایک رکشہ خود ہی موڑ لیتے ہوئے بیچ روڈ پر آجاتا ہے اور پھر ریورس ہوتے ہوئے پارکنگ کی جانب میں واپس آکر کھڑا ہوجاتا ہے۔

    یہ انوکھا منظر دیکھ کر جائے وقوعہ پر موجود کچھ لوگوں کو خوشگوار حیرت کے ساتھ ہنستے ہوئے اور کچھ کو خوف کے عالم میں چیختے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔

    بہت سے صارفین نے رکشے کے خود بخود آگے پیچھے چلنے کو "غیر معمولی سرگرمی” قرار دیا جبکہ دوسرے صارفین نے کہا کہ ایلون مسک جو ٹیسلا کے سی ای او ہیں، اس آٹو ڈرائیونگ رکشہ کو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

  • رکشہ ڈرائیور کو بہانے سے کہیں اور لے جا کر نوسرباز رکشہ لے اڑے (فوٹیج)

    رکشہ ڈرائیور کو بہانے سے کہیں اور لے جا کر نوسرباز رکشہ لے اڑے (فوٹیج)

    کراچی: شہر قائد میں‌ نوسرباز لٹیروں نے غریب رکشہ ڈرائیور کو بھی نہ چھوڑا، اور دھوکا دے کر اس سے رکشہ لے اڑے، رکشہ چوری کرنے والوں اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں یومیہ اجرت کمانے والے رکشہ ڈرائیورز بھی اسٹریٹ کرمنلز کے نشانے پر آ گئے ہیں، کراچی کے علاقے کیماڑی گیٹ نمبر1 سے رکشہ چوری کی واردات ہوئی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے رکشہ چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیجز میں نوسربازوں کو رکشہ چوری کر کے لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے، چور نے تاروں کو ملا کر رکشے کو اسٹارٹ کیا تھا۔ علاقے میں چور کے آنے جانے کی نقل و حرکت سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھی جا سکتی ہے۔

    ایف آئی آر رکشے کے مالک رضوان خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ واقعہ 8 مارچ کو رکشہ ڈرائیور شاہد کے ساتھ پیش آیا۔

    ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اس نے ٹاور سے ایک سواری کو بٹھایا جو اسے کیماڑی نمبر ایک لے آیا، پھر وہ وہاں سے اترا اور کہا کہ میں ابھی آتا ہوں، کچھ دیر بعد وہ موٹر سائیکل پر آیا اور اس کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا۔

    وزیرستان کے شہری کا قتل، فوٹیج سامنے آ گئی (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)

    ڈرائیور کے مطابق سواری نے بچے کو رکشہ میں بٹھا کر کہا کہ میں اس کے ساتھ کچھ دیر آئل ایریا میں جاؤں، میں اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر گیا تو وہاں وہ دھوکے سے مجھے چھوڑ کر غائب ہو گیا۔

    ڈرائیور کا کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد جب وہ رکشے کے پاس آیا تو وہ غائب تھا، جس پر اس نے مالک کو فون کر دیا۔

  • رکشے میں خاتون سے بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    رکشے میں خاتون سے بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    لاہور کے علاقے راوی روڈ میں جشن آزادی کی رات رکشے میں سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے راوی روڈ میں خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری سی آئی اے کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی، ا س سے قبل پنجاب حکومت نے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سی آئی اے کو سونپا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو واقعے میں ملوث ہونےکے شبہ میں حراست میں لیاگیا، زیرحراست ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی لوکیشن ٹریس اورفیس میچنگ کی جارہی ہے۔

    واضح رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، ‏جس میں اوباش نوجوان رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل ‏سے اتر کر رکشے میں سوار ہوا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے ‏لیے جوتا اتک ٹھایا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: عائشہ اکرم کی جان کو خطرہ ، گھر کے باہر پولیس تعینات

    ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے یوم آزادی کے روز ہونے والی جنسی درندگی کے واقعے پر پنجاب حکومت نے سخت ایکشن لے رکھا ہے اور ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چھیاسٹھ سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    ڈی آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ گرفتار تمام ملزمان کی پہلے نادرا سے شناخت کروائی گئی ہے، نادرا سے شناخت کے بعد ملزمان کی باضابطہ گرفتاری ڈالی گئی، جبکہ 100سے زائد افراد کو مشکوک جان کر حراست میں لیا گیا تھا۔

    ڈی آئی جی نے بتایا کہ 40 گرفتارملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھیجا جارہا ہے، شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر مزید تفتیش کو آگے بڑھایا جائےگا اور مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کوبھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • کراچی : شارع فیصل پر خاتون  ٹیچر  کو ہراساں کرنے والا ملزم  گرفتار

    کراچی : شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس نے شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، گزشتہ روز ملزم اور اس کے ساتھی نے خاتون کو ہراساں کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم حمزہ مغل کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

    گزشتہ روزخاتون کو شارع فیصل پرملزم اور اسکےساتھی ہراساں کرتےرہے تھے جبکہ اے آروائی نیوز نے گزشتہ روز خاتون کو ہراساں کرنے کی خبر نشر کی تھی۔

    اوباش نوجوانوں نے رکشے میں سوار خاتون اسکول ٹیچر کو مسلسل ہراساں کیا اور رکشہ کو روکنے کی کوشش کی جبکہ رکشے میں سوار خاتون نے ان اوباش نوجوانوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار چند نوجوان مسلسل خاتون کو ہراساں کرتے، نازیبا جملے کستے اور سیٹیاں بجارہے ہیں ، ان میں سے ایک نوجوان نے ڈرائیور کو رکشہ روکنے کا کہا مگر رکشہ ڈرائیور نے ان کی ایک نہ سنی۔

  • کراچی : بسوں، رکشہ اورٹیکسی کے کرایوں میں کمی

    کراچی : بسوں، رکشہ اورٹیکسی کے کرایوں میں کمی

    کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے گڈز ٹرانسپورٹ اور انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں سات فیصد کمی کردی ہے ۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں رکشہ اور ٹیکسی کے کرایوں میں دس فیصد کمی کی گئی ہے ، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    جبکہ کراچی میں چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی کامعاملہ تاحال طے نہیں ہوپایا ہے ۔ جس پر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایو ں میں کمی کا نوٹی فکیشن حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات میں دو مرتبہ کمی کے بعد جاری کیا ۔

    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ہے اور ان کاکہنا ہے کہ کراچی میں بیشتر بسیں سی این جی پر چل رہی ہیں،اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بسوں کے کرایوں میں کمی نہیں کرسکتے۔