Tag: Ricky Ponting

  • رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کی وجہ بتادی

    رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کی وجہ بتادی

    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کرنے سے متعلق لب کشائی کی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے رابطوں کی تصدیق کردی ہے۔

    سابق آسٹریلوی کپتان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے دوران اس حوالے سے بات چیت ہوتی رہی ہے، اس دوران میری کوچنگ میں دلچسپی جاننے کی کوشش کی گئی تھی۔

    رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں نیشنل ٹیم کی کوچنگ کرنا پسند کروں گا لیکن زندگی میں اور بھی بہت کچھ ہے۔

    رکی پونٹنگ نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے اگر آپ کوچ ہوں گے تو پھر آپ آئی پی ایل میں کوچنگ نہیں کرسکتے، نیشنل ٹیم کا کوچ ہونے کا مطلب سال میں 10، 11 ماہ کی نوکری ہے، انہوں نے کہا کہ میں گھر میں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

    رکی پونٹنگ نے کہا کہ فیملی کو بھارت میں کرکٹ کلچر اچھا لگتا ہے لیکن اس وقت کوچنگ میرے لائف اسٹائل میں فٹ نہیں ہوتی۔

    پونٹنگ کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے جسٹن لینگر، اسٹیفن فلیمنگ اور گوتم گھمبیر کے نام بھی کوچنگ کے لیے سامنے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ اس وقت میرے لائف اسٹائل کے مطابق نہیں ہے، زندگی میں انجوائے کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ ہے۔

    وسیم اکرم کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر

    اُنہوں نے کہا کہ میری فیملی نے آئی پی ایل کے دوران 5 ہفتے میرے ساتھ ہندوستان میں گزارے، میں نے بیٹے کو کوچنگ کی آفر سے متعلق بتایا تو بیٹے نے آفر قبول کرنے کا کہا، بیٹا کہنے لگا کہ ہم دو سال کے لیے بھارت منتقل ہوجائیں گے۔

  • کمنٹری کے دوران اسپتال پہنچنے والے رکی پونٹنگ کا بیان سامنے آگیا

    کمنٹری کے دوران اسپتال پہنچنے والے رکی پونٹنگ کا بیان سامنے آگیا

    آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں کچھ دیر علاج کرانے کے بعد واپس کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔

    آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز گراؤنڈ سے ہی رکی پونٹنگ نے اپنی طبیعت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا تھا۔

    گراؤنڈ میں واپس پہنچنے اور کمنٹری کا آغاز کرنے پر رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ کل کافی لوگ گھبراگئے تھے، سچ بتاؤں تو میں بھی ڈر گیا تھا، وہ لمحہ خوفزدہ کردینے والا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ کمنٹری باکس میں کل مجھے سینے میں دو مرتبہ درد محسوس ہوا جس کے 10 سے 15 منٹ بعد میں اسپتال میں تھا جہاں میرا بہترین علاج کیا گیا، آج بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

    کمنٹری کے دوران رکی پونٹنگ ایمرجنسی میں اسپتال منتقل

    انہوں نے کہا کہ جسٹن لینگر میرے ساتھ کمنٹری کر رہے تھے ، میں نے سینے میں درد کا انہیں بتایا اور پھر انہوں نے  میرا خیال رکھا، دس پندرہ منٹ کے بعد میں اسپتال تھا جہاں ہر ممکن بہترین ٹریٹمنٹ کی گئی۔

  • رکی پونٹنگ نے شاہین آفریدی سے متعلق پیش گوئی کردی

    رکی پونٹنگ نے شاہین آفریدی سے متعلق پیش گوئی کردی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میچ سے قبل نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے متعلق گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ ’شاہین شاہ آفریدی کل کے میچ میں بہترین کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں، پاکستان کے پاس میگا ایونٹ جیتنے کا موقع ہے ۔‘

    سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی نئی گیند کو سوئنگ کرتے ہیں اور پرانی گیند سے بھی وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ اگر یہ مان لیا جائے کہ شاہین آفریدی مکمل فٹ نہیں ہیں لیکن وہ 90 فیصد بھی فٹ ہیں تو سب سے متاثر کن کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ بہت سے فاسٹ بولرز کو کیریئر کے دوران گھٹنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا، فاسٹ بولر بریٹ لی کو بائیں تخنے کی انجری کا سامنا رہا۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شروع کے میچز میں ان کی فارم پر سوالات کیے جارہے تھے لیکن مجھے ان کی فارم پر کوئی شبہ نہیں رہا، وہ آنے والے میچز میں فارم میں آرہے ہیں اور ان کی فارم میں مزید بہتری آئے گی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نیدرلینڈز سے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر جمعرات کو انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • ویرات کوہلی کیوں کارکردگی نہیں دکھاپارہے؟ رکی پونٹنگ کا اہم انکشاف

    ویرات کوہلی کیوں کارکردگی نہیں دکھاپارہے؟ رکی پونٹنگ کا اہم انکشاف

    دبئی: آسٹریلیا کے عظیم کپتان رکی پونٹنگ نے ویرات کوہلی کی ناقص کارکردگی کی وجوہات بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کوہلی کی فارم میں کمی کی مختلف وجوہات بتائی،مگر میرا تجربہ کہتا ہے کہ کوہلی جسمانی یا ذہنی طور پر تھکا ہوا نہیں ہے، وہ اپنا کھیل بہتر کرنے کی تلاش میں ہے مگر اسے یہ احساس کرنا ہوگا کہ اس میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے۔

    پونٹنگ کا خیال ہے کہ کوہلی جسمانی طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کا دماغ اس سے متفق نہیں ہے، اس طرح کی صورتحال سے ہر کرکٹر گزرتا ہے مگر میں کوہلی کی جلد فارم میں واپسی کے بارے میں پراعتماد ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں: ’بمرا کے بغیر بھارت کی بولنگ ‘بغیر دانتوں‘ جیسی قرار

    ویرات کوہلی طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم ہیں، انہیں کھیل کے کسی بھی فارمیٹ میں سینچری بنائے دو سال کاعرصہ بیت چکا ہے، حال ہی میں ختم ہونے والی بھارتی لیگ میں بھی وہ اپنی فارم بحال کرنے میں ناکام رہے اور 16 میچوں میں صرف 341 رنز اسکور کرسکے۔

    واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز باہر کررکھا ہے، بورڈ کا موقف ہے کہ دونوں بیٹرز اپنی فارم بحال کرنے کے لئے مستقل مزاجی سے محنت کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں کم بیک کرینگے۔

  • شین وارن کا تذکرہ ، رکی پونٹنگ زاروقطار رودئیے

    شین وارن کا تذکرہ ، رکی پونٹنگ زاروقطار رودئیے

    لیجنڈ کرکٹر شین وارن کی موت پر دنیائے کرکٹ سوگوار ہے، آسٹریلوی کھلاڑیوں کو تو اب تک اس بُری خبر کا یقین نہیں ہورہا ہے، جس کا اندازہ ان کے حالیہ انٹرویوز میں بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ورچوئل انٹرویو دیا،اسی دوران اینکر نے شین وارن سے متعلق سوال کیا تو رکی پونٹنگ نے اپنے جذبات پر قابو پانے کی لاکھ کوشش کی مگر دل کی کیفیت کے آگے بے بس ہوئے اور ان کے آنسو چھلک پڑے۔

    رکی پونٹنگ نے بھرائی آواز میں کہا کہ گذشتہ چند روز سے شدید کرب میں ہو جب سے پتہ چلا ہے کہ شین وارن جیسے عظیم کرکٹر اب ہم میں نہیں، انہوں نے کہا کہ شین وارن جیسا کوئی بولر نہیں جو اسپن بولنگ میں انقلاب لائے۔

    آئی سی سی کی جانب سے انسٹا گرام پر رکی پونٹنگ کا مذکورہ کلپ شیئر کیا گیا ہے، جسے محض 5 گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، آسٹریلیا کے سابق قائد کے اس جذباتی ویڈیو پر مختلف کرکٹرز کی جانب سے اپنے اپنے انداز میں اظہار خیال کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے اسپن جادوگر شین وارن کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن سے پہلی ملاقات کا احوال بیان کیا تھا۔

    رکی پونٹنگ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شین وارن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 15 سال کے تھے تب ان کی پہلی ملاقات شین وارن سے اکیڈمی میں ہوئی تھی۔

    انہوں نے شین وارن کو آسٹریلیا کا عظیم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج تک جتنے کھلاڑیوں کے ساتھ یا جتنے کھلاڑیوں کے مخالف کھیلا اُن میں سب سے عظیم شین وارن کو پایا۔

  • عبداللہ شفیق بھی رکی پونٹنگ اور بابر اعظم کے مداح نکلے

    عبداللہ شفیق بھی رکی پونٹنگ اور بابر اعظم کے مداح نکلے

    لاہور: نیشنل ٹی ٹوینٹی میں سنچری بنا کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے عبداللہ شفیق بھی رکی پونٹنگ اور بابر اعظم کے مداح نکلے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں تیز ترین سنچری بنا کر سلیکٹر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے والے مڈل آرڈر بلے باز عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ وہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور بابر اعظم کے مداح ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کپ کا معیار اچھا رہا، ڈیبیو پر سنچری بنانا اچھا لگا، ٹاپ آرڈر میں بہت کھلاڑ ی ہیں جب بھی موقع ملا فائدہ اٹھاؤں گا ۔

    عبداللہ شفیق نے کہا کہ قومی ٹیم میں موقع ملا تو بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، نوجوان بلے باز نے بتایا کہ والد صاحب نے انہیں بہت کچھ سکھایا ہے وہ ہی ان کے کوچ ہیں۔

    مزید پڑھیں: عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری نے ٹیم کو جتوا دیا

    اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی تھے ان سے بھی بہت کچھ سیکھا، کوشش تھی اچھا کھیلوں لیکن یقین نہیں تھا کہ اتنی جلد ٹیم میں نام آئے گا، میرا بھی ایک خواب اور گول تھا کہ پاکستان ٹیم میں نام آئے۔

    عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ میری اسٹرنٹھ کٹ اور پل شاٹس ہیں ان پر محنت کرتا ہوں کور ڈرائیو بھی پسند ہے، زمبابوے کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

  • رکی پونٹنگ نے شعیب اختر سے خوفزدہ ہونے کا اعتراف کرلیا، ویڈیو وائرل

    رکی پونٹنگ نے شعیب اختر سے خوفزدہ ہونے کا اعتراف کرلیا، ویڈیو وائرل

    سڈنی : سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے بیٹنگ کے دوران خوفزدہ ہوگئے تھے۔

    آسٹریلیا کو دو بار عالمی چیمپئن بنانے والے کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کو تیز ترین اور خطرناک بولرقرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ سے سوال کیا گیا جس میں دو ویڈیوز شیئرز کی گئی تھیں ٹویٹر پر رکی پونٹنگ نے فلنٹوف کو چھوڑ کر شعیب اختر کے اسپیل کا انتخاب کیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکی پونٹنگ شعیب اختر کی خطرناک باؤنسر کے آگے بے بس نظر آرہے ہیں اور وکٹ کیپر معین خان کو بھی گیند پکڑنے میں مشکل پیش آئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے شعیب اختر کا یہ اسپیل انتہائی تیز تھا یقین کریں کہ وکٹ کے دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز جسٹن لینگر بھی میرا بالکل ساتھ نہیں دے پا رہے تھے۔

    رکی پونٹنگ کے ٹوئٹ کے جواب میں شعیب اختر نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صرف رکی پونٹنگ ہی میرا یہ اسپیل کھیل سکتے تھے وہ سب سے بہادر کھلاڑی تھے۔

    شعیب اختر نے ازراہ مزاح کہا کہ واقعی اس وقت جسٹن لینگر نے دوسرے اینڈ پر ہی کھڑے رہنے میں اپنی عافیت سمجھی تھی۔