Tag: rigging

  • حکمران اداروں کو چلنے نہیں دیتے، عمران خان

    حکمران اداروں کو چلنے نہیں دیتے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا اصلی حسن آزاد ادارے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ پیرکے روز جوڈیشل کمیشن میں پیشی بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چل جائے گا کہ الیکشن کمیشن اورنادرا کتنے آزاد ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ہاں سیاست دان بادشاہوں کا سا مزاج رکھتے ہیں اداروں کو قانون کے مطابق چلنے نہیں دیتے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نادرا کا ڈیتا بیس سنبھالنے والوں کے ہاتھ میں سب کچھ تھا سربراہ کے ہاتھوں میں کچھ بھی نہیں تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے دھاندلی کے اصل ذمہ دارسامنے آئیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کےسربراہ کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کو محض ایک ماہ کا اسٹے ملا ہے مسلم لیگ ن اس کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے۔

  • اسلام آباد :جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت جمع کرانے کا وقت ختم

    اسلام آباد :جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت جمع کرانے کا وقت ختم

    اسلام آباد: دوہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں جمع کرانے کیلئے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ۔ تین سیاسی جماعتوں نے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادیئے۔

    جوڈیشل کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ثبوت اور درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی، اے این پی کی بشریٰ گوہر اور پی ٹی آئی کے اسحاق خاکوانی نےجوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت جمع کرادیے ہیں۔

    جوڈیشل کمیشن نے تحریکِ انصاف کی درخواست پر ن لیگ کونوٹس جاری کیا تھا، جس پر ن لیگ کے شاہد حامد نے جوڈیشل کمیشن میں اپنا جواب جمع کرایا، مسلم لیگ ن کا جواب بائیس صفات پر مشتمل ہے۔

    جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق کرائے گئے۔

    ن لیگ کے سینیٹر رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں، واویلا کرنے کے بجائے پی ٹی آئی ثبوت لیکر آئے، ق لیگ نےبھی دھاندلی کے ثبوت جمع کرادیئے۔

    جس میں پچیس گواہان طلب کرنے کیلئے فہرست بھی شامل ہے، اہم گواہان کی فہرست میں سابق الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراھیم ، رجسٹرار سپریم کورٹ ،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شامل ہیں۔

  • جوڈیشل کمیشن کا تحریک انصاف کو ثبوت جمع کرنے کا حکم

    جوڈیشل کمیشن کا تحریک انصاف کو ثبوت جمع کرنے کا حکم

    اسلام آباد: الیکشن 2013 میں دھاندلی کے انتخابات کی تحقیقات کے لئے تشکیل کردہ الیکشن کمیشن نے اپنی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے تحریک انصاف کو ثبوت جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ناصرالملک نے الیکشن 2013 میں دھاندلی کے لئے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو ایک ہفتے کے اندر دھاندلی کے ثبوت جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    چیف جسٹس نے نادرا کے لئے بھی حکم جاری کیا کہ ایک ہفتے کے اندر انگھوٹوں کے نشانات کی تصدیق کے عمل کی رپورٹ کمیشن میں پیش کی جائے۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن کے لئے احکامات جاری کیے کہ ایک ہفتے کے اندرعمران خان کے الزامات کا جواب داخل کرے۔

    چیف جسٹس نے تمام سیاسی جماعتوں کے سامنے تین سوال رکھے اورکہا کہ سیاسی جماعتیں ان سوالات کے الگ الگ جوابات داخل کرائے جائیں۔

    چیف جسٹس کے تین سوال

    الیکشن 2013 شفاف تھے کہ نہیں۔

    اگر دھاندلی ہوئی تھی تو منظم طریقے سے ہوئی یا نہیں۔

    اگردھاندلی ثابت ہوجاتی ہے تو اس کا اثر کیا ہوگا۔

  • انتخابی اصلاحات: نائجیریامیں الیکشن ملتوی

    انتخابی اصلاحات: نائجیریامیں الیکشن ملتوی

    ابوجا: نائجیریا میںالیکشن کمیشن نے انتخابی نظام کو بہتر بنانے اوردھاندلی ختم کرنے کے لیے عام انتخابات کوملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نائجیریا میں عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کے چئیرمین نے سینٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فراڈ اور دھاندلی سے پاک انتخابی نظام کے لیے عام انتخابات کو ملتوی کیا گیا ہے۔

    چیئرمین کاکہنا تھاکہ حاصل کیے جانے والے اضافی وقت میں انتخابی فراڈ کو ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے پراپوزیشن پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ نائجیریا میں عام انتخابات چودہ فروری کو ہونے تھے لیکن اب ان کا انعقاد انتخابی اصلاحات کے بعد کرایا جائے گا۔

  • احتجاج آئینی اوربنیادی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    احتجاج آئینی اوربنیادی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ڈی چوک پر احتجاج ہمارا آئینی اور بنیادی حق ہے۔

    سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف آئین کی مکمل بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کنٹینرز ہٹانے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ تحریکِ انصاف کے مؤقف کی تائید ہے، تحریکِ انصاف کےرہنما کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ان کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔

    واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک ِ انصاف اورپاکستان عوامی تحریک گذشتہ ستائیس دن سے اسلام آباد میں دھرنا دئے بیٹھے ہیں۔

  • چینی صدرکےنہ آنےکےذمہ دارنہیں، عمران خان

    چینی صدرکےنہ آنےکےذمہ دارنہیں، عمران خان

    اسلام آباد : ہاکستان تحریک ِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کا دورہ ہماری وجہ سے ملتوی نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوج مداخلت نہیں کررہی حکومت بلاوجہ بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے ، ہم فوج کے نہیں عوام کے اشارے پر یہاں آئیں ہیں۔ا نہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وزیرِاعظم نوازشریف کا استعفیٰ لئے بغیر نہیں جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیو ٹی وی مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل بنا ہوا ہے، جیو کا نعرہ ہے کہ رقم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمھارے ساتھ ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ آٹھ سو کنٹینرز اسلام آباد میں ہم نے نہیں لگائے نہ ہی ہم نے یہاں قتل ِ عام کیا، ایسا کس جمہوریت میں ہوتا ہے کہ حکومت اپنی پولیس کے ذریعے عوام کا قتل ِ عام کرے۔ چین کے صدر نے اپنا دورہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملتوی کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی صدر سرمایہ کاری نہیں قرضے دینے کے لئے یہاں آرہے تھے۔


    Imran Khan Speech 5 Sep – Azadi March by arynews

    انہوں نے مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچک زئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ خود بھی جمہوریت سے فیض یاب ہوتے رہے اور اب اپنی اولادوں کو بھی تیارکرلیا ہے

    انہوں نے انکشاف کیا کہ کہ این اے 122 کے ووٹ پی پی147 کے ووٹوں میں سے برآمد ہوئے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ نواز شریف نے 2012 میں ڈکلئیر کیا کہ ان کے کل اثاثے 26 کروڑ رپے کے ہیں اور اگلے سال یہ اثاثے 2 ارب ہوگئے، یہ کونسا کاروبار ہے جس سے اتنا پیسہ بنتا ہے۔

    انہوں نے تقریرکےاختتام پر مراد سعید کو آگے کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جماعت نئے لیڈر سامنے لارہی ہے یہ میرا رشتے دار نہیں ہے لیکن پارٹی میں اہم ذمہ داری سر انجام دے رہا ہے۔

  • چاہے جیل جانا پڑےاسلام آباد جائیں گے، عمران خان

    چاہے جیل جانا پڑےاسلام آباد جائیں گے، عمران خان

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس فیصلے کی سمجھ نہیں آرہی۔

    عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم کسی سے لڑنے اسلام آباد نہیں جارہے، ہمارا لانگ مارچ پرامن ہے،ہم غیرآئینی مارچ نہیں کریں گے، عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر انہیں جیل بھی جانا پڑے پھر بھی مارچ نہیں رکے گا،لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کی سمجھ نہیں آرہی، چیئرمین تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی نارضگی پر کہا کہ جاوید ہاشمی کو تحفظات تھے تو مجھ سے بات کرتے، دھاندلی سے جیتنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

  • طاہر القادری سے انتخابی انقلاب کی بات کی جائے گی، عمران خان

    طاہر القادری سے انتخابی انقلاب کی بات کی جائے گی، عمران خان

    لاہور: عمران خان کہتے ہیں طاہر القادری سے انتخابات کے ذریعے انقلاب کی بات کی جائے گی، چودہ اگست کے بعد وہ خود وزیراعظم کو ملاقات کی دعوت دیں گے۔

    چودہ اگست کو آزادی مارچ اور انقلاب مارچ ساتھ ساتھ ہوگا اور عمران خان نے آزادی مارچ کے بعد اپنی پہلی ترجیح بھی بتا دی،تحریک  انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں یہ پورے پاکستان کی آزادی کا معاملہ ہے۔ علامہ طاہر القادری سے بات کی جائے گی کہ وہ انتخابی انقلاب کے ذریعے اٹھارہ کروڑ عوام کی زندگیوں میں انقلاب لائیں۔

    عمران خان علامہ طاہر القادری سے انتخابی عمل میں اصلاحات کی بات کریں گے، کپتان پہلے ہی کہہ چکے ہیں وزیراعظم نواز شریف کے استعفے اور وسط مدتی انتخابات کے مطالبات کی منظوری تک وہ اسلام آباد میں بیٹھے رہیں گے،عمران خان کہتے ہیں چودہ اگست کے بعد وہ خود وزیراعظم کو ملاقات کی دعوت دیں گے۔

  • عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کرنے کیلئے لاہور پہنچ گئے

    عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کرنے کیلئے لاہور پہنچ گئے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کرنے کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کرنے لاہور پہنچ گئے،زمان پارک برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا پرجوش کارکنوں نےاپنےقائدکا استقبال بھی پرجوش اوروالہانہ کیا، عمران خان جب بنی گالہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سے نکلے،توان گاڑیوں کا قافلہ بھی ساتھ نکلا،پرجوش کارکن اپنے قائد اور آزادی مارچ کیلئے نعرے لگاتے رہے، پولیس اسکواڈ سیکیورٹی دیتا رہا، گاڑی میں بیٹھے عمران خان کا پر اعتماد چہرہ چودہ اگست کے آزادی مارچ کی کہانی بتارہا تھا، ہشاش بشاش عمران خان کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔

    PTI-PMLN

    دوسری جانب عمران خان کے لاہور پہچنے سےقبل لاہورکازمان پارک اکھاڑا بن گیا، زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش کے باہر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے  پتھراؤ اور جوابی پتھراؤسے کشیدگی پھیل گئی لیکن معاملہ وقتی طور پر ٹل گیا۔

    آزادی مارچ سےقبل تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد جانے کیلئے پرجوش ہیں، تو ن لیگ والے بھی موقع کی کھوج میں ہیں، مقابلہ سخت،اور فضاؤں میں کشیدگی پھیل چکی ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے سیاسی قیادت نے افہام و تفہیم کا مظاہرہ نہ کیا،تو نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

  • عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کے چہرے بےنقاب کردیئے

    عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کے چہرے بےنقاب کردیئے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نےانتخابات میں دھاندلی کے عوض مراعات حاصل کرنے والوں کوبے نقاب کردیا۔

    عمران خان نے بنی گالہ میں انتخابی دھاندلیوں کے ذریعےشریف برادران کو فائدہ پہنچا کر مراعات حاصل کرنیوالے کرداروں کوبےنقاب کیا، عمران خان نےبتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کوخدمت کےعوض ان کے بیٹے کو بورڈ آف انوسٹمنٹ کا چیئر مین بنایا گیا، عمران خان کے مطابق جسٹس رمدے کے بیٹےمصطفی رمدے، بھائی اسد رمدے اور بھتیجی کو بھی نوازا گیا، عمران خان نےکہا جسٹس انور محبوب کو ایک سال کی توسیع سمیت دیگر مراعات دے کر بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا موقع دیا گیا۔

    عمران خان نے پینتیس پنکچر والے نجم سیٹھی کو ملنے والی مراعات کا پردہ چاک کیا ، عمران خان نےبتایا سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کو خدمت گزاری پر دو بار توسیع ملی، تحریک انصاف کےچیئر مین نے طارق باجوہ، شاہد خان، ریٹرننگ آفیسرز اور ڈی آر اوز کو بھی دی گئی خصوصی مراعات کا ذکر کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا ملکی مسائل کا حل مارشل لاء میں نکالنے والوں کی سوچ غلط ہے، اُن کا کہنا تھا چودہ اگست کو آنے والا سیلاب کوئی نہیں روک سکتا پولیس والے ملک بچائیں ایک خاندان کے ملازم نہ بنیں، جو بادشاہت سے تنگ ہیں وہ نئے پاکستان کے لئے باہر نکلیں۔