Tag: Rihanna

  • ریانا انسٹاگرام پر مجھے فالو کرتی ہیں: جھانوی کپور

    ریانا انسٹاگرام پر مجھے فالو کرتی ہیں: جھانوی کپور

    بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں امریکی گلوکاتہ ریانا سے ہونے والی گفتگو سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے امریکی گلوکارہ ریانا کے ساتھ ہونے والی گفتگو اور ڈانس سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    مارچ میں ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی بھارت کے گاؤں جام نگر میں ہونے والی پری ویڈنگ کے دوران میں امریکی گلوکارہ ریانا نے شرکت کی تھی جہاں انہوں نے پرفارم کیا تھا۔

    اسی پری ویڈنگ کی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں امریکی گلوکارہ ریانا کو جھانوی کپور کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا تاہم اب کپل شرما کے نیٹ فلکس شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں بات کرتے ہوئے جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ آننت امبانی کی پری ویڈنگ سرمنی میں ریحانہ پرفارمنس دے رہی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

    ’’ اس دوران اچانک سے ریحانہ نے میری جانب اُنگلی کی اور میرے قریب آنے لگیں، میں یہ منظر دیکھ کر گھبرا گئی اور سوچنے لگی کہ کیا میں نے کچھ غلط کر دیا ہے، ریانا میرے قریب آئیں اور بتایا کہ وہ مجھے انسٹاگرام پر اکثر اوقات دیکھتی رہتی ہیں اور فالو کرتی ہیں ‘‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ریانا نے مجھ سے کہا کہ میں بہت خوبصورت ہوں اور میرا مداحوں کو ہاتھ ہلانے کا انداز بھی اُنہیں بے حد پسند ہیں، پھر اسی دوران میرا رنگٹ گانا چلنے لگا تو میں نے ریانا کو بتایا کہ یہ میری ہی فلم کا گانا ہے بعد ازاں ہم ڈانس کرنے لگ گئے۔

  • شاہ رخ خان کی گلوکارہ ریانا کے ہمراہ تصویر کے چرچے

    شاہ رخ خان کی گلوکارہ ریانا کے ہمراہ تصویر کے چرچے

    بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کی غیر ملکی گلوکارہ ریانا کی اننت امبانی کی شادی میں لی گئی ساتھ تصویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

    بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں تمام بین الاقوامی بزنس ٹائیکون، مشہور کھلاڑیوں اور بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات کو ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں مدعو کیا گیا تھا۔

    آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی یہ تقریبات دنیا بھر سے با اثر شخصیات کی شرکت کی وجہ سے میڈیا اور سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

    ان تقاریب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر شاہ رخ خان اور امریکی گلوکاری ریانا کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کنگ کے ساتھ وقت بے حد خوش ہیں جبکہ شاہ رخ بھی خوب مسکرا رہے ہیں۔

    یہ خوبصورت تصویر ایشیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی سے قبل 3 روزہ تقریبات کے موقعے پر لی گئی تھی۔

    شادی سے قبل ہونے والی تقریبات کے پہلے روز شاہ رخ  سیاہ رنگ کے بہترین  پینٹ کوٹ اور ہیروں  کا ہار پہنے نظر آئے، جبکہ دونوں کی ڈانس ویڈیو کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

  • معروف گلوکارہ بارباڈوس کی قومی ہیرو قرار دے دی گئیں

    معروف گلوکارہ بارباڈوس کی قومی ہیرو قرار دے دی گئیں

    شمالی امریکی کیریبیئن ملک بارباڈوس نے معروف پاپ گلوکارہ ریحانا کو سرکاری سطح پر قومی ہیرو قرار دے دیا جبکہ ملک کے نام کے ساتھ بھی جمہوری کا لفظ لگا دیا۔

    بارباڈوس کی وزیر اعظم نے 29 اور 30 نومبر کی درمیانی شب کو ہونے والی تقریب میں گلوکارہ کو سرکاری اعزاز سے نوازا۔ ریحانا جزیرہ نما بارباڈوس کی 150 سالہ تاریخی کی دوسری خاتون بن گئیں جنہیں حکومت نے قومی ہیرو کا درجہ دیا ہے۔

    اس سے قبل 1866 میں سارا این گل نامی مذہبی اسکالر خاتون کو قومی ہیرو قرار دیا گیا تھا، یہی نہیں بلکہ ریحانا زندہ افراد میں وہ دوسری شخصیت بن گئیں، جنہیں ملک و قوم کے سرکاری قومی ہیرو کا درجہ حاصل ہوگا۔

    ان سے قبل 85 سالہ کرکٹر سر گار فیلڈ کو بھی قومی ہیرو کا درجہ حاصل ہے اور انہیں بھی کئی سال قبل مذکورہ اعزاز دیا گیا تھا۔

    ریحانا کو قومی ہیرو قرار دیے جانے اور اس کا میڈل دینے کی تقریب میں وزیر اعظم میا امور موتلے نے انہیں ملک و قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے ایوارڈ اور سند پیش کی۔

    بارباڈوس کی حکومت نے ستمبر 2018 میں ریحانا کو صحت و تعلیم سے متعلق سفیر بھی مقرر کیا تھا جبکہ انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

    بارباڈوس کی حکومت نے ایک طرف ریحانا کو قومی ہیرو قرار دیا، وہیں حکومت نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا نام بھی اعزازی ریاستی سربراہ کے خانے سے نکال دیا جبکہ ملک کے نام میں تبدیلی کرتے ہوئے ملک کا سرکاری نام جمہوریہ بارباڈوس رکھ دیا۔

    ملکہ برطانیہ بارباڈوس کی اعزازی سربراہ تھیں جو گزشتہ 70 سال سے وہاں کے آئین میں بارباڈوس کے سربراہ کے طور پر شامل تھیں۔

    بارباڈوس ماضی میں سلطنت برطانیہ کے قبضے میں رہ چکا ہے اور اسے بھی دیگر ممالک کی طرح برطانیہ نے 1966 میں آزادی دی تھی۔

  • معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ پر چوری کا الزام

    معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ پر چوری کا الزام

    امریکی گلوکارہ ریحانہ پر جرمن گلوکاروں نے گانے چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تاحال ریحانہ نے اس الزام کا کوئی جواب نہیں دیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمن آرٹسٹ کنگ خان اور ان کی بیٹی صبا لو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے کاسمیٹکس اشتہار میں ان کی اجازت کے بغیر ان کے گیت کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔

    ریحانہ کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

    باپ بیٹی کی جوڑی نے گیت کا استعمال فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس معاملے پر گلوکارہ یا برانڈ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    32 سالہ گلوکارہ ریحانہ پر اس سے قبل بھی ایسے الزامات لگتے رہے ہیں۔

  • لاک ڈاؤن کے دوران خواتین پر تشدد میں اضافہ، معروف گلوکارہ نے خطیر رقم عطیہ کردی

    لاک ڈاؤن کے دوران خواتین پر تشدد میں اضافہ، معروف گلوکارہ نے خطیر رقم عطیہ کردی

    معروف گلوکارہ ریانہ نے کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کا شکار خواتین کی مدد کے لیے خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ ریانہ اور ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے امریکی شہر لاس اینجلس میں گھریلو تشدد کا شکار خواتین کے لیے مشترکہ طور پر 4.2 ملین (42 لاکھ) ڈالرز کی رقم عطیہ کی ہے۔

    یہ رقم شہر کے میئر کے فنڈ میں دی جائے گی جو گھریلو تشدد کا شکار خواتین کی فلاح کے لیے قائم کیا گیا ہے، ریانہ کی عطیہ کردہ رقم اگلے 10 ہفتوں تک ان خواتین کے لیے رہائش، کھانا اور کونسلنگ کی مد میں خرچ کی جائے گی۔

    لاس اینجلس حکام کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار خواتین کے لیے جو شیلٹرز بنائے گئے تھے وہ اس لاک ڈاؤن کے دوران پہلے ہی بھر چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے مردوں نے گھروں پر رہنا شروع کیا تو گھریلو تشدد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، اقوام متحدہ کے مطابق خواتین اپنے پرتشدد شوہر یا پارٹنرز کے ساتھ گھروں میں قید ہوگئی ہیں اور ان کے لیے کوئی جائے فرار نہیں ہے۔

    صرف برطانیہ میں گھریلو تشدد کے سبب ہاٹ لائن پر مدد مانگنے والوں کی تعداد میں 120 فیصد اضافہ ہوا، امریکا میں یہ شرح 20 فیصد زیادہ رہی۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق عام حالات میں امریکا میں ہر منٹ 20 افراد (عموماً خواتین) گھریلو تشدد کا نشانہ بنتے ہیں جبکہ سالانہ یہ تعداد 1 کروڑ تک جا پہنچتی ہے۔

    کرونا وائرس کی وبا کے دوران گھریلو تشدد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے کئی ممالک نے اس حوالے سے اقدامات کیے ہیں، ارجنٹینا میں فارمیسیز کو خواتین کے لیے ’محفوظ جگہ‘ قرار دیتے ہوئے وہاں گھریلو تشدد کی شکایات رپورٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    فرانس کے ہوٹلز میں ان خواتین کے لیے ہزاروں کمرے مختص کیے گئے ہیں جو پرتشدد مردوں کی وجہ سے گھر جانے سے خوفزدہ ہیں۔ اسپین میں بھی ان خواتین کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جو گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔

    کینیڈا اور آسٹریلیا میں کووڈ 19 کے بحالی فنڈ میں تشدد کا شکار خواتین کے لیے بھی بڑا حصہ مختص کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ گھریلو تشدد کے خلاف بھی اقدامات کریں۔

  • میں کس سے محبت کرتی ہوں معلوم کرنا ہے تو’ ’گوگل“ کریں،گلوکارہ ریانا

    میں کس سے محبت کرتی ہوں معلوم کرنا ہے تو’ ’گوگل“ کریں،گلوکارہ ریانا

    نیویارک : امریکی گلوکارہ ریانا نے کہا میں کس سے محبت کرتی ہوں معلوم کرنا ہے تو’ ’گوگل“ کریں، عرب نوجوان حسن جمیل اور ریانا کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات استوار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی امریکی کیریبین ملک بارباڈوس نژاد امریکی گلوکارہ ریانا دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بننے سے قبل بھی وہ میڈیا میں دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے عرب ارب پتی سے تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہتی تھیں۔

    ریانا سعودی عرب کے کاروباری شخص حسن جمیل سے تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، جن سے ان کے 2017 سے تعلقات ہیں۔دونوں کے درمیان جون 2018 میں اختلافات بھی سامنے آئے تھے اور رپورٹس تھیں کہ دونوں الگ ہوگئے ہیں، تاہم ایک بار پھر رواں برس مارچ میں دونوں کے درمیان صلح ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔

    دونوں کے درمیان صلح کی خبریں سامنے آنے کے بعد انہیں ملتے ہوئے بھی دیکھا گیا، تاہم دونوں کو کبھی بھی سرعام ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

    ماضی میں ریانا سعودی نوجوان حسن جمیل کی شخصیت سے متعلق یہ اقرار کر چکی ہیں کہ وہ ماضی میں ان کے رہنے والے تمام مرد دوستوں سے بہتر اور سنجیدہ ہیں۔

    گلوکارہ نے تازہ انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ یہ سچ ہے کہ وہ کسی سے محبت کرتی ہیں، تاہم انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا جن سے وہ محبت کرتی ہیں۔

    گلوکارہ سے جب اس شخص کا نام پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’وہ کس سے محبت کرتی ہیں یہ معلوم کرنے کے لیے لوگوں کو ’گوگل‘ کا سہارا لینا پڑے گا۔

    ریانا نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں جلد سے جلد ماں بننے کی جلدی ہے اور ماں بننا دیگر کاموں سے زیادہ اہم ہے۔

    تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک اور کس کے بچوں کی ماں بنیں گی؟

    گلوکارہ کی جانب سے تازہ انٹرویو میں محبت کے اعتراف اور محبت کرنے والے شخص سے متعلق ’گوگل‘ سے مدد لینے کی بات کیے جانے کے امریکی و برطانوی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ انہوں نے عرب نوجوان حسن جمیل کا حوالہ دیا، کیوں کہ ’گوگل‘ پر اگر گلوکارہ ریانا کے تعلقات کے حوالے سے کوئی چیز تلاش کی جاتی ہے تو سب سے نمایاں خبریں ان کے اور حسن جمیل کے درمیان تعلقات کی آتی ہیں۔

    خیال رہے کہ حسن جمیل سے سے قبل ریانا کے تعلقات ہولی وڈ اداکار کرس براون سے تھے، تاہم دونوں کے درمیان 2015 میں اختلافات ہوگئے اور بعد ازاں گلوکارہ 2017 کے آغاز میں عرب نوجوان کے قریب ہوئیں۔

  • گلوکارہ ریحانہ کے نئے گانے کی ویڈیو، ایک دیسی چہرہ منظرعام

    گلوکارہ ریحانہ کے نئے گانے کی ویڈیو، ایک دیسی چہرہ منظرعام

    مشہور امریکی گلوکارہ ریحانہ کے نئے گانے کی ویڈیو میں ایک حیران کن دیسی چہرہ منظر عام پر آگیا ۔

    پاپ امریکی گلوکارہ نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو میں ایک ایسے چہرے کو منتخب کیا جسے آج تک کسی نے نہیں دیکھا تھا ،ویڈیو میں نطر آنے والا چہرہ صنم نامی  ایک امریکی شہری خاتون کا ہے جس کی عمر 25 سال ہے ۔

    گلوکارہ ریحانہ کی اس ویڈیو سے قبل صنم کا کسی ویڈیو اور گانے سے متعلق کوئی تجربہ نہیں ہے،تفصیلات کے مطابق  تین مہینے قبل معروف گلوکارہ ریحانہ نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے صنم کو انسٹاگرام پر فالو کیا اور بعد ازاں انہوں نے صنم کو اپنے گانے کی ویڈیو کی پیشکش کردی ۔

    معروف گلوکارہ نے صنم کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کو دیکھتے ہوئے صنم کو اپنے گانے کی ویڈیو کے لئے منتخب کیا۔

     

    وائس کو انٹرویو دیتے ہوئے صنم نے بتایا کہ ایک صبح ان کو ریحانہ کی جانب سے پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہیش کا اظہار کیا۔

    صنم کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں یقین نہ آیا کہ واقعی یہ حقیقت ہے یا کوئی ان سے مزاق کررہا ہے بعد ازاں جب دوبارہ ان کی جانب سے پیغام موصول ہوا کہ ہم آپ کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں آپ اپنے رابطے کے لئے ای میل ایڈریس یا نمبر ہمیں دے دیں۔

    #BBHMMvideo

    A video posted by badgalriri (@badgalriri) on

    صنم کا کہنا تھا کہ گلوکارہ ریحانہ نے ان کو بدھ کے دن انسڑاگرام پر فالو اور جمعے کے دن وہ لاس انجلس میں ویڈیو کی شوٹنگ کروارہی تھیں۔صنم نے بتایا کہ ریحانہ ایک بہت پیاری خاتون ہیں، وہ ہمیشہ تعریف کی باندھتی رہتی ہیں۔وہ جتنی مشہور شخصیت ہیں اس مقابلے میں ان کے اندر زرا سا بھی غرور نہیں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ سیٹ پر کافی وقت بیمار رہیں، شروع کے دو تین دن کی آواز تک نہیں نکل رہی تھی، لیکن وہ ہفتہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت ہفتہ تھا۔