Tag: rikshaw

  • چنگچی رکشا ایسوسی ایشن نے احتجاج شروع کر دیا، دھرنا دے کر بیٹھ گئے، ویڈیو رپورٹ

    چنگچی رکشا ایسوسی ایشن نے احتجاج شروع کر دیا، دھرنا دے کر بیٹھ گئے، ویڈیو رپورٹ

    کراچی رکشا ایسوسی ایشن نے شہر میں چنگچی رکشے پر پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی کیمپ قائم کر دیا ہے اور دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔

    کراچی رکشا ایسوسی ایشن کے صدر سید عمران زیدی نے کمشنر کراچی کی جانب سے شہر کی 20 شاہراہوں پر چنگ چی رکشے پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نوٹیفیکیشن واپس نہیں لیا گیا تو شہر کی تمام سڑکوں پر رکشوں سمیت دھرنا دیں گے۔

    رکشا ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار ان شاہراہوں پر بھی چالان کرنے لگے ہی، جہاں رکشہ چلانے پر پابندی نہیں ہے۔ ایک طرف عوام پریشان تو دوسری طرف اس کاروبار سے وابستہ افراد معاشی مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں۔


    کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر پابندی کے باوجود رکشے کیوں رواں دواں ہیں؟ ویڈیو رپورٹ


    ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نے کہا کہ ان کے رکشے سندھ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے منظور شدہ ہیں، اس لیے 144 کے تحت شہر میں رکشے کو چلنے سے روکا نہیں جا سکتا۔ کمشنر کراچی کی پابندی سے رکشا ڈرائیوروں کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

  • رکشے میں بیٹھی خاتون پر نوجوان نے تیزاب پھینک دیا، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    رکشے میں بیٹھی خاتون پر نوجوان نے تیزاب پھینک دیا، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    پشاور: خیبر پختون خوا کے مرکزی شہر پشاور میں آبدرہ روڈ پر رکشہ سوار خواتین پر تیزاب پھینکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں تیزاب گردی کا ایک دل خراش واقعہ پیش آیا ہے، آبدرہ روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے رکشے میں سوار ایک خاتون پر تیزاب پھینک دیا، جس سے کئی خواتین جھلس گئیں۔

    نقاب پوش 2 موٹر سائیکل سوار لڑکے رکشے کا پیچھا کر رہے تھے، آبدرہ روڈ پہنچتے ہی پیچھے بیٹھے لڑکے نے رکشہ سوار خواتین پر تیزاب پھینک دیا، فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    تفتیشی پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی، جس کے مطابق 28 سالہ خاتون اور 15 سالہ لڑکی سمیت 4 افراد پر تیزاب پھینکا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ سابقہ شوہر انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا، تیزاب سابقہ شوہر نے ہم پر پھینکا۔


  • سواری کے لیے پانی لانے والے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ کیا ہوا؟

    سواری کے لیے پانی لانے والے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ کیا ہوا؟

    دہلی: سواری کے لیے پانی لانے والے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا، ڈرائیور کو اپنے رکشے سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دہلی کے مکھر جی نگر میں ایک سواری نے رکشہ ڈرائیو کو چونا لگا دیا، ڈرائیور کو پانی لانے کے لیے بھیج کر اس کا رکشہ لے اڑا۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق ایک نوسرباز نے وجے نگر گردوارہ کے قریب ای رکشہ ڈرائیور کو پانی لانے بھیج کر وہاں سے ای رکشہ لے کر فرار ہو گیا، یہ واقعہ وہاں لگے سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو گیا۔

    بھارت کی کرونا وبا کے خلاف حکمت عملی بری طرح ناکام، عالمی جریدے نے بھانڈا پھوڑ دیا

    رکشہ ڈرائیور کالو خان ​کا کہنا تھا کہ ایک سردار جی اس کے رکشے میں بیٹھے اور پانی کی بوتل لانے کے بہانے اسے دکان بھیج دیا، جب وہ واپس لوٹا تو اس کا رکشہ غائب تھا۔

    واردات پر رکشہ ڈرائیور نے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی، جس پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق رکشہ ڈرائیور کالو خان 6 بچوں کا باپ ہے اور آمدنی کا کوئی اور ذریعہ نہیں، جس سے وہ شدید معاشی پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مودی سرکاری کی جانب سے بھارت میں لگائے گئے لاک ڈاؤن نے غریبوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، مزدوروں کے لیے ایک وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو چکا ہے، ملک کی ابتر صورت حال پر غیر ملکی جریدے فنانشل ٹائمز نے ایک چشم کشا رپورٹ شایع کر کے مودی سرکار کی ناکامیوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

  • شرارتی بچوں نے خود رکشہ چلا کر ڈرائیور کو پریشان کردیا، ویڈیو وائرل

    شرارتی بچوں نے خود رکشہ چلا کر ڈرائیور کو پریشان کردیا، ویڈیو وائرل

    لاہور : اسکول سے گھر واپسی پر شرارتی بچوں نے خود رکشہ چلا کر ڈرائیور کو پریشان کردیا، منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کہتے ہیں کہ بچپن کی شرارتیں ساری زندگی یاد رہتی ہیں، تقریباً ہر شخص اپنے بچپن میں کئی ایسی شرارتیں کرتا ہے جس کی یاد اس کو بڑھاپے تک آتی ہے۔

    کچھ اسی طرح اسکول سے واپس گھر واپس آنے والے بچوں کی شرارت سے رکشے والے کی شامت آگئی، اسکول سے گھر واپسی پر بچوں نے رکشے والے کو پریشان کردیا۔

    آپس کی لڑائی میں ایک بچہ رکشہ سے گر پڑا، ڈرائیور بچوں کو ڈانٹ رہا تھا کہ اس دوران دوسرے شرارتی بچوں نے خود رکشہ چلادیا،شرارتی کاکوں نے رکشے والے کو نچادیا۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے بچوں کی لڑائی میں ایک بچہ رکشے سے باہر آگرا، ڈرائیور بریک لگا کر اترا اوربچوں کو ڈانٹا شروع کردیا۔

    اتنے میں ایک بچے کوشرارت سوجھی وہ نظر بچا کر رکشہ ڈرائیور کی سیٹ پر چڑھ گیا دوسرا بچہ بھی ساتھ مل گیا اوررکشہ چلادیا, ڈرائیورنے بڑی مشکل سے لٹک کر رکشہ روکا، دونوں بچے اترکر بھاگ نکلے اور دور کھڑے ہوکر ڈرائیور کی بے بسی پر ہنستے رہے۔

  • ملتان: وہاڑی چوک میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق،50 سے زائد زخمی

    ملتان: وہاڑی چوک میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق،50 سے زائد زخمی

    ملتان : وہاڑی چوک میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہوگئی، جبکہ 50 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ ایک رکشے میں ہوا جس کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ اطراف کی عمارتوں وہاں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور کئی افراد جھلس گئے۔

    دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر گہرا گڑھا بھی پڑگیا۔ دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاگیاہے۔

    ڈی سی او زاہد سلیم گوندل کا کہنا ہے کہ یہ سلنڈر دھماکہ نہیں بلکہ خود کش دھماکہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ ایک موٹر سائیکل اور رکشے میں ٹکر کے بعد ہوا جس میں 7 ہلاکتوں کے علاوہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

    ان کے مطابق جائے حادثہ پر ایک مشکوک لاش بھی موجود ہے جو کہ ممکنہ طور پر خود کش حملہ آور کی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں بیس سال کے لگ بھگ معلوم ہوتی ہیں۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان کے وہاڑی چوک میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا، ایک خودکش حملہ آور بس سے اتر کر اس جگہ پہنچا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

  • اکیلاڈاکو بینک لوٹ کر رکشے میں با آسانی فرار

    اکیلاڈاکو بینک لوٹ کر رکشے میں با آسانی فرار

    کراچی : بینک لوٹناسبزی لانےسےبھی زیادہ آسان ہوگیا۔ کلفٹن میں اکیلےڈاکونےبینک لوٹا اوررکشےمیں بیٹھ کرنکل گیا۔ وہ آیا۔ اس نےدیکھا اوربینک لوٹ لیا، کراچی میں بینک لوٹنا کھیل تماشا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن بوٹ بیس میں اکیلاڈاکواندرگھسا۔ گارڈ کوگولی مارکرزخمی کیا،چھ لاکھ روپے سمیٹے،باہرکھڑےرکشےمیں بیٹھااوریہ جاوہ جا۔

    بینک لوٹناتوسبزی لانےجیسا ہوگیا۔ نہ کسی گروہ کی ضرورت نہ تیزرفتارگاڑی کی حاجت،گھرسےنکلے ،رکشہ لیا اوربینک لوٹ کرآگئے، کچھ دن پہلےبفرزون میں بھی ایک بینک ایسےہی لوٹا گیاتھا۔

    ملزم نےپسٹل لوڈ کرنےکی کوشش کی تووہ لوڈ نہ ہوئی،بم دکھاکرڈرایا کہ ماردوں گا۔ بینک کاونٹرتوڑا۔ درازیں خالی کیں۔ رقم بھرنےکے لئےبینک سےہی ڈبا اٹھایا۔

    ملزم باہرجارہا تھا توخیال آیا کہ پستول تو لینا بھول ہی گیا۔ واپس آیا اوراسلحہ اٹھایا۔اور آرام سے نکل گیا جب ملزم نکل گیاتوبینک والےپیچھےبھاگے لیکن وہ رکشے میں بیٹھ کرنکل گیا،واضح رہے کہ یہ واردات رواں برس کی نویں اورمارچ کی دوسری بینک ڈکیتی ہے۔

  • حقوق کے لئے سڑکوں پرنکلنا ہوگا، سراج الحق

    حقوق کے لئے سڑکوں پرنکلنا ہوگا، سراج الحق

    لاہور: امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کے حصول کے لئے تمام سڑکوں پرنکلنا ہوگا، ملک میں مسلح دہشت گردی کے ساتھ سیاسی اور معاشی دہشت گردی بھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس افسران جو کہ آتے جاتے ہروی آئی پی کو سلام کرتے وہ مظلوم رکشہ ڈرائیوروں سے بدتمیزی کرتے ہیں اور ان کے ناجائز چالان بھی کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے تمام طبقات سڑکوں پرنکل آئیں۔

    سراج الحق نے تنبیہہ کی کہ اگر پنجاب حکومت نے 15 دنوں میں مسائل کا حل تلاش نہیں کیا گیا تو جماعت اسلامی وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے باہرخیمے نصب کرکے احتجاج کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مسلح دہشت گردی کے ساتھ معاشی اورسیاسی دہشت گردی بھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کے باعث ملک کی عزت ہے اورانکے ہی حقوق پامال کئے جارہے ہیں ملک کا ہربچہ آج مقروض ہے۔