Tag: rimha ahmed

  • رمہا احمد کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    رمہا احمد کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف اداکارہ رمہا احمد کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے مقدر کا ستارہ سے مقبولیت حاصل کرنے والی ابھرتی ہوئی اداکارہ رمہا احمد کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    گلابی لباس میں ملبوس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، جلد آپ کا دل بھی اسے قبول کرلے گا جو آپ کا دماغ پہلے سے جانتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rimha Ahmed (@rimhahmed)

    ایک اور تصویر میں وہ سیاہ و سفید مغربی لباس میں ملبوس ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rimha Ahmed (@rimhahmed)

    مداحوں نے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

  • راضی نے نتاشا کو انگوٹھی پہنا دی

    راضی نے نتاشا کو انگوٹھی پہنا دی

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں راضی نے نہ چاہتے ہوئے بھی نتاشا کو انگوٹھی پہنا دی۔

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن، فضا) تانیہ حسین (رمشا)، عنایت خان (راضی)، رمہا احمد (نتاشا) سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

    ’مقدر کا ستارہ‘ میں دکھایا گیا کہ کس طرح والدین اپنے بگڑے بچوں کو سدھارنے کے لیے ان کی شادی شریف گھرانوں کی بچیوں سے کردیتے ہیں جن کو سدھارنے کے لیے ان کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’راضی نے والدہ کے کہنے پر نہ چاہتے ہوئے بھی نتاشا کو منگنی کی انگوٹھی پہنا دی۔‘

    اسپتال میں نتاشا اور راضی کے والدین موجود ہوتے ہیں، راضی کی والدہ کہتی ہیں کہ ’میرے بیٹے نے اگر زبان دی ہے تو وہ پیچھے نہیں ہٹے گا وہ کہتی ہیں کہ انگوٹھی پہناؤ۔

    والدہ کے کہنے پر راضی نتاشا کو انگوٹھی پہنا دیتے ہیں جس کے بعد نتاشا کے چہرے پر خوشی دیکھی جاسکتی ہے۔‘

    کیا راضی نتاشا سے شادی کرلیں گے؟ کیا ہادیہ بہن فضا کو اس صورت حال پر سمجھا سکیں گی؟ یہ جاننے کے لیے مقدر کا ستارہ کی اگلی قسط دیکھیں۔

  • ’جس شخص کو مسترد کرچکی اس سے شادی نہیں کروں گی‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں رمہا احمد (نتاشا) نے شادی سے انکار کردیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں بابر علی (صفدر)، نادیہ حسین (صفدر کی اہلیہ)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، آریز احمد (صفدر کے بیٹے فیضان)، رمہا احمد (فیضی کی بہن)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن)، عنایت خان (راضی)ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’فیضی اور ہادیہ‘ کے رشتے کے بعد صفدر کی خواہش ہے کہ ان کی بیٹی کی بھی راضی سے شادی ہوجائے۔‘

    ’لیکن نتاشا والدہ کو یہ کہتے ہوئے صاف انکار کردیتی ہیں کہ ’جس شخص کو میں پہلے ہی سی مسترد کرچکی ہوں بابا چاہتے ہیں کہ میں اسی سے شادی کرلوں۔‘

    ’والدہ کی جانب سے انہیں سمجھایا جاتا ہے وہ کہتی ہیں کہ ’میں بھی چاہتی ہوں کہ تم شادی کے بعد میرے سامنے رہو اور تمہارے بابا کے فیصلے پر کوئی انکار نہیں کرسکتا لیکن وہ والدہ کو اپنا فیصلہ سنا کر چلتی بنتی ہیں۔‘

    کیا نتاشا اس رشتے کے لیے رضامند ہوجائیں گی؟ کیا ہادیہ کی بہن فضا کی شادی نتاشا کے لیے پسند کیے گئے لڑکے سے ہوں گی، کیا فیضی اور ہادیہ کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے مقدر کا ستارہ کی اگلی قسط دیکھیں۔