Tag: ring road

  • شہباز شریف کے دور میں 59 ارب روپے کی ایک اور بدعنوانی کا انکشاف

    شہباز شریف کے دور میں 59 ارب روپے کی ایک اور بدعنوانی کا انکشاف

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور کے ایک اور منصوبے میں بدعنوانی سامنے آگئی، لاہور کی رنگ روڈ میں 59 ارب روپے سے زائد کی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور کے ایک اور منصوبے میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں، لاہور کی رنگ روڈ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کرلی گئی۔

    رپورٹ میں منصوبے میں مجموعی طور پر 59 ارب 39 کروڑ 94 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سول ورکس، زمین کی خریداری، ٹھیکے اور دیگر مد میں بے تحاشہ مالی بے ضابطگی کی گئی۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق زمین کی خریداری میں 15 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگی ہوئی، زائد قیمتیں ادا کرنے کی مد میں 4 ارب 36 کروڑ سے زائد کی مالی بدعنوانی سامنے آئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹھیکے داروں کو 65 کروڑ سے زائد کی ادائیگیوں کا جواز موجود نہیں۔

    رنگ روڈ کی تعمیر پر آنے والی لاگت کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کی تیاری کا حکم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دیا جسے محکمہ تعمیرات و مواصلات پنجاب نے تیار کیا۔ مذکورہ رپورٹ سنہ 2006 سے 2016 کے دوران کی ہے۔

  • پشاور: رنگ روڈ پردھماکہ، امیرمقام ہوتی بال بال بچ گئے

    پشاور: رنگ روڈ پردھماکہ، امیرمقام ہوتی بال بال بچ گئے

    پشاور: رنگ روڈ پر ایک گاڑی کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر امیر مقام ہوتی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ رنگ روڈ پر کھڑی ایک گاڑی کے نزدیک ہوا اوراس گاڑی کا تعلق وزیرِاعظم کے مشیرامیر مقام ہوتی سے بتایا جارہا ہے۔

    پولیس ذرائع نے واقع میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی تردید کی ہے

  • لاہور: مردہ گھوڑوں گدھوں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

    لاہور: مردہ گھوڑوں گدھوں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

    لاہور : شہرکے مختلف علاقوں میں گھوڑے اور گدھے کا گوشت سرعام فروخت کیا جا رہا ہے،تفصیلات کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ سے ملحق علاقہ کھوکھر روڈ کا  ڈیرہ مردہ جانوروں کے گوشت کی ہول سیل مارکیٹ  بن گیا، جہاں مردہ اور نیم مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کیا جاتا ہے۔

    ڈسٹرکٹ آفیسرعائشہ ممتاز نے پولیس کے ہمرا ہ چھاپہ ماراتو قیصر نامی ملزم پکڑا گیا۔ جس کا کہنا تھا کہ وہ صرف جانوروں کی کھال اتارنے اور گوشت بنانےکا کام کرتا ہے۔

    ڈیرے سے ملحقہ رہائشی افراد کے مطابق اس گھنا ؤنے کاروبار سے متعلق کئی بار پولیس کوآگاہ کیا، مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ڈی او لاری اڈا عائشہ ممتاز نے گھناؤنے کاروبارمیں ملوث دیگر ملزمان کوجلد ازجلد گرفتار کرنےاورمقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی ۔