Tag: RIO DE JANEIRO

  • برازیل کے 200 سال پرانے میوزیم میں آتشزدگی

    برازیل کے 200 سال پرانے میوزیم میں آتشزدگی

    ساؤ پولو: برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں قائم ملک کے 200 سال قدیم نیشنل میوزیم میں آگ بھڑک اٹھی ہے، فائر فائٹرزعمارت میں آگ پرقابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے دن ریو ڈی جنیرو میں واقع قدیم ترین نیشنل میوزیم کے بند ہونے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پانے کے لیے فائر فائٹرز پوری کوشش کررہے ہیں۔ نیشنل میوزیم میں موجود قدیم نوادرات کی 2 کروڑ اشیا شامل ہیں۔

    برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں نیشنل میوزیم میں آگ لگنے کے واقعے کو برازیل کے لیے افسوس ناک دن قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب برازیل کے ٹی وی کو انٹرویو میں نیشنل میوزیم کے ڈائریکٹر نے اسے تقافتی سانحہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ یہ میوزیم کبھی پرتگال کے شاہی خاندان کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا اور رواں سال کی ابتدا میں اس کی تعمیر کا 200 سالہ جشن منایا گیا تھا۔

  • تنخواہیں نہ ملنے پر فنکاروں کا گانا گا کر اور ناچ کر احتجاج

    تنخواہیں نہ ملنے پر فنکاروں کا گانا گا کر اور ناچ کر احتجاج

    برازیلیا: برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک تھیٹر کے فنکار تنخواہیں وقت پر نہ ملنے کے باعث احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور اس وقت ان کا احتجاج مزیدار رنگ اختیار کرگیا جب انہوں نے نعرے لگانے اور توڑ پھوڑ کرنے کے بجائے ناچنا اور گانا شروع کردیا۔

    برازیل کے اس انوکھے احتجاج میں بیلے ڈانسر نے خوبصورت ڈانس کرتے ہوئے انتظامیہ تک اپنا پیغام پہنچایا۔ آرکسٹرا پر بجتی دھنوں سے میوزیشن نے اپنا مسئلہ سنایا۔

    کرتب دکھاتے ہوئے شعبدے بازوں نے بھی تنخواہ نہ ملنے کا اظہار اپنے کرتب کی صورت میں کیا۔

    فنکاروں نے تنخواہیں وقت پر نہ ملنے پر اپنا احتجاج تو انتظامیہ کو ریکارڈ کروا دیا، تاہم اس احتجاج کے دوران شہریوں کے مزے آگئے اور انہوں نے اس مفت کنسرٹ سے خوب لطف اٹھایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ریو اولمپکس : خاتون بھارتی ایتھلیٹ کو پانی بھی نہ مل سکا

    ریو اولمپکس : خاتون بھارتی ایتھلیٹ کو پانی بھی نہ مل سکا

    ریو ڈی جنیرو: ریو اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی ایک خاتون ایتھلیٹ نے کہا ہے کہ میراتھن دوڑ کے دوران بھارتی آفیشلز نے ہمارا کوئی خیال نہیں رکھا، او پی جئشا نے الزام لگایا کہ انہیں پانی اور توانائی والے مشروبات مہیا نہیں کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ پانی نہ ملنے کی وجہ سے ان کی موت ہو سکتی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے 42 کلومیڑ طویل میراتھن ریس میں دوڑنے کے بعد جئشا بےہوش ہو گئی تھیں اورانہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب انڈین آفشلز نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جئشا اور ان کے کوچ نے مشروبات لینے سے انکار کر دیا تھا۔

    ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) کا کہنا ہے کہ مشروبات مہیا کرنا منتظمین کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اس مقصد کے لیے ریس کے راستے میں مخصوص مقامات پر انتظامات کیے جاتے ہیں۔

    انڈیا کے سرکاری خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق جئشا نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سخت گرمی میں دوڑ رہی تھیں اور انھیں پانی میسر نہیں تھا ’ آٹھ کلومیٹر دوڑنے کے بعد ہمیں منتظمین کی جانب سے پانی دیا گیا۔‘

    جئشا کا مزید کہنا تھا کہ ’ ہر ملک کے دوکلومیٹر کے بعد پانی والے اسٹال موجود تھے تاہم انڈیا کے اسٹال خالی پڑے تھے۔

     

  • ریو اولمپکس کا نواں روز: امریکہ 26 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

    ریو اولمپکس کا نواں روز: امریکہ 26 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

    ریو ڈی جنیرو : ریو اولمپکس میں میڈلز کی جنگ تاحال جاری ہے۔ امریکہ چھبیس طلائی تمغوں کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ برطانیہ نے چین کو پیچھے چھوڑدیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس کے نویں روز بھی امریکی کھلاڑی سب سے آگے ہیں۔ امریکہ کے گولڈ میڈلز کی تعداد چھبیس اورمجموعی طورپرمیڈلز کی تعداد پجھتر ہوگئی ہے۔

    rio-post-1

    برطانوی ایتھلیٹس نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے چین کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ برطانیہ نے ایک گولڈ میڈل کے فرق سے چین پر برتری حاصل کرلی ہے۔

    rio-post-2

    چین پندرہ طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ریسلنگ میں کیوبا کے لوپیز مونیز نے اولمپکس میں مسلسل تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔ ویٹ لفٹنگ میں ازبکستان کے ایتھلیٹ نے میدان مارلیا۔

    rio-post-3

    سائیکلنگ میں اٹلی کے ایلیا وییوانی کامیاب رہے۔ اٹالین رائڈر دو سو سات پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔ باکسنگ کی اکیانوے کلو گرام کیٹگری میں روسی ایتھلیٹ فاتح رہے۔

    ادھر اسرائیلی ایتھلیٹ سے مقابلے کے اختتام پر ہاتھ نہ ملانے پر مصری کھلاڑی کو اولمپکس سے باہر کردیا گیا۔