Tag: rio olympics 2016

  • ریو اولمپکس، امریکہ میڈل ٹیبل پر سرفہرست،مائیکل فیلپس نے 21واں گولڈ میڈلز جیت لیا

    ریو اولمپکس، امریکہ میڈل ٹیبل پر سرفہرست،مائیکل فیلپس نے 21واں گولڈ میڈلز جیت لیا

    برازیل : ریو اولمپکس میں امریکہ نو گولڈ میڈلز کے ساتھ سب سے آگے، اولمپکس مقابلوں میں چوتھے دن امریکہ کے کھلاڑیوں نے مزید چار طلائی تمغے جیتے ہیں اور یوں وہ مجموعی طور پر 26 تمغوں کے ساتھ بدستور میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے, امریکی تیراک مائیکل فیلپس نے دوسو میٹر بٹر فلائی ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا، فیلپس کے مجموعی گولڈ میڈلز کے تعداد 21 ہوگئی۔

    Olympics-main

    ریو اولمپکس میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میڈلز ٹیبل پر امریکہ نے نو طلائی تمغوں کے ساتھ بادشاہات قائم کررکھی ہے، سوئمنگ کنگ امریکی تیراک مائیکل فیلپس کی میڈل جیتنے کی چاہت کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، چار ضرب سو میٹر میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد انہوں نے دو سو میٹر بٹر فلائی ایونٹ میں بھی طلائی تمغہ جیت لیا۔

    یہ فیلپس کا ریو اولمپکس میں دوسرا جبکہ مجموعی طور پر اکیسواں گولڈ میڈل ہے۔

    خواتین جمناسٹک ٹیم ایونٹ میں بھی امریکہ نے میدان مارا، امریکی ٹیم نے جمناسٹک کے بہترین موو دکھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، روس کی ٹیم سلور میڈل کی حق دار ٹھری۔

    Olympics-main-3

    مینز جوڈو کی اکیاسی کلو گرام کیٹگری میں روس کے کھاسن کھلمورزیو نے امریکہ کے ٹریوس اسٹیون کو مات دے کر طلائی تمغہ جیتا۔
    rio-2
    rio-1

    ویمنز جوڈو کی تریسٹھ کلو گرام کیٹگری میں سلووینیا کی ٹینا نے فرانس کی جوڈوکا کو زیر کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

    rio-3

    rio-6

    خواتین ویٹ لفٹنگ کی تریسٹھ کے جی کیٹیگری میں چین کی ڈینگ وی نے دو سو باسٹھ کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کرنے کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

    Olympics-main-9

    ایونٹ کے تیسرے روز ارٹیسٹک جمناسٹک ایونٹ میں جاپانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا، ویمنز رگبی میں آسٹریلیا نے تاریخ رقم کردی۔ آسٹریلیا نے روایتی حریف نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار رگبی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا، کینیڈا کی ٹیم برطانیہ کو زیر کرکے برانز میڈل کے حق دار ٹھری۔

    rio-7

    ویمنز تلوار بازی میں روسی ایتھلیٹ چھائیں رہیں۔ روس کی یانا ایگورین نے ہم وطن سوفیا ولیکایا کو ہرا کر طلائی تمغہ جیتا۔

    rio-9

    ویمنز جوڈو کی ستاون کلوگرام کٹیگری میں برازیل کی رافئیلا سلوا نے منگولیا کی سومیا دورجسورین کو مات دے کر گولڈ میڈل سینے پر سجایا۔

    rio-11

    ویمنز ویٹ لفٹنگ کی اٹھاون کلو گرام کٹیگری کی ابتدائی دو پوزیشن تھائی کھلاڑیوں نے اپنے نام کی۔ تھائی لینڈ کی سکانیا سریسورت نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

  • ریو اولمپکس 2016،  سوئیڈش سوئمر نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    ریو اولمپکس 2016، سوئیڈش سوئمر نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    برازیل : ریو اولمپکس میں میڈلز کےحصول کی جنگ جاری ہے، ریو اولمپکس میں خواتین کے سو میٹر بٹر فلائی سوئمنگ ایونٹ میں سوئیڈش سوئمر نے شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کردیا جبکہ امریکا بارہ تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر، چین دوسرے اورآسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے تاہم میزبان برازیل تاحال طلائی تمغہ جیتنے میں ناکام رہی۔

    sarah2

    ریو اولمپکس میں خواتین کے سو میٹر بٹر فلائی سوئمنگ ایونٹ میں سوئیڈش سوئمر نے شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کردیا، نوجوان سارا سجوسٹروم نے بھرپور مہارت سے سوئمنگ کرتے ہوئے سو میٹر کا فاصلہ پچپن اعشاریہ چار اٹھ سیکنڈز میں طے کرکے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ نیا عالمی ریکارڈبھی قائم کیا۔

    sarah

    ویمنز جوڈو کی باون کلوگرام کٹیگری میں کوسووا کی مجلیندا کلمیندی نے ملک کے لئے پہلا طلائی تمغہ جیتا، یہ اولمپکس کی تاریخ میں کوسووا کا پہلا گولڈ میڈل ہے، مجلیندا نے فائنل میں اٹالین جوڈوکا کو زیر کیا۔

    olympics

    تیراندازی کے ویمنز ٹیم ایونٹ میں جنوبی کوریا نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، روس نے چاندی اور تائیوان نے کانسی کا تمغہ سینے پر سجایا۔

    korea

    مینز ویٹ لفٹنگ کی چھپن کلو گرام کٹیگری میں چین کے لانگ چنگچون نے ایک سو ستر کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈ جیتا، انہوں نے مجموعی طور پر تین سو سات کلو گرام وزن اٹھا کر مشترکہ ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا۔

    mens

    rio1

    مینز جوڈو کی چھیاسٹھ کلو گرام کٹیگری میں اٹلی کے فیبیو باسیل نے جنوبی کورین حریف کو مات دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔

  • عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک ڈوکوچ ریو اولمپکس سے باہر

    عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک ڈوکوچ ریو اولمپکس سے باہر

    برازیل : ریو اولمپکس کے ٹینس ایونٹ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک ڈوکوچ پہلے ہی راونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    ٹینس مینز ایونٹ کے پہلے راونڈ میں سربیا کے نوواک ڈوکوچ کو ان سیڈڈ ارجنٹینا کے یوان مارٹن ڈیل پوٹرو کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، عالمی نمبر ایک نوواک ڈوکوچ اپنی بھر پور مہارت اور تیز شاٹس کے باوجود ڈیل پوٹرو کو قابو نہیں کرسکے۔

    novak

    نوواک اور ڈیل پوٹرو کے درمیان پہلے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا تاہم سرب کھلاڑی کو ٹائی بریکر پر سات چھ سے ناکامی سامنا کرنا پڑا، دوسرے سیٹ میں بھی دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کو مات دینے کے لئے زور لگاتے رہے ہیں لیکن ڈیل پوٹرو نے سات چھ فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا۔

    joko

    نوواک اولمپکس کے علاوہ ٹینس کے تمام بڑے ایونٹ جیت چکے ہوں، شکست کے بعد نوواک ڈوکوچ آبدیدہ ہوگئے۔

  • ریو اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل امریکا کے نام رہا

    ریو اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل امریکا کے نام رہا

    برازیل : ریو اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل امریکا کے نام رہا جبکہ آسٹریلیا اورہنگری دو گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہیں، چین تاحال کوئی طلائی تمغہ نہیں جیت سکا۔

    usa-1

    ریو اولمپکس کا پہلا طلائی تمغہ امریکا کی شوٹر نے جیت لیا، خواتین کی دس میٹر ائیر رائفل شوٹنگ مقابلوں میں امریکا کی ورگینیا تھریشر نے چینی شوٹرز کو پیچھے چھوڑا، سوئمنگ کے چار ضرب سو میٹر فری اسٹائل خواتین مقابلے میں آسٹریلیا سوئمر نے میدان مار لیا۔

    usa-12

    آسٹریلیا ہی کے سوئمر نے مردوں کی چار سو میٹر فری اسٹائل میں طلائی تمغہ جیتا، روس نے بھی ریو اولمپکس نے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا، مردوں کی ساٹھ کلو گرام جوڈو کیٹگری میں روسی ایتھلیٹ نے گولڈ میڈل جیتا، پانچ ہزارا میٹر سائیکنگ ایونٹ میں بیلجیئم کے رائیڈر نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    rio-2

    hungry

    ہنگری دو طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے، ہنگری نے سوئمنگ اور فینسنگ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیے، حیران کن طور پر چین تاحال ایک بھی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب نہ ہوا۔

  • ریو اولمپکس : ایرانی دستے کی معذور قائد لوگوں کی توجہ کا مرکز

    ریو اولمپکس : ایرانی دستے کی معذور قائد لوگوں کی توجہ کا مرکز

    ریو: اولمپکس کی کی افتتاحی تقریب گزر گئی مگر اس دوران ایسے مناظر دیکھنے میں آئے جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا اور ان پر تبصرے کیے گئے۔

    ریو ڈی جینرو کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک بہترین منظر اُس وقت دیکھنے میں آیا جب ایران کا دستہ میدان میں داخل ہوا، حیران کن طور پر  اس دستے کی سربراہی معذور خاتون اپنے ہاتھوں میں ایران کا جھنڈا لیے کررہی تھیں۔

    وہیل چیئرپر بیٹھی اس 31 سالہ خاتون کا نام زہرہ نعمتی تھا جو خود گرمائی اولمپکس میں پہلی بار حصہ لے رہی ہیں۔ اپاہجگی کے باوجود کچھ کرنے کا عزم لیے اس خاتون کی کہانی دیگر کھلاڑیوں سے بہت مختلف ہے۔

    ZEHRA POST 1

    زہرہ نعمتی ایران کی جانب سے پہلے اولمپکس میں بطور تائیکوانڈو کھلاڑی حصہ لے چکی ہوتیں مگر 2008 میں ہونے والے گاڑی کے حادثے کے باعث وہ اپاہج ہوگئیں مگر دل میں کچھ کرنے کا جذبہ لیے اس متاثرہ کھلاڑی نے اپنے پروفیشن کو چھوڑ کر تیر اندازی میں مہارت حاصل کی اور اب وہ بطور تیر انداز ریو اولمپکس میں حصہ لے رہی ہیں۔

    ZEHRA POST 2

    زہرہ نعمتی کا کہنا ہے کہ ’’میں کھیل کی دنیا کا حصہ رہنا چاہتی ہوں اس لیے اپنی خواہش کو جاری رکھنے کے لیے تیز اندازی کا پیشہ اختیار کیا۔

    قبل ازیں زہرہ معذور افراد کے اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں جبکہ جمعے کو افتتاحی تقریب کے بعد تیر اندازی کے مقابلے میں وہ 49ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ ’’میں نے آج اپنے مقصد کو پالیا اور بہترین نتیجہ حاصل کیا جس سے میرا اور میرے ملک کا نام روشن ہوا، آج مجھے علم ہوگیا کہ میں کتنی مضبوط ہوں اور میرے خاندان سمیت اردگرد رہنے والے لوگ بھی مجھ پر فخر کررہے ہیں جو میرے لیے بہت حسین لمحہ ہے‘‘۔

    ZEHRA POST 4

    اولمپکس میں حصہ لینے کے بعد انہوں نے اُن تمام معذورافراد کو پیغام دیا جو معذوری کے باعث کھیلوں کی دنیا سے دور ہوگئے ہیں ’’اُن کا کہنا تھا کہ اگر انسان اپنے اندر ہمت پیدا کرے اور کچھ کرنے کا فیصلہ کر لے تو اُسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی‘‘۔

    اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں 207 ممالک کی جانب سے دستے پیش کیے گیے تاہم زہرہ نعمتی کی وجہ سے ایران کی ٹیم دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی، یاد رہے اقوام متحدہ نے زہرہ نعمتی کو خیر سگالی کا سفیر بھی مقرر کیا ہے۔

     

  • ریو 2016: فضائی و آبی آلودگی کے باعث کھلاڑیوں کی صحت کو سخت خطرہ

    ریو 2016: فضائی و آبی آلودگی کے باعث کھلاڑیوں کی صحت کو سخت خطرہ

    ریو ڈی جنیرو: کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا عالمی میلہ اولمپکس کل سے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں شروع ہو رہا ہے جس کے لیے کئی ممالک کی ٹیمیں ریو پہنچ چکی ہیں جبکہ مزید ٹیموں کی آمد جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ اولمپک پارک تک میٹرو سروس کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

    تاہم ماہرین ریو ڈی جنیرو کی فضائی اور آبی آلودگی سے تشویش کا شکار ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ یہ آلودگی ایتھلیٹس کی صحت کو شدید متاثر کرے گی۔

    rio-2

    برازیل کے ایک وائرولوجسٹ ڈاکٹر فرنینڈو اسپکلی کے مطابق برازیل اور برازیل کے باہر سے آنے والے تمام افراد اس آلودگی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کے خطرے کا شکار ہیں۔

    ریو ڈی جنیرو کا پانی اس قدر آلودہ ہے کہ صرف تین گھونٹ سے زائد پانی بھی جسم میں جانے کی صورت میں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار بن سکتے ہیں۔

    ریو کے ساحلی مقامات اپانیما اور کوپکے بانا پر جانے والے سیاح بھی بدترین خطرات کا شکار ہیں۔

    rio-4

    یونیورسٹی آف فلوریڈا کی ڈاکٹر ویلری ہارووڈ کہتی ہیں، ’ساحل پر جانا ایک خوشگوار تفریح ہے مگر احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔ بچوں کو ریت میں کھیلنے کے دوران ان کے منہ میں ریت نہ جانے دیں، اور اپنا سر (نہاتے ہوئے) پانی کے اندر نہ کریں‘۔

    ماہرین کے مطابق ریو کے پانی میں کھلاڑیوں کے لیے نقصان دہ وائرسوں کی تعداد اس مقدار سے 1.7 ملین دگنی ہے جو امریکا اور یورپ میں خطرناک تصور کی جاتی ہے۔ یہاں پائے جانے والے بیکٹریا کو ’سپر بیکٹریا‘ کے درجہ میں رکھا جاتا ہے۔

    اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ دن میں 4 بار پانی کو ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

    rio-5

    تاہم کچھ کھلاڑی اس سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ ایک ایتھلیٹ کے مطابق، ’جب آپ پانی میں تیر رہے ہوتے ہیں تو یہ ناممکن ہے کہ پانی آپ کے منہ میں نہ جائے‘۔

    ایک برازیلین کھلاڑی کا کہنا ہے، ’مجھے اب تک اس پانی سے کچھ نہیں ہوا۔ میں ٹھیک ہوں، زندہ سلامت ہوں‘۔

    دوسری جانب فضائی آلودگی کی حالت بھی اس سے مختلف نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریو کی فضا پانی سے بھی زیادہ آلودہ ہے۔ ریو ڈی جنیرو میں ہر سال 12 ملین کے قریب افراد آلودہ فضا کے باعث مختلف پیچیدگیوں اور بیماریوں کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    ان میں پھیپھڑوں کا کینسر، امراض قلب، فالج اور استھما جیسی بیماریاں شامل ہیں۔

    rio-6

    ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی اور آبی آلودگی کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کے گیسٹرو میں مبتلا ہونے کا سخت خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریو ڈی جنیرو کسی صورت اس قسم کے کھیلوں کے مقابلوں کے لیے مناسب نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ریو اولمپک گیمز 5 اگست سے شروع ہوں گے جو 21 اگست تک جاری رہیں گے۔ ریو 2016 میں مختلف ممالک کی ریکارڈ 206 قومی اولمپک کمیٹیوں کے 10 ہزار 500 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

  • ریو اولمپکس کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل، صرف ایک دن باقی

    ریو اولمپکس کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل، صرف ایک دن باقی

    برازیل: ریو میں اولمپکس کی تیاریاں عروج پر ہے، برازیل میں شروع ہونے والے ریو اولمپکس کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوگئیں، انٹرنیشنل اولمپکس کونسل نے ایونٹ کے لئے میڈلز کی رونمائی کردی ہے۔

    RIO POST 4

    کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا عالمی میلہ اولمپکس 5 اگست سے برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں شروع ہو رہا ہے، انتظامیہ کے مطابق ٹیموں کی آمد شروع اور فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ اولمپک پارک تک میٹرو سروس کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

    RIO POST 5

    ایک سال کے اندر لیگو سے بنے ریو شہر اور اولمپکس سٹی کو نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے، تین ارب ڈالر سے مکمل ہونے والے منصوبے کو کامیاب اور یادگار بنانے کیلئے سخت محنت کی گئی ہے۔

    RIO POST 1

    RIO POST 2

    اس بار گرمی کے موسم کے اولمپک کھیلوں کا میدان برازیل کے شہر ریو میں سجے گا،اسی مناسبت سے اس کا نام ریو سمراولمپک گیمز 2016 رکھا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : اولمپکس گیمز 2016 کے میڈلزکا اجراء کردیا گیا ہے

    ریو اولمپکس 2016 میں مختلف ممالک کی ریکارڈ 206 قومی اولمپک کمیٹیوں کے 10ہزار 500 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔

    RIO POST 3

    واضح رہے کہ ریو اولمپک گیمز پانچ اگست سے برازیل میں شروع ہوں گے جو کہ 21اگست تک جاری رہیں گے۔

    ریو اولمپکس میں شرکت کیلئے پاکستانی شوٹرزکا دو رکنی دستہ برازیل روانہ ہوگیا، غلام مصطفی بشیر اورمنہل سہیل پاکستانی کی نمائندگی کریں گی، جی ایم بشیرپچیس میٹر ریپڈ ایئر پسٹل کیٹگری میں حصہ لیں گے۔ جبکہ منہل سہیل دس میٹرایئررائفل کیٹگری میں شرکت کریں گی۔منہل سہیل شوٹنگ مقابلوں میں نمائندگی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔