Tag: risalpur

  • قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرز کور کا کردار قابل تعریف ہے، آرمی چیف

    قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرز کور کا کردار قابل تعریف ہے، آرمی چیف

    رسالپور : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مختلف آپریشنز، قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرز کور کا کردار قابل تعریف ہے۔

    یہ بات انہوں نے انجینئرز سینٹر رسالپور کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئرز سینٹر رسالپور کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر منعقدہ تقریب میں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کرنل کمانڈنٹ انجینئرز کے بیجز لگائے ، سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید محمود بھی تقریب میں موجود تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ جوانوں کے علاوہ شہداء کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز میں انجینئرز کور کی کارکردگی اور کردار کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں بھی انجینئرز کور کا کردار قابل قدر ہے۔

  • پاکستان چین میں گہرےدوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں،سربراہ چینی فضائیہ

    پاکستان چین میں گہرےدوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں،سربراہ چینی فضائیہ

    رسالپور: پاکستان ایئرفورس اصغرخان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے چینی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لےہینگ نے کہا کہ تقریب نےمجھے40سال پہلےکی پاسنگ آؤٹ پریڈیاددلادی، پاکستان چین میں گہرےدوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رسالپورکی پاکستان ایئرفورس اصغرخان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندارتقریب ہوئی،تقریب میں چینی فضائیہ کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لےہینگ مہمان خصوصی تھے۔پاک فضائیہ کے سربراہ نےمہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

    پچاسی ویں انجینئرنگ کورس کی پریڈمیں کل ایک سو نو کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے، جن میں دو سعودی کیڈٹ بھی شامل ہیں، جوانوں نےقومی ترانہ پڑھا توملی جذبےسے ماحول گرما گیا۔

    چینی فضائیہ کے سربراہ نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ تقریب میں کامیاب کیڈٹس کوایوارڈز اورٹرافی سےنوازاگیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ محمدکامران، چیف آف ایئراسٹاف ٹرافی انجینئرنگ ایوی ایشن کیڈٹ حمزہ حسین اور چیف آف ایئراسٹاف فلائنگ ٹرافی امیرحمزہ ڈوگر کو دی گئی جبکہ ایوی ایشن کیڈٹ فرخ اقبال کواعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

    سربراہ چینی فضائیہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لےہینگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈمیں شرکت میرےلئےاعزازہے، تقریب نے مجھے 40سال پہلے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یادد لادی، پاس آؤٹ سعودی کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    چینی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپ ملکی سلامتی کےلئے ملٹری کیریئرکاآغاز کررہے ہیں، کیڈٹس کی تعلیم وتربیت کرنیوالےاساتذہ کوخراج تحسین ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین میں گہرےدوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے، دونوں ممالک کی افواج میں بھی گہرے تذویراتی تعلقات ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان امن پسند ملک ہے پاک فضائیہ نے دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دیں،ایئرچیف

    پاکستان امن پسند ملک ہے پاک فضائیہ نے دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دیں،ایئرچیف

    اسلام آباد : پی اے ایف اکیڈمی رسالپور پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، دہشت گردی کے خلاف جاری ملٹری آپریشنز میں کامیابیاں پاک فضائیہ کی استعداد کار کا ثبوت ہیں جبکہ سربراہ کویت فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کویت کے عوام مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بدولت مضبوط رشتے سے جْڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 119 ویں کمبیٹ سپورٹ کورس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، کویت فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ یعقوب جاسم ال فودری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    اکیڈمی آمد پر ائیر کمانڈنگ آفیسر ائیر وائس مارشل عمران خالد نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا، پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں کْل 52 ایوی ایشن کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے۔ پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس میں میڈیکل،ایجوکیشن،آئی ٹی، اکاوٴنٹس،انجینیئرنگ اورلاجسٹکس شعبہ جات سے ہے جبکہ 12 کویتی انڈر ٹریننگ آفیسرز کو بھی فلائنگ بیجز لگائے گئے۔

    دونوں برادر اسلامی ممالک کی فضائی افواج میں وسیع تعاون موجود ہے، سربراہ کویت فضائیہ 

    سربراہ کویت فضائیہ نے پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں کہا کہ ائیر مارشل سہیل امان کی قیادت میں پاک فضائیہ نے بہت نمایاں کارنامے انجام دیے ہیں۔ پاکستان اور کویت کے عوام مشترک مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بدولت مضبوط رشتے سے جْڑے ہیں اور دونوں برادر اسلامی ممالک کی فضائی افواج میں وسیع تعاون موجود ہے۔

    میجر جنرل عبداللہ یعقوب جاسم ال فودری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویتی فضائیہ پیشہ ورانہ امور میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دے رہی ہیں۔

    کامیاب ٹریننگ پر مبارکباد دیتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ تمام کیڈیٹس اپنی بھر پور توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض کو نبھائیں، کیڈیٹس نے اپنے حلف کی پاسداری کو قائد اعظم محمد علی جناح کے پاک فضائیہ کے وڑن کے مطابق عمل میں لانا ہے۔

    کویتی فضائیہ کے سربراہ کی شرکت ہمارے لئے باعث افتخار ہے، سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب میں کویتی فضائیہ کے سربراہ کی شرکت ہمارے لئے باعث افتخار ہے، کویتی کیڈٹس کی کارکردگی سے متاثر ہوا ہوں، تربیت سے کیڈٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگ پاس آوٴٹ ہونے والے تمام کیڈیٹس خصوصاً کویتی کیڈٹس کی کامیاب ٹریننگ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کسی بھی قسم کی اندرونی اور بیرونی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، دہشتگردی کی جنگ میں پاک فضائیہ نےقربانیاں دیں، پاک فضائیہ قیام امن کیلئےاہم کردار ادا کررہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آوٹ پریڈ، فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ

    پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آوٹ پریڈ، فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ

    رسالپور: پی اے ایف اکیڈمی رسالپورمیں پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا.

    پی اے ایف اکیڈمی رسالپورکے پریڈ گراؤنڈ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمدذکاء اللہ تھے، ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی تقریب میں موجود تھے.

    پریڈ کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کا شاندار مظاہرہ ہوا، پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں جوانوں کی پریڈ کے علاوہ جنگی طیاروں نےدشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت کا مظاہرہ بھی کی.

    تقریب میں شیر دل فاؤنڈیشن اور پاک چین تعاون سے بنائے گئے، جے ایف تھندر طیاروں نے فلک شگاف اڑان بھری، تقریب میں ائیرچیف مارشل سہیل امان نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تقریب سےخطاب کرتےہوئےنیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے، امن کی خواہش رکھنا ہماری کمزوری نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جارحیت کی کسی بھی کوشش کامنہ توڑجواب دینگے۔

    تقریب میں ایک سو چونتیس جی ڈی پائلٹ، اناسی انجینیئر اور چودہ اے اینڈ ایس ڈی کورس کرنے والے کیڈٹس اور جوانوں کو اسناد دی گئیں، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آٹھ خواتین سمیت ایک سو چار زیرِ تربیت افسرپاس آؤٹ ہوئے، تقریب میں کورس کی تکمیل پرشاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کیڈٹس اور جوانوں کو ٹرافیاں بھی دی گئیں۔

  • پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی،ائیرچیف مارشل سہیل امان

    پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی،ائیرچیف مارشل سہیل امان

    رسالپور : پاک فضائیہ کے ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ،قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جی ڈی پائلٹ سمیت مختلف کورسز کے فارغ التحصیل کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پی اے ایف اکیڈمی رسالپورمیں منعقد ہوئی ۔

    تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے ۔تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کے مظہر جے ایف 17طیارے کو ضروریات کے مطابق مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ قوم اطمینان رکھے، پاک فضائیہ قوم کومایوس نہیں کرے گی۔

    اکیڈمی آمد کے موقع پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مہمان خصوصی کو سلامی دی۔ جس کے بعد ائیر چیف نے پریڈ کا معائنہ کیااور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو بیجز لگائے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں اعزازات تقسیم کئے۔

    تقریب کے اختتام پر پاک فضائیہ کے شیر دل اسکواڈن نے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔

  • پاک فضائیہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ایئر چیف مارشل

    پاک فضائیہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ایئر چیف مارشل

    رسالپور: پاکستان ائیرفورس اکیڈمی میں ایک سو بتیسویں جی ڈی پائلٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

    رسالپور میں پاکستان ائیر فورس اکیڈمی میں ایک سو بتیسویں جی ڈی پائلٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی، مہمان خصوصی ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاس آؤٹ جوانوں کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائیہ کی روایت بہادری سےآگے بڑھنےکی ہے، پاک فضائیہ اندرونی اوربیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت چوکس ہے۔

    تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ، غیر ملکی سفارتکار، اعلی فوجی اور سول حکام سمیت کیڈٹس کے والدین نے شرکت کی، اس موقع پر شیردل اسکوارڈن نے فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔