Tag: Rishabh Pant

  • رشبھ پنت ریورس سویپ کھیلتے ہوئے انجرڈ، میدان سے باہر چلے گئے

    رشبھ پنت ریورس سویپ کھیلتے ہوئے انجرڈ، میدان سے باہر چلے گئے

    انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔

    مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنالیے ہیں، رویندرا جڈیجا 19 اور شردل ٹھاکر 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، رشبھ پنت 37 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

    تاہم بھارتی ٹیم کو اس وقت دھچکا لگا جب رشبھ پنت ریورس سوئپ کھیلتے ہوئے گیند پاؤں پر لگنے سے انجری کا شکار ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

    رشبھ پنت اتنی تکلیف میں تھے کہ وہ چل نہیں سکے اور انہیں گاڑی میں بیٹھ کر میدان سے باہر جانا پڑا۔

    وکٹ کیپر بیٹر کو پہلی اننگز کے 68ویں اوور کے دوران پاؤں میں چوٹ لگی اور ان کی جگہ آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کو بیٹنگ کے لیے آنا پڑا۔

    رشبھ پنت کرس ووکس کی گیند پر ریورس سویپ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے پاؤں کی طرف لگ گئی۔

    میدان میں طبی امداد کے باوجود رشبھ پنت ٹھیک نہیں ہوئے اور فزیو کی مدد سے میدان سے لنگڑاتے رہے پھر ایک چھوٹی گاڑی میں بیٹھ کر انہیں باہر لے جانا پڑا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قانون کے مطابق رشبھ پنت انجری ٹھیک ہونے کی صورت میں دوبارہ بیٹنگ کے لیے آسکتے ہیں۔

  • آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر کی بدترین کارکردگی، 11 میچز میں کتنے رنز بنائے؟

    آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر کی بدترین کارکردگی، 11 میچز میں کتنے رنز بنائے؟

    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے مہنگے ترین کرکٹر رشبھ پنت ایونٹ میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کے باوجود بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    لکھنوں سپر جائنٹس نے ان کی خدمات ریکارڈ 27 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کی تھیں، جبکہ کرکٹر نے اب تک 11 میچز میں صرف 128 رنز بنائے ہیں، جس میں ایک ففٹی شامل ہے، وہ 3 بار ہی ڈبل فیگر میں جاسکے۔

    رشبھ پنت نے رواں سیزن میں یہ رنز 12.80 کی اوسط اور 99.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔ پنت کو امباتی رائیڈو نے اپنی اپروچ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے پنت سے ہمدردی ہے مگر وہ بھی مسلسل ناکامی کے باوجود اپنے کھیلنے کے انداز میں تبدیلی نہیں لا رہے، انہیں اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل لیگ میں موجود کھلاڑیوں میں عدم برداشت کا عنصر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے، اس وجہ سے بھارتی اسٹیڈیمز کھیلوں کے میدان کم اور اکھاڑے زیادہ لگنے لگے ہیں۔

    تازہ واقعے میں آئی پی ایل کے ایک میچ کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رنکو سنگھ کو دہلی کیپیٹلز کے کلدیپ یادیو نے میدان میں تھپڑ دے مارا۔

    بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کی اپنے ساتھی کرکٹر رنکو سنگھ کو میچ کے اختتام پر طمانچہ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

    میچ کے دوران دونوں کرکٹرز میں جھگڑا شروع ہوا تھا تاہم میدان میں کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کروادیا تھا جبکہ واقعہ میچ ریفری کو رپورٹ کردیا گیا۔

    بھارتی کرکٹر نے لگاتار 6 بالز پر چھکے جڑ دیے

    واضح رہے کہ آئی پی ایل 2008 کے پہلے سیزن میں سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی سری سانتھ کو زور دار تھپڑ جڑ دیا تھا۔

  • پریتی زنٹا کا رشبھ پنت سے متعلق اپنے فرضی بیان پر ردِعمل سامنے آگیا

    پریتی زنٹا کا رشبھ پنت سے متعلق اپنے فرضی بیان پر ردِعمل سامنے آگیا

    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی اہم فرنچائز اور بھارتی اداکارہ پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر رشبھ پنت سے متعلق اپنے فرضی بیان ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی کرکٹر و لکھنؤ سپر جائنٹس کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آئی پی ایل فرنچائزز میں کہیں بھی جا سکتا ہوں لیکن پنجاب کنگز میں شامل نہیں ہوں گا۔

    رشبھ پنت کے اس بیان پر پریتی زنٹا سے منسلک سے ایک بیان سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پریتی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلئیرز ڈرافٹ میں رشبھ پنت اور شریاس آئر دونوں کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اختیار تھا لیکن ہم نے پرفارمر کو چُنا بجائے بڑے نام کے!”۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریتی نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر جعلی ہے، میں نے ایسا کچھ نہیں کہا! معذرت چاہتی ہوں۔۔

    آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور عدالت پہنچ گئی

    ادھر پنجاب کنگز کی ٹیم نے شریاس آئیر کی قیادت میں ابتدائی 7 میں سے 5 میچز جیت رکھے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    جبکہ رشبھ پنت کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ کی ریکارڈ بولی میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

  • رشبھ پنت نے کوہلی کو گلے لگا کر منالیا، ویڈیو وائرل

    رشبھ پنت نے کوہلی کو گلے لگا کر منالیا، ویڈیو وائرل

    کانپور: بھارت کے سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور رشبھ پنت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے چوتھے دن بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 233 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم نے نو وکٹوں پر 285 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کردی تھی۔

    اس دوران چوتھے دن کے کھیل میں جب کرکٹر ویراٹ کوہلی اور رشبھ پنت بیٹنگ کر رہے تھے تو رشبھ پنت کی غلط کال کی وجہ سے کوہلی رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔

    کوہلی اس پر غصے میں آگئے اور انہوں نے رشبھ پنت کو غصے سے دیکھا اور پھر پنت نے مسکراتے ہوئے ان کو گلے لگا لیا جس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

    بھارتی ٹیم کے گیند بازوں نے بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کو 233 رنز پر آؤٹ کردیا۔

    شاداب خان نے کھویا ہوا اعتماد کیسے بحال کیا؟ آل راؤنڈر کا اہم انکشاف

    واضح رہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش پر 52 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے اور چوتھے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں دو وکٹ کھو کر 26 رنز بنا لیے ہیں۔

  • اروشی نے رشبھ پنت کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

    اروشی نے رشبھ پنت کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کا شمار بالی وڈ کی ان خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جن کی سوشل میڈیا پر اچھی گرفت ہے۔

    اداکارہ کی ذاتی زندگی اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب ان کے بارے میں بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جس پر حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے لب کشائی کی۔

    اپنے پرانے انٹرویوز میں اداکارہ نے کئی بار آر پی کا ذکر کیا جس سے سوشل میڈیا صارفین کو یقین ہو گیا کہ آر پی کا تعلق اصل میں کرکٹر رشبھ پنت سے ہے۔

    تاہم ایک نئے انٹرویو میں انہوں نے ان تمام تر افواہوں کی تردید کی اور انہوں نے بتایا کہ میمز جعلی معلومات پر مبنی ہیں، جس سے ان کی روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔

    اروشی روٹیلا نے دوران انٹرویو کہنا تھا کہ میرا تعلق آر پی (رشبھ پنت) کے ساتھ جوڑنے والی افواہوں کے حوالے سے میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہ میمز اور افواہیں بے بنیاد ہیں، میں اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہوں اور میری توجہ اپنے کیریئر اور اس کام پر رہتی ہے جس کے بارے میں میں پر عزم ہوں۔

    ویڈیو لیک، اروشی روٹیلا نے خاموشی توڑ دی

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو شفاف طریقے سے حل کرنا چاہتی ہیں اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ غیر تصدیق شدہ حقائق کے بجائے سچائی پر توجہ دیں۔

  • کار حادثے کے بعد رشبھ پنت کی چلنے کی کوشش، پہلی تصاویر منظر عام پر

    کار حادثے کے بعد رشبھ پنت کی چلنے کی کوشش، پہلی تصاویر منظر عام پر

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پنت نے انسٹاگرام پر اپنی صحت یابی کی راہ میں ایک اور کامیاب سرجری کے بعد اپنی پہلی تصاویر شیئر کیں ہیں۔

    نوجوان بھارتی کرکٹر 30 دسمبر کو اتراکھنڈ میں ایک خافناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ شیدید زخمی ہوئے تھے۔

    تاہم رشبھ پنت نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیساکھیوں کے سہارے چلنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rishabh Pant (@rishabpant)

    کار ایکسیڈنٹ کے بعد رشبھ پنت نے پہلا پیغام جاری کردیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے کے بعد سے ان کی کئی سرجری ہوئی ہیں اور اطلاعات کے مطابق ان کی جلن بھی بہتر ہو رہی ہے۔

     ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر رشبھ پنت کو چوٹوں سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں 6-9 ماہ درکار ہوں گے جس کے باعث وہ اس سال انڈین پریمیئر لیگ سے محروم رہیں گے۔

  • رشبھ پنت کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کر دیا گیا

    ممبئی: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو سرجری کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کر دیا گیا، وکٹ کیپر کو منتقل کرنے کا فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کیوں کہ ڈاکٹروں نے ان کے گھٹنے کی انجری پر فوری توجہ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹار بلے باز رشبھ پنت کو گھٹنے اور ٹخنے میں لگنے والی چوٹوں کے علاج کے لیے بدھ کی شام ڈیرادون کے ایک اسپتال سے ہوائی جہاز کے ذریعے ممبئی لے جایا گیا۔

    25 سالہ کرکٹر 30 دسمبر 2022 کو ماں سے ملنے کے لیے دہلی سے اپنے آبائی شہر روڑکی جاتے ہوئے، ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، بتایا جاتا ہے کہ رشبھ پنت کار میں اکیلے تھے اور وہیل پر سو گئے تھے، جس کی وجہ سے کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

    انھیں گھٹنے کے فوری آپریشن کے لیے ممبئی پہنچنے پر مضافاتی اندھیری کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا، اور ان کی حالت بہتر قرار دی گئی۔

    کوہلی اور روہت کے حوالے سے سابق بھارتی کرکٹر کا اہم بیان

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے پنت کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ وہ کمرشل ایئر لائن کے ذریعے پرواز کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔

    بدھ کو بی سی سی آئی نے کہا کہ رشبھ کی سرجری ہوگی، اور اس کے بعد ان کے گھٹنے کے جوڑ کے پھٹنے والے ٹشو کے کئی پروسیجر کیے جائیں گے، اور اس دوران بورڈ کی میڈیکل ٹیم علاج کی نگرانی کرے گی۔

    ممبئی میں پنت معروف اسپورٹس آرتھوپیڈک سرجن دنشا پارڈی والا کی نگرانی میں ہوں گے، جو اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، یوراج سنگھ، جسپریت بمرا اور رویندرا جدیجا کے ساتھ ساتھ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پنت صبح سویرے ہونے والے خوف ناک کار حادثے سے زندہ بچے ہیں، حادثے کی وجہ سے ان کی کار آگ کی لپیٹ میں بھی آ گئی تھی، انھیں روڑکی کے سکشم اسپتال میں فوری علاج کے بعد ڈیرادون کے میکس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر آئے ہوئے گہرے کٹ اور زخموں کی پلاسٹک سرجری ہوئی۔

    اسی شام ان کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے ایم آر آئی اسکینز کے نتائج نارمل آئے، لیکن گھٹنے اور پاؤں کا اسکین درد اور سوجن کی وجہ سے ملتوی کیا گیا، جو تاحال نہیں ہو سکا ہے۔

  • اروشی روتیلا کی رشبھ پنت کو مبینہ دھمکی، مداح بھی خاموش نہ رہ سکے

    اروشی روتیلا کی رشبھ پنت کو مبینہ دھمکی، مداح بھی خاموش نہ رہ سکے

    ممبئی : بھارتی کرکٹر رشبھ پنت اور بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کے درمیان ہونے والے تنازع کا آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے۔

    اداکارہ اروشی روتیلا کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ نے ان کے مداحوں کو نئی بحث میں ڈال دیا ہے، جس میں اداکارہ نے اپنے مبینہ سابق دوست رشبھ پنت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    دونوں شخصیات فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر یکے بعد دیگرے ایک دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں اور مداح انہیں ایسا کرنے پر ٹرول کر رہے ہیں۔

    بھارتی اداکارہ اروشی نے گزشتہ روز ایک ذومعنی کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی اور رشبھ پنت پر تنقید کی جس کے بعد مداح اس پر ردعمل دے رہے ہیں۔

    انہوں نے مبینہ طور پر رشبھ پنت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے کہانی کا اپنا پہلو نہ بتا کر آپ کی ساکھ بچائی ہے‘۔

    انسٹاگرام کی ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ عورت آج بھی رشبھ پنت کے یاد میں پاگل ہے، ایک صارف نے کہا کہ رشبھ پنت بھائی آپ کی بات چل رہی ہے🤔۔ تیسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ میم رشبھ کو چھوڑ دو اب بات ختم کرو۔

    واضح رہے کہ بھارتی خوبرو اداکارہ اروشی سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 54 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ کافی مقبول اور متحرک ہیں، وہ اپنے مداحوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی کی مصروفیات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

     

  • دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم پر کرونا کا وار ، کھلاڑی متاثر

    دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم پر کرونا کا وار ، کھلاڑی متاثر

    لندن: دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں بھارتی ٹیم کے ایک کھلاڑی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشب پنتھ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رشب پنتھ ٹیم کے ہمراہ درہم نہیں جائیں گے، کرونا کی تشخیص ہونے والے رشب پنتھ میں وائرس کی کوئی سنگین علامت نہیں ہیں۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ پہلے ہی بھارتی کھلاڑیوں کو برطانیہ میں پھیلتے ڈیلٹا ویرینٹ سے متعلق آگاہ کرچکے تھے، جے شاہ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو خط کے زریعے متنبہ کیا تھا کہ ڈیلٹا ویئرینٹ کے خلاف ویکیسین زیادہ کارآمد نہیں ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹرز کو یورو کپ کے فائنل اور ومبلڈن ٹورنامنٹ کے مختلف میچز میں بھی دیکھا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رشب پنتھ ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جہنوں نے چار دن قبل کرونا کی دوسری ڈوز لگوائی تھی، بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کھیلنے کے بعد تین ہفتوں کے وقفے پر ہے، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چار اگست سے پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔