Tag: rising inflation

  • افراط زر میں اضافہ، یورپی ممالک مہنگائی کی دلدل میں پھنسنے لگے

    افراط زر میں اضافہ، یورپی ممالک مہنگائی کی دلدل میں پھنسنے لگے

     یورپی ملکوں میں افراط زر اور مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے باعث عوام مہنگائی کی دلدل میں پھنسنے لگے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جائزہ رپورٹوں کے مطابق یورپی ممالک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان تیزی کے ساتھ جاری ہے، پچھلے چند ماہ کے دوران براعظم یورپ کے ملکوں میں افراط زر کی شرح میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹ میں یورپی منڈیوں کی جائزہ وار رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پورے براعظم خاص طور پر بلقان ریجن کے کئی ملکوں میں غذائی اشیا کی قیمتوں اور زندگی کے دوسرے اخراجات میں اضافے کا رجحان جاری ہے، اور اس میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    رونامہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال یورپی ملکوں میں افراط زر کی شرح دس فیصد سے زائد رہی جبکہ اسٹونیا میں صورت حال کافی بدتر ہے جہاں افراط زر انیس فیصد کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

    اس کے علاوہ بلغاریہ کو سولہ فیصد سے زیادہ، جمہوریہ چیک اور رومانیہ کو تیرہ فیصد سے زیادہ، لتھووینیا کو تیرہ فیصد، پولینڈ کو دو فیصد، اور سلوواکیا کو گیارہ فیصد سے زیادہ افراط زر کا سامنا ہے۔

    اس سے قبل یورپی ذرائع ابلاغ نے یونان کے محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس ملک میں افراط زر کی شرح اپریل میں دس فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ افراط زر کی وجہ سے کینیڈ اور آسٹریا میں بھی روز مرہ کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے ، کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق دونوں ملکوں میں متوسط طبقے کے اخراجات بلند ترین سطح پر چلے گئے ۔

    فنانشل ٹائمز نے روس یوکرین تنازعے کو یورپی ملکوں میں اشیائے صرف کی قیمتوں اور افراط زر کی شرح میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے تاہم روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے باعث یورپی ممالک کو معاشی افراتفری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • دعوے دھرے رہ گئے، مہنگائی میں بڑا اضافہ

    دعوے دھرے رہ گئے، مہنگائی میں بڑا اضافہ

    مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا ہے اور  کم آمدن والوں کے لیے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 21.46 فیصد ہو گئی ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے بعد بڑا اضافہ ہوا ہے اور ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 19.53 فیصد ہوگئی ہے۔

    ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیے جس کے مطابق سب کم آمدن والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 21.46 فیصد ہوگئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چھ اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ان میں ٹماٹر 70 روپے 94 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جس کے بعد ٹماٹر کی اوسط قیمت 149 روپے 65 پیسے فی کلو ہوگئی۔

    زندہ مرغی فی کلو 29 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، جس سے اس کی اوسط قیمت بڑھ کر 203 روپے 49 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

    ایک ہفتے کے دوران لہسن 17 روپے 80 پیسے فی کلو، سرسوں کا تیل 9 روپے 19 پیسے فی کلو، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 35 روپے 87 پیسے اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ3 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں دودھ، دہی، بکرے اور گائے کا گوشت، کیلے، انرجی سیور، دال مسور اور دال چنا بھی مہنگے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ہی وزارت خزانہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔