Tag: rivers

  • بارشوں سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ

    بارشوں سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارشوں کے باعث ملک کے کئی حصوں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تربیلا ڈیم پر پانی کی آمد میں 81 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آب پاشی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج پر 19 ہزار کیوسک، سکھر بیراج پر 28 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تربیلا پر پانی کی آمد 2 لاکھ 89 ہزار 700، اخراج 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک، کالا باغ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 37 ہزار 865، اخراج 1 لاکھ 30 ہزار 365 کیوسک اور چشمہ پر پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار 463، اخراج 2 لاکھ 19 ہزار 875 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

    تونسہ پر پانی کی آمد 2 لاکھ 39 ہزار 678، اخراج 2 لاکھ 21 ہزار 378 کیوسک، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 364، اخراج 1 لاکھ 73 ہزار 292 کیوسک اور سکھر بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 56 ہزار 345، اخراج 1 لاکھ 29 ہزار 175 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

  • کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی شدید قلت، ڈیلٹا تباہی کے دہانے پر

    کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی شدید قلت، ڈیلٹا تباہی کے دہانے پر

    کراچی: سکھر بیراج پر پانی کی آمد میں 7 ہزار کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی، کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی مسلسل اور شدید قلت کے باعث ڈیلٹا تباہی کے دہانے پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 9 ہزار کیوسک کمی واقع ہوئی ہے، سکھر بیراج پر پانی کی آمد میں 7 ہزار کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آب پاشی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی مسلسل اور شدید قلت کے باعث ڈیلٹا تباہی کے دہانے پر ہے۔

    تربیلا پر پانی کی آمد 1 لاکھ 8 ہزار 800، اخراج 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، کالا باغ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 34 ہزار 900، اخراج 1 لاکھ 3 ہزار 990 کیوسک، چشمہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 57 ہزار 655 اور اخراج 1 لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

    تونسہ پر پانی کی آمد 99 ہزار 210، اخراج 93 ہزار 478 کیوسک، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 72 ہزار 610 اور اخراج 56 ہزار 139 کیوسک، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 57 ہزار 525 اور اخراج 23 ہزار 730 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

    کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 19 ہزار 275 اور اخراج 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

  • دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پانی کا بحران جلد ختم ہوجائے گا

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پانی کا بحران جلد ختم ہوجائے گا

    اسلام آباد: ملک بھر میں ہونے والی بارشوں سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا جس سے آبی قلت کا شکار صوبوں میں پانی کا بحران ختم ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا کہنا تھا کہ حالیہ بارش سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، صوبہ سندھ میں پانی کا بحران چند دن میں ختم ہوجائے گا۔

    ذرائع ارسا کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہوگئی، ڈیم میں چند دن قبل پانی کا بہاؤ 65 سے 70 ہزار کیوسک تھا۔

    ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا ریلا آئندہ ہفتے گڈو بیراج میں داخل ہوگا۔

    چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہوگئی، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 33 ہزار 400 اور اخراج 25 ہزار 500 کیوسک ہے۔

    ارسا کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 33 ہزار 600 اور اخراج 23 ہزار 700 کیوسک ہے۔

  • بارشوں کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی، پی ڈی ایم اے کی ہدایات جاری

    بارشوں کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی، پی ڈی ایم اے کی ہدایات جاری

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث دریا کنارے مقیم افراد صورتحال سے باخبر رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پختونخواہ میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال کے بارے میں بتایا ہے کہ دریائے سوات چکدرہ میں پانی کا بہاؤ 59 ہزار 78 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 35 ہزار 840 کیوسک اور خوازخیلہ کے مقام پر 33 ہزار 684 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

    اسی طرح دریائے پانچکوڑہ میں پانی کا بہاؤ 20 ہزار 981 کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 90 ہزار 393 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نوشہرہ اور چارسدہ میں دریا کنارے مقیم افراد صورتحال سے باخبر رہیں، سیاحوں سے گزارش ہے احتیاط کی جائے۔ صوبے بھر میں بند سڑکیں کھولنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دی جائے۔

    ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات میں 23 افراد جاں بحق ہوئے، صوبے میں بارشوں کے نتیجے میں 110 گھروں کو جزوی اور 13 کو مکمل نقصان پہنچا۔

  • سیلاب کی کرامات، ڈیم بھرگئے

    سیلاب کی کرامات، ڈیم بھرگئے

    لاہور: ملک بھر کے دریاؤں میں طغیانی کے سبب جہاں سیلابی صورتحال درپیش ہے وہیں تربیلا ڈیم مکمل طورپربھرگیا جبکہ منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 6 فٹ رہ گئی ہے۔

    لاہور میں ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 4 لاکھ 6 ہزار 4 سو کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 77 ہزار 200 کیوسک ہے۔

    منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 6 فٹ رہ گئی ہے، اس وقت منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 58 ہزار 7 سو جبکہ اخراج 64 ہزار 600 کیوسک ہے۔

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤکی تازہ ترین صورتحال


    دوسری جانب دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 96 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 71 ہزار 800 کیوسک ہے۔

    دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ5,26,241کیوسک اوراونچے درجہ کا سیلاب ہے۔

    تربیلا پربہاﺅ463600کیوسک، کالاباغ پر471944کیوسک، چشمہ پر480864کیوسک ہے ، تینوں مقامات پر درمیانے درجہ کا سیلاب ہے۔

    دریائے چناب ،جہلم ،راوی اورستلج معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔