Tag: Riyadh

  • سعودی عرب، سنگین جرم میں ملوث 2 غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب، سنگین جرم میں ملوث 2 غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب میں ریاض ریجن کی پولیس نے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی سیکیورٹی اینڈ کامبیٹنگ ہیومن ٹریفکنگ کرائمز کے ساتھ مل کر انسداد انسانی سمگلنگ کے جرائم کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 2 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے غیرملکی یمن سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے اپنے ہم وطن 8 یمنی بچوں کو پبلک مقامات اور سڑکوں پر گداگری کے لیے بھی استعمال کیا تھا۔

    ریاض پولیس کے مطابق ان بھکاریوں کی نگرانی کی گئی اور اصل کارندوں تک پہنچنے کے لیے نشاندہی کے بعد فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے دونوں غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا، بچوں سے گداگری کرانے سے حاصل ہونے والی رقم کو بھی ضبط کرلیا گیا۔

    ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کے بعد غیر ملکیوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ امن عامہ فورس نے اس حوالے سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وڈیو بھی جاری کی ہے۔

    اس سے قبل بھی سعودی عرب کے شہر ریاض میں پولیس نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تین غیر ملکی خواتین کو حراست میں لے لیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق گرفتار کی گئی غیر ملکی خواتین ریاض کے مقامی ہوٹل میں جسم فروشی کے دھندے میں ملوث تھیں۔

    ریاض پولیس کے مطابق انسانی تجارت کے انسداد کے لیے قائم ادارہ اور معاشرے کی سلامتی کے ادارے کے تعاون سے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

    سعودی عرب: عمرہ زائرین کو رمضان میں فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ

    گرفتار شدگان سے تفتیش کی جارہی ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

  • روسی وزیر خارجہ آج اعلیٰ سطح امریکی ٹیم سے ریاض میں ملاقات کریں گے

    روسی وزیر خارجہ آج اعلیٰ سطح امریکی ٹیم سے ریاض میں ملاقات کریں گے

    ریاض: یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں، روسی وزیر خارجہ آج اعلیٰ سطح امریکی ٹیم سے ریاض میں ملاقات کریں گے۔

    روس یوکرین تنازع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی ky مشیر مائیک والٹز اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف پر مشتمل امریکی ٹیم سے آج ریاض میں ملاقات ہوگی۔

    ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے اور روس امریکا تعلقات کی بحالی سمیت غزہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مجوزہ منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    یوکرین سعودی عرب میں ہونے والی امریکا روس بات چیت میں شرکت نہیں کرے گا، یوکرین نے امریکا روس بات چیت میں شرکت سے انکار کیا ہے، یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کو شامل کیے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسے کسی معاہدے کو مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو۔

    زیر علاج پوپ فرانسس کے حوالے سے ڈاکٹروں کا اہم فیصلہ

    جرمنی نے یہ کہہ کر اس ملاقات کی حمایت کی ہے کہ اگر یہ پائیدار یوکرین کے لیے تو روس اور امریکا میں براہِ راست رابطے بُرے نہیں ہیں۔

    گزشتہ روز سعودی ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو میں ملاقات ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ بندی معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کیا، روس یوکرین جنگ روکنے پر بھی بات ہوئی۔

    واضح رہے کہ کل یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کا دورہ سعودی عرب شیڈیول ہے، تاہم اس دورے کا تعلق امریکا روس بات چیت سے نہیں ہے۔

  • سعودی عرب: مکہ ریجن سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ

    سعودی عرب: مکہ ریجن سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ

    سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے مملکت کے کئی علاقوں میں جمعے سے آئندہ منگل پانچ دن تک موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مرکز کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حائل، قصیم، عسیر اور جازان ریجن کے علاوہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الشرقیہ اور حدود الشمالیہ کے علاقے بارشوں کی زد میں ہوں گے۔

    ترجمان کے مطابق جمعے سے اتوار تک مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الشرقیہ، عسیر، نجران اور جازان ریجن کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے‘۔

    ترجمان نے بتایا کہ بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے اور ساحل پر اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔

    علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع نے بھی جمعے سے منگل تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کہ محفوظ مقامات پر رہیں، سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف نہ جائیں۔

    سعودی عرب: ریاض میں متعدد غیر ملکی گرفتار

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔

  • سعودی عرب: ریاض میں  متعدد غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب: ریاض میں متعدد غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب کے ریاض ریجن میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث چھ غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجتماعی جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، شناخت کے بعد مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے افراد کو بھی انسداد سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا جائے گا۔

    اس سے قبل سعودی عرب کی ریاض ریجن پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وادی حنیفہ میں 146 مشکوک افراد پائے گئے، تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے پہنچے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ’سپیشل فورس کے تحت کی جانے والی کارروائی میں گرفتار ہونے والے یمنی اور ایتھوپین درانداز تھے‘۔

    ریاض پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کون ان کا سہولت کار بنا ہے۔

    اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا، توڑ پھوڑ

    ریاض پولیس وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی افراد کے ساتھ تعاون کرنا، انہیں سہولت فراہم کرنا، انہیں کسی بھی قسم مدد فراہم کرنا سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ ’جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کے علاوہ تشہیر بھی کی جائے گی‘۔

  • ویڈیو: رونالڈو کا ہمشکل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

    ویڈیو: رونالڈو کا ہمشکل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

    ریاض میں عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا ہمشکل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    رونالڈو کے چاہنے والے تو دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں جو ان کے ساتھ صرف ایک تصویر بنوانے کا خواب لیے بیٹھے ہیں لیکن ریاض کے شہری اب کسی بھی وقت رونالڈو کے ساتھ تصاویر بنواسکتے ہیں۔

    ترکیے سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان رونالڈو کے ساتھ مماثلت کی وجہ سے ان دنوں مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جسے دیکھ کو شائقین انہیں اصلی رونالڈو سمجھ بیٹھے اور ان کے ساتھ تصویر بھی بنوائیں۔

    واضح رہے کہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو جو سعودی فٹبال کلب النصر جوائن کرنے کے بعد لگ بھگ ڈیڑھ سال سے فیملی سمیت مملکت میں مقیم ہیں۔ انہوں نے سعودی کلب کے تحت کئی ریکارڈ بنائے وہیں۔

  • ریاض نے سہولیات میں یورپی شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

    ریاض نے سہولیات میں یورپی شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض نے اسمارٹ سٹی رینکنگ میں پیرس، میڈرڈ اور برلن کو پیچھے چھوڑ دیا، ریاض کو عرب دنیا کا تیسرا اسمارٹ سٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض نے عالمی سمارٹ سٹی رینکنگ میں فرانس، جرمنی اور اسپین کے دارالحکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ مکہ، جدہ اور مدینہ منورہ پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

    یہ فہرست سعودی دارالحکومت ریاض کو عالمی درجہ بندی میں 30 ویں نمبر پر رکھتی ہے اور رینکنگ میں تیسرا عرب شہر بناتی ہے۔

    سعودی دارالحکومت ریاض 2022 میں 39 ویں جبکہ 2019 می 55 ویں نمبر پر رہا۔

    اس فہرست میں مکہ 52 ویں نمبر پر ہے جو اب بھی اسے رینکنگ میں چوتھا عرب شہر بناتا ہے، جدہ 56 ویں اور مدینہ 85 ویں نمبر پر ہے۔

    ابو ظہبی اور دبئی عرب شہروں میں سب سے آگے ہیں جو اس فہرست میں بالترتیب 13 ویں اور 17 ویں نمبر پر ہیں۔

    سمارٹ سٹی آبزرویٹری ان عالمی انڈیکسز میں سے ایک ہے جو شہروں کی تیاری کا جائزہ لیتی ہے، یہ اسمارٹ ٹیک سسٹمز کا جائزہ لینے کے لیے شہری منصوبہ سازوں، فیصلہ سازوں اور محققین کے لیے ایک تشخیصی ٹول اور جامع، بین الضابطہ نقطہ نظر ہے۔

    اسمارٹ سٹی انڈیکس میں سعودی شہروں کی درجہ بندی میں بہتری تمام متعلقہ ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، بشمول نیشنل اسمارٹ سٹی پلیٹ فارم جسے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی نے شروع کیا ہے۔

    اس فہرست میں سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورخ پہلے، اس کے بعد ناروے کا اوسلو اور آسٹریلیا کا کینبرا ہے۔

    نیویارک 22 ویں نمبر پر جبکہ قاہرہ 108 ویں نمبر پر افریقی شہر ہے، کولمبیا میں میڈیلن 118 پر جنوبی امریکا کا سب سے بڑا مقام ہے۔

    فہرست کے مطابق 2023 کی درجہ بندی زندگی کے معیار کے بارے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور اعلیٰ سطح کی تشویش کی عکاسی کرتی ہے جس سے رہائشی اپنے متعلقہ شہروں میں لطف اندوز ہونے کی توقع کر رہے ہیں۔

  • افطار بانٹنے والے روبوٹ سڑکوں پر آ گئے

    افطار بانٹنے والے روبوٹ سڑکوں پر آ گئے

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت کی سڑکوں پر روبوٹ بھی افطار بانٹنے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جدید دور میں افطار کی تقسیم کے انداز میں بھی جدت آ گئی، سعودی عرب میں رضاکاروں کے ہمراہ روبوٹ بھی سماجی کام میں پیش پیش نظر آنے لگے ہیں۔

    دارالحکومت ریاض کی سڑکوں پر ایک روبوٹ نے بھی افطار باکسز کی تقسیم کے کام میں حصہ لیا، روبوٹ سڑکوں پر افطار بانٹتا رہا اور لوگوں کو حیران کرتا رہا۔

    سعودی شہریوں اور رہائشیوں نے اس اقدام پر تبادلہ خیال کیا اور رضاکارانہ کام کے لیے روبوٹ کے استعمال کے خیال کو سراہا، خودکار روبوٹ نے ریاض کی سڑکوں پر راہگیروں کو اسنیکس اور کھجور پہنچانے میں حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کے دوران نوجوان رضاکار راہگیروں میں افطاری تقسیم کرتے ہیں۔

  • ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول

    ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول

    ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول منعقد ہونے جارہا ہے جس میں دنیا بھر سے شائقین شرکت کریں گے۔

    اردو نیوز کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول رواں برس جولائی میں ریاض میں 30 ملین ڈالر کے عالمی ریکارڈ پرائز پول کے ساتھ منعقد ہوگا۔

    6 جولائی کو شروع ہونے والے گیمرز 8: دی لینڈ آف ہیروز کے عنوان سے شروع ہونے والے 8 ہفتوں کے ایونٹ میں سپورٹس مقابلے، معروف فنکاروں کی لائیو موسیقی، شوز، کمیونٹی گیمنگ، تعلیمی پلیٹ فارمز اور ثانوی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

    سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر کے مطابق ریاض بلیوارڈ سٹی میں منعقد ہونے والا ایونٹ اس موسم گرما میں گیمرز اور تفریح کے متلاشیوں کے لیے یکساں ہدف بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہیروز کی سرزمین عالمی سطح کے ای سپورٹس چیمپئنز اور گیمنگ یونیورس سے محبت کرنے والوں کے لیے جگہ ہے، یہ وہ موقع ہے جہاں آپ شان کے لیے مقابلہ کر سکتے ہیں اور اپنی منتخب کردہ کہانی کی دنیا کے درمیان چلنے والے ہیرو بن سکتے ہیں۔

    پچھلے سال کے فیسٹیول کی کامیابی کے بعد جسے 14 لاکھ سیاح دیکھنے آئے دوسرے ایڈیشن میں 15 ملین کے انعامی پول کو دگنا کر دیا گیا۔

    سنہ 2022 میں دنیا بھر کی گیمنگ لیگز نے ٹاپ فائیو ٹائٹلز میں مقابلہ کیا جن میں راکٹ لیگ، فورٹ نائٹ، ڈوٹا 2 ریاض ماسٹرز، ٹام کلینسیز رینبو سکس سیج اور پی یو بی جی موبائل شامل ہیں۔

    اس میں 61 ممالک کی 113 بین الاقوامی ٹیموں کے 391 ٹاپ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    پچھلے سال کے ایجنڈے کے متوازی گیمرز 8 کا اختتام نیکسٹ ورلڈ فورم کے ساتھ ہوگا جو اپنی نوعیت کا پہلا سپورٹس اور گیمنگ پلیٹ فارم ہے۔

    یہ صنعت کے رہنماؤں، عالمی کھلاڑیوں اور پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو پینل مباحثوں، ورکشاپس اور ایکٹیویشن کے سلسلے میں شامل کرنے کے لیے اکٹھا کرے گا۔

    گیمرز 8 سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے تحت قائم ایک انیشی ایٹو ہے جو گیمنگ انڈسٹری کے اردگرد ایک انفراسٹرکچر کی تعمیر، ای سپورٹس کے ارد گرد کمیونٹیز اور ایکو سسٹم بنانے، مقامی تخلیق کاروں کے لیے قابل عمل ملازمتیں فراہم کرنے اور مملکت کو عالمی ای سپورٹس ہب کے طور پر پوزیشن دینے کی کوشش کرتی ہے۔

    سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے چیئرمین نے گزشتہ برس بتایا تھا کہ 23.5 ملین سے زیادہ سعودی شہری جو خود کو گیمر سمجھتے ہیں، ای سپورٹس فیسٹیول سے امید ہے کہ وہ ایک ایسا موقع پیدا کرے گا جہاں لوگ نہ صرف گیمز سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ اپنے شوق کے ذریعے کیریئر کا راستہ بھی بنائیں گے۔

  • ریاض کے ٹاور پر یہ پورٹریٹ کس کا ہے؟

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ٹاور پر ایک آرٹسٹ نے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کا بہت بڑا دیواری پورٹریٹ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تجریدی آرٹ کے فن کار محمد العمار نے ریاض میں کنگ فہد روڈ کے ایک ٹاور پر بانی مملکت شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمٰن آل سعود کا سب سے بڑا دیواری پورٹریٹ بنا دیا ہے۔

    سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق محمد العمار کا کہنا ہے کہ مذکورہ دیوار 120 میٹر اونچی ہے، اور اس کا مجموعی رقبہ 1200 مربع میٹر ہے۔

    فنکار العمار کے مطابق دیواری پورٹریٹ کی تیاری میں 40 سے 50 دن صرف ہوئے، یہ ایسا آرٹ ہے جو ہواؤں اور بارشوں جیسی موسمی تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوتا، اور اس میں جو رنگ استعمال کیے گئے ہیں وہ موسم سے متاثر نہیں ہوتے۔

    محمد العمار نے بتایا ’’مجھے بچپن سے ہی بڑے سائز کے پورٹریٹ بنانے کا شوق ہے، بلند مقامات پر پورٹریٹ کا اپنا ایک رنگ ہوتا ہے، یہ اپنی نوعیت کا میرا پہلا تجربہ ہے۔‘‘

    سعودی آرٹسٹ نے کہا ’’میں کنگ عبدالعزیز دیواری پورٹریٹ کے ذریعے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔‘‘

  • سعودی عرب: قدیم عربی اور چینی سکوں کی نمائش

    سعودی عرب: قدیم عربی اور چینی سکوں کی نمائش

    ریاض: سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں عربی اور چینی قدیم دستاویزات، سکوں اور مخطوطات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت ثقافت نے چین کی وزارت کے اشتراک سے شاہ عبد العزیز پبلک لائبریری میں عربی اور چینی قدیم دستاویزات و سکوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔

    شاہ عبد العزیز عوامی کتب خانے میں سال 72 ہجری کے سکوں کے علاوہ نایاب و نادر مخطوطات بھی رکھے گئے ہیں جو اسلامی فن اور عرب کی قدیم تاریخ کو اجاگر کرتے ہیں۔

    لائبریری میں شاہراہ ریشم کے حوالے سے ایک نادر اور نایاب دستاویز رکھی گئی ہے جس کی لمبائی 13 میٹر کے قریب ہے۔

    مذکورہ دستاویز شاہراہ ریشم کے بارے میں اس دور کی قدیم ترین دستاویز ہے جس میں اس عظیم شاہراہ کے بارے میں تمام تر تفصیلات موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ان نادر مخطوطات اورسکوں کی ایک نمائش چین کی پیکنک یونیورسٹی میں بھی شاہ عبد العزیز لائبریری کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔