Tag: Riyadh airport

  • سعودی عرب: ریاض ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے پہلے مرحلے کا آغاز

    سعودی عرب: ریاض ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے پہلے مرحلے کا آغاز

    سعودی عرب میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ایس پی اے کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر ابتدائی طورپر ٹریول ہالز نمبر 3 اور4 پر ای گیٹس کو نصب کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے افتتاح کے موقع پر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلجنس اتھارٹی ’سدایا‘ کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن شریف و دیگر بھی موجود تھے۔

    ڈائریکٹر جوازات بریگیڈیئر سلمان الیحیی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای گیٹس کی تنصیب سے مسافروں کو سہولت میسر ہوگی۔

    ای گیٹس کی سہولت کے باعث انسانی مداخلت کے بغیر مسافر اپنے سفری معاملات خود کار طریقے سے انجام دے سکیں گے جس سے ان کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔

    سعودی عرب: شدید بارشوں کا الرٹ جاری، عوام کو احتیاط کا مشورہ

    ڈائریکٹر جنرل جوازات کے مطابق ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل خدمات اور سہولتیں مسافروں کی آسانی کیلیے مہیا کرنا ہے۔ ای گیٹ مملکت کے شہریوں، مقیم غیرملکی اور زائرین کی سہولت کیلیے نصب کیے گئے ہیں۔

  • ریاض ایئرپورٹ کے حوالے سے اہم خبر

    ریاض ایئرپورٹ کے حوالے سے اہم خبر

    ریاض: سعودی عرب کی مطارات الریاض کمپنی کا کہنا ہے کہ موسم گرما کے دوران تین ماہ میں کنگ خالد ایئر پورٹ نے متعدد ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق مطارات الریاض کمپنی نے کہا ہے کہ 15 جون سے 19 اگست تک ریاض ایئرپورٹ سے 6.3 ملین افراد نے سفر کیا ہے، سمر سیزن اور اسکول واپسی کی پروازوں کا پروگرام کامیاب رہا۔

    کمپنی کے مطابق ریاض ایئرپورٹ سے تین اگست کو ایک لاکھ 13 ہزار 300 افراد نے سفر کیا جب کہ 25 جون کو 738 پروازوں کی آمد و روانگی ہوئی۔ 23 جون کو ایئرپورٹ سے ایک لاکھ 15 ہزار 600 لیگج منتقل کیے گئے، یہ ایک روز کے دوران مسافروں کے لگیج کی منتقلی کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    کمپنی نے کہا کہ موسم گرما کے دوران اندرون ملک پروازوں سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 2.9 ملین افراد نے سفر کیا، جب کہ اس عرصے کے دوران 3.4 ملین سے زیادہ بین الاقوامی مسافروں نے سفر کیا۔

    اخبار 24 کے مطابق سیزن کے دوران ریاض ایئرپورٹ سے 40.2 ہزار پروازیں روانہ ہوئیں، اندرون ملک پروازوں کی تعداد 19.3 ہزار جب کہ بین الاقوامی پروازوں کی کل تعداد 20.8 ہزار رہی۔

  • ریاض ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل، پی آئی اے کی پرواز پاکستان روانہ نہ ہوسکی

    ریاض ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل، پی آئی اے کی پرواز پاکستان روانہ نہ ہوسکی

    کراچی : سعودی شہر ریاض کے ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہونے کے سبب پی آئی اے کی پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں کیلئے فضائی آپریشن نامعلوم وجوہات کی بناء پر معطل کردیا گیا ،معطل فضائی آپریشن کے سبب پی آئی اے کی پروازبھی پاکستان روانہ نہ ہوسکی۔

    پی آئی اے کی ریاض سے پشاور جانے والی پرواز کو روک دیا گیا اور اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی ، مسافروں کو طیارے کے بجائے ایئرپورٹ کے لاونج میں بیٹھایا گیا ہے۔

    روانگی کی منتظر پاکستانی ایئرلائنز میں قومی ایئر کے علاوہ یئربلیو بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن مبینہ طورپر سکیورٹی وجوہات کے باعث معطل کیا گیا ہے۔