Tag: Riyadh Al Jannah

  • مسجد نبویؐ ریاض الجنہ جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری

    مسجد نبویؐ ریاض الجنہ جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں روضہ الشریفہ (ریاض الجنہ) کی زیارت کیلیے ایک سال کی پابندی مشروط طورپر ختم کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرب و جوار میں موجود افراد جتنی بار چاہیں 20 منٹ میں زیارت کے لیے نسک یا توکلنا ایپ سے اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    وزارت حج وعمرہ نے زیارت کیلیے جو شرط عائد کی ہے اس کے مطابق زائرکا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہونا ضروری ہے۔

    نسک اور توکلنا پورٹل پر دوبارہ زیارت پرمٹ حاصل کرنے کیلیے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے ذریعے وہ افراد جو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہیں وہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے گزشتہ برس روضہ شریفہ کی زیارت کے لیے سال میں ایک بار پرمٹ کی شرط عائد کی گئی تھی۔

    روضہ الشریفہ کی زیارت کیلیے پرمٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ رش پر قابو پانا اور زائرین کو آرام سے زیارت کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ زائرین منظم انداز میں عبادات کرسکیں۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے مسجد نبوی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 5.6 ملین سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی، اس دوران اتھارٹی نے نمازیوں اور زائرین دونوں کی کیلیے خدمات کو یقینی بنایا۔

    رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5,663,488 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ 367,739 زائرین نے ریاض الجنہ میں نمازکی سعادت حاصل کی۔

    مسجد نبویؐ میں رواں سال زائرین کو 14 لاکھ گھنٹے خدمات فراہم کی گئیں

    انتظامیہ کی جانب سے مخلتف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 46,731 زائرین کو ان کی زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی گئی۔

  • ’ریاض الجنہ‘پرمٹ کی جانچ کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال

    ’ریاض الجنہ‘پرمٹ کی جانچ کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے آنے والوں کے پرمٹ جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے چیک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ’ریاض الجنہ‘ کی زیارت کے حوالے سے انتظامیہ نے نیا طریقہ کار متعارف کرادیا ہے۔

    پرمٹ حاصل کرنے کے لیے مختلف زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ نسک پورٹل کے ذریعے بکنگ ہونے پر انہیں تاریخ اور وقت کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے ارسال کی جاتی ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق ریاض الجنہ کے زائرین کو زیارت کا وقت شروع ہونے سے 24 گھنٹے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے یاد دہانی کرائی جائے گی اور انہیں بکنگ کنفرم یا منسوخ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ زیارت کا بارکوڈ مقررہ وقت سے قبل استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

    زائر کو ریاض الجنہ پہنچنے سے قبل خودکار سسٹم کے ذریعے چلنے والے گیٹس پر بارکوڈ سکین کرنا ہوگا۔

    وہاں سے اسے ویٹنگ زون بھیجا جائے گا بعدازاں گروپ کی صورت میں ریاض الجنہ میں جانے کا موقع ملے گا، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ نے ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے آنے والے معذوروں کے لیے اسپیشل ٹریک بھی مختص کیا ہے۔

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک کی پابندی کی ہدایت

    انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحن میں داخل ہوتے ہی زائر کو رہنما سکرینز کے ذریعے زیارت کے لیے مختص مقامات کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی جاتی ہے۔