Tag: riyadh zoo

  • سعودی عرب: ریاض کا چڑیا گھر عوام کیلئے کھول دیا گیا

    سعودی عرب: ریاض کا چڑیا گھر عوام کیلئے کھول دیا گیا

    سعودی عرب کے قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاض کا چڑیا گھر ترمیم و اصلاح کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے قومی مرکز برائے جنگلی حیات کے مطابق ریاض کا چڑیا گھر عارضی طور پر اصلاح و مرمت کے لیے بند کیا گیا تھا۔

    اب چڑیا گھر کو عوام کے لیے ترقیاتی اور مرمت کا کام مکمل کرنے کے بعد حسب معمول کھول دیا گیا ہے۔

    ریاض کا چڑیا گھر مملکت کا سب سے بڑا اور قدیم چڑیا گھر ہے جو 55 ایکڑ پرمحیط ہے۔ اس میں مجموعی طورپر 1300 جانور ہیں جن میں 190 مختلف اقسام کے جانور رکھے گئے ہیں۔

    واضح رہے ریاض کا چڑیا گھر ریجن کا بہترین تفریحی مقام شمار کیا جاتا ہے جہاں ریاض شہر کے علاوہ قرب وجوار کے دوسرے شہروں سے بھی لوگ بڑی تعداد میں تفریح کے لیے پہنچتے ہیں۔

    دوسری جانب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے آب زم زم کے کولرز کو مستقل طورپر بھرنے کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین میں آب زم زم کی فراہمی کے شعبے کی انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ یومیہ بنیاد پر آب زم زم کے ٹینکرز ارسال کرنے کا خصوصی بندوست کیا جاتا ہے۔

    سعودی عرب: کسی بھی جرم کی ویڈیو یا تصویر وائرل کرنے والے ہوشیار۔۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صرف روضہ الشریفہ کے مختلف مقامات پر آب زم زم کے 10 ہزار کولرز رکھے ہیں جنہیں یومیہ مستقل بنیاد پر بھرا جاتا ہے۔ کارکنان کی جانب سے کولرز میں پانی کم ہوتے ہی دوسرے کولرز سے تبدیل کردیا جاتا ہے۔

  • سعودی عرب، ٹائیگر کا 24 سالہ شخص پر حملہ، ویڈیو دیکھیں

    سعودی عرب، ٹائیگر کا 24 سالہ شخص پر حملہ، ویڈیو دیکھیں

    ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض کے چڑیا گھرمیں بنگالی ٹائیگر نے 24 سالہ شخص پر حملہ کردیا۔

    میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض کے چڑیا گھر میں بنگالی ٹائیگر نے 24 سالہ شخص کو دبوچ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائیگر ایک شخص کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور اوپر موجود شخص چیتے کو گولی مار کر اسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    متاثرہ شخص کی شناخت 24 سالہ محمد عبدالمحسن کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق سوڈان سے ہے۔

    چڑیا گھر کے ملازمین صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب ٹائیگر کے محمد عبدالمحسن پر حملے کے بعد چوکس ہوگئے اور انہوں نے چیتے پر گولیاں برسادیں۔

    ریاض میونسپلٹی کے بیان کے مطابق زو ملازمین محسن کو چیتے کے چنگل سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کو اس کی گردن اور پاؤں پر چوٹیں آئیں اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ زخموں سے صحت یاب ہورہا ہے۔

    غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ 24 سالہ شخص شیروں کے گڑھے میں کیسے پہنچا کچھ اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر رسی کا استعمال کرتے ہوئے گڑھے میں چڑھ گیا اور یہاں تک کے جانوروں کی تربیت کرنے کی خواہش کا بھی اظہارکیا۔

    متاثرہ شخص نے خود گڑھے میں جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہاں سے گزر جانا چاہتا تھا اتفاقی طور پر اس گڑھے میں گر گیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق ریاض چڑیا گھر کی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔