Tag: Riyadh

  • گاڑیوں کا میلہَ ، سعودی خواتین کی دلچسپی

    گاڑیوں کا میلہَ ، سعودی خواتین کی دلچسپی

    ریاض : سعودی عرب میں چمچماتی گاڑیوں کا میلہ سج گیا، گاڑیوں کے شوقین مرد حضرات کے ساتھ خواتین نے بھی خوب دلچسپی دکھائی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودیہ عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد خواتین کی گاڑیا ں خریدنے میں دلچسپی بڑھ گئی، ریاض میں چمچماتی گاڑیوں کا میلہ سجا، جس میں مردحضرات کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔

    خواتین کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کی اجاز ت ملنے پر بے حد خو ش ہیں۔

    آٹو شومیں معروف برانڈزکی جدیدگاڑیاں سب کی توجہ کامرکزبنی رہیں اور سعودی خواتین اپنی پسند کار کی تلاش میں رہی۔


    مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت مل گئی


    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت دی تھی ، جس کے بعد خواتین پر سے گاڑی چلانے کی پابندی مکمل طور پر ختم ہوگئی۔

    ویڈیو دیکھیں:

    سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے فیصلے کو بہت سراہا گیا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں انیس سو نوےسےخواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی پولیس کی کارروائی‘ 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

    سعودی پولیس کی کارروائی‘ 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

    ریاض : سعودی پولیس نے قطیف میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر قطیف کے ضلع سیہات میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں 3 مطلوب دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے 3 مشین گن، پستول، 10 کلو سے زیادہ بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

    سعودی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس اورکیش وین پر حملوں، اغوا اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں مطلوب تھے۔


    سعودی عرب کے شہر قطیف میں‌ کار بم دھماکا، دو ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے شہر قطیف میں کار بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئےتھے۔


    سعودی پولیس پر حملہ، ایک افسر جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ 4 جولائی کو سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں ہی دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر جاں بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

    Saudi police kill three ‘terrorists’

  • حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم سعودی عرب پہنچ چکی، سردار یوسف

    حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم سعودی عرب پہنچ چکی، سردار یوسف

    ریاض: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اس بار حج پیکج 2 لاکھ 80 ہزار کے قریب ہے جس میں رہائش، کھانا، ٹرانسپورٹ اور علاج و معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئی ہیں، پاکستان سے ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

    وہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں کاروباری شخصیت شیخ سعید احمد کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

    وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے حج 2017 کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 70 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں اس مرتبہ 60 فیصد افراد سرکاری حج اسکیم کے تحت جبکہ 40 فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے تحت حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ حجاج کو دی جانے والی تمام سہولیات کے حوالے سے ایگریمنٹ کرلیے گئے ہیں، اس مرتبہ حج پیکج 2 لاکھ 80 ہزار کے قریب ہے جس میں رہائش، کھانا، ٹرانسپورٹ اور علاج و معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئی ہیں، پاکستان سے ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جو حج کے قریب بھی تمام انتظامات کا بھرپور جائزہ لیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ حجاج کو ایسی سہولیات فراہم کی جائیں کہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک اور دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دے، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کی حکومت کے ساتھ ہمارے بھرپور اچھے مراسم ہیں بلکہ وزیراعظم نواز شریف کے شاہی خاندان کے ساتھ ذاتی نوعیت کی دوستی بھی قائم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی بالکل آزاد ہے اور اسی کے تحت مفاہمت کی بھی کوشش کی جاتی ہے قطر اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی کے لیے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف نے بھی دورہ کیا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کرکے انہیں اپنے ہر طرح کے تعاون کی پیشکش بھی کی۔

    سردار یوسف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات کو دوبارہ بحال کیا جائے تاہم سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف موقف قابل ستائش ہے اور جس طرح سعودی عرب دنیا میں امن کو قائم کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور دنیا کو دہشت گردی کے خطرے سے باور کروا رہا ہے اس کی کہیں اور مثال نہیں ملتی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسی طرح پاکستان بھی کافی عرصے تک دہشت گردی کا شکار رہا ہے اس لیے پاکستان بھی اس لعنت کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کی جانب کی جانے والی تمام تر کوششوں کی تائید کرتا ہے۔

    سیاسی گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے پانامہ پیپر اور جے آئی ٹی سے متعلق کہا کہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حسن اور حسین نواز اور دیگر خاندان کے اہم افراد کے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے قانون کی بالا دستی قائم ہوئی، وزیراعظم نواز شریف کا خاندان گزشتہ کئی دہائیوں سے احتساب کے مختلف مراحل سے گزرتا چلا آ رہا ہے جبکہ اس کے برعکس کوئی بھی بدعنوانی ثابت نہیں کرسکا اب بھی چند مخالفین پانامہ کیس کی آڑ میں الیکشن 2018 میں سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔

    افطار ڈنر کے میزبان شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کیمونٹی نے ہمیشہ اپنے کردار سے اپنے سعودی بھائیوں کے درمیان ایک اچھا مقام پایا ہے اور وہ گورنمنٹ پاکستان کے بھی شکر گزار ہیں جو ہماری خواہشات کے مطابق حرمین شریفین کے تحفظ اور پاک سعودی تعلقات کو اولیت بخشتے ہیں۔

  • پاکستان امت مسلمہ کا قلعہ ہے، مؤذن مسجد نبوی

    پاکستان امت مسلمہ کا قلعہ ہے، مؤذن مسجد نبوی

    ریاض : مؤذن مسجد نبوی شریف فضيلة الشیخ ایاد احمد شکری کی ریاض آمد پر دعوت کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے عبدالغفار مجاہد نے کیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مؤذن مسجدِ نبوی شریف فضیلة الشیخ ایاد احمد شکری نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو انمول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کا قلعہ هے، محبت اور اخوت کا یہ عظیم رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رهے گا۔

    اس موقع پر مؤذن مسجدِ نبوی شریف فضیلة الشیخ ایاد احمد شکری نے اپنی خوبصورت آواز میں اذان بهی سنائی۔

    سفیرِ پاکستان منظور الحق نے ریاض میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مؤذن مسجد نبوی شریف فضیلة الشیخ ایاد احمد شکری کو خوش آمدید کہا اور اپنے خطاب میں انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ پاکستان کے درمیان حرمِ نبوی شریف کا موجود ہونا باعثِ عز و شرف ہے اور پاکستانیوں کا دل اپنے سعودی بهائیوں کے ساتھ دهڑکتا هے۔

    تقریب میں مولانا عبدالمالک مجاہد اور عمائدین ریاض نے بهرپور شرکت کی اور فضیلة الشیخ ایاد احمد شکری کا بهرپوراستقبال کیا۔

     

  • وزیر اعظم اورآرمی چیف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

    وزیر اعظم اورآرمی چیف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

    ریاض : وزیراعظم نواز شریف کی شاہی محل میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی قیادت ایران سعودی عرب کشیدگی ختم کرانے کے لئے سرگرم ہوگئی، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ سلمان ایئر بیس پہنچنے پر ریاض کے گورنر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    بعد ازاں نواز شریف نے سعودی فرما روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور سعودی عرب اور ایران کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث امت مسلمہ کمزور ہو رہی ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ہے.

  • سعودی مفتی اعظم نےداعش کواسرائیلی فوج کاحصہ قراردےدیا

    سعودی مفتی اعظم نےداعش کواسرائیلی فوج کاحصہ قراردےدیا

    ریاض : سعودی مفتی اعظم نے شیخ عبدالعزیز نے داعش کواسرائیلی فوج کاحصہ قراردےدیا،یہ بات انہوں نے ایک سعودی اخبار کو انٹرویو دئیتے ہوئے کہی۔

    شیخ عبدالعزیز الشیخ کا کہناتھا کہ اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد داعش کوشکست فاش دےگا،انہوں نے کہا کہ داعش کے جنگجو اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ داعش کو اسلام کے پیروکار قرار نہیں دیا جاسکتا بلکہ وہ خوارج کا ہی تسلسل ہیں، جنہوں نے پہلی دفعہ مسلمانوں کو کافر قرار دے کر ان کا خون بہانے کی اجازت دی، اور اسلامی خلافت کے خلاف بغاوت کی۔

    داعش کے ایک رہنما کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ایک حالیہ دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف یہ دھمکی ایک جھوٹ ہے کیونکہ داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج ہی کا حصہ ہے۔

  • سعودی عرب میں بلدیاتی انتخابات:خواتین امیدواروں کی پہلی بار شرکت

    سعودی عرب میں بلدیاتی انتخابات:خواتین امیدواروں کی پہلی بار شرکت

    ریاض : سعودی عرب میں آج بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین امیدوار بھی انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

    سعودی عرب میں میونسپل کونسل کے انتخابات آج ہورہے ہیں جس میں تین ہزار ایک سو نشستوں کے لیے نو سو خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں۔مگر خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

    بلدیاتی انتخابات میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد خواتین ووٹ کاسٹ کریں گی جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد دس لاکھ سے بھی زائد ہے۔

    اس سے قبل خواتین کو سعودی عرب میں کسی قسم کے انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد تھی۔ْ

  • سعودی عرب :رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنےسے11افراد جاں بحق

    سعودی عرب :رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنےسے11افراد جاں بحق

    ریاض : سعودی عرب کے شہر خوبار میں سرکاری آئل کمپنی کے رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے گیارہ افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق آگ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر پینتالیس منٹ پر لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے رہائشی کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق آتشزدگی کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ، ریسکیو ادارے ہیلی کاپٹروں اور واٹر کینن کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    آتشزدگی کے باعث مجموعی طور پر گیارہ افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد جھلس کر زخمی ہوچکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشنا ک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


    Several dead in fire at Saudi Arabia housing… by arynews

  • سعودی عرب میں کار بم دھماکہ، حملہ آور ہلاک،2 پولیس اہلکار زخمی

    سعودی عرب میں کار بم دھماکہ، حملہ آور ہلاک،2 پولیس اہلکار زخمی

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خود کش دھماکے میں حملہ آور مارا گیا جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق واقع اس وقت پیش آیا، جب نامعلوم حملہ آور نے بارود سے بھری کار سیکورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرادی، دھماکے میں حملہ آور مارا گیا جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    زرائع کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

    سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

    ریاض : سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب سمیت ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات18جون کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، جس کےبعد ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق چاند دیکھنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور سعودی سپریم کونسل کا اجلاس ریاض میں ہوا۔

    اجلاس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا جب کہ انڈونیشیا، ملائیشیا، کوریا، جاپان اور ترکی میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اب خلیج سمیت ان تمام ممالک میں یکم رمضان اٹھار جون بروز جمعرات کو ہوگا۔