Tag: Riyadh

  • ریاض: نئے ولی عہد اور نائب ولی عہد کی بیعت کی تقریب

    ریاض: نئے ولی عہد اور نائب ولی عہد کی بیعت کی تقریب

    ریاض: سعودی حکومت کی کابینہ میں وسیع پیمانے پر رد وبدل کے بعد نئے ولی عہد اور نائب ولی عہد کی بیعت کی تقریب ہوئی، جس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان نےشہزادہ محمد بن نائف اور شہزادہ محمد بن سلمان سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہی کابینہ کے نئے ارکان کی بیعت کی تقریب ریاض کے شاہی محل میں ہوئی، جس میں نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف، شہزادہ محمد بن سلمان نے بحثیت نائب ولی عہد اور امریکا میں تعینات سعودی سفیرعادل الجبیر نے بطور وزیر خارجہ بعیت کی۔

    ریاض میں ہونیوالی بیعت کی تقریب میں اعلیٰ سرکاری شخصیات نے شرکت کی، اس سے قبل سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے اپنی حکومت میں اعلیٰ پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ مقرن کوبرطرف کردیا تھا۔

    جس کے بعد وہ نائب وزیراعظم اول کے عہدے سے بھی محروم ہوگئے تھے۔

    انھوں نے طویل عرصے تک سعدی وزیرِ خارجہ رہنے والے سعود الفیصل کوعہدے سے ہٹا کرعادل الجبیر کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا، تبدیلی کے بعد کابینہ میں مفرج الحق بانی وزیر محنت اورعادل فقیہ اقتصادی امور کے نئے وزیر ہونگے۔

  • پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب پہنچ گیا، پرتپاک استقبال

    پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب پہنچ گیا، پرتپاک استقبال

    ریاض : یمن کے تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستانی وفد سعودی عرب پہنچ گیا ہے، سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد سلمان نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

    یمن کے بحران کےپرامن حل اورمحصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلٰی سطحی وفد ریاض پہنچ گیا ہے۔

    وفد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز سمیت فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ریاض کےبین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد سلمان نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

    پاکستانی وفد سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریگا جس میں یمن کے جنگی بحران اور وہاں محصور پاکستانیوں کی واپسی سمیت سعودی عرب کی سالمیت اور تحفظ کیلئے تمام تروسائل فراہم کرنے کا وزیراعظم کا پیغام پہنچائے گا۔

  • سعودی عرب نے خام تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا

    سعودی عرب نے خام تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا

    ریاض : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پچاس ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب نے اپنے ایشیائی خریداروں کیلئے خام تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

    عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت پچاس ڈالر فی بیرل جب کہ نارتھ برینٹ خام تیل فروری کے سودے پچپن سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی مگر سعودی عرب نے عرب لائٹ کے ایشیائی خریداروں کیلئے قیمت میں ایک ڈالر بیس سینٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔

    یورپ اور امریکہ کیلئے قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب کا یہ فیصلہ قیمتوں میں کمی کیلئے نہیں بلکہ امریکہ اور یورپ میں مارکیٹ شیئر کو بچانے کیلئے ہے۔

  • سعودی فرمانروا کیخلاف بات کرنے پرامام کو آٹھ سال قید

    سعودی فرمانروا کیخلاف بات کرنے پرامام کو آٹھ سال قید

    ریاض: عرب میڈیا  سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق سعودی عرب کی مقامی عدالت نے ایک امام مسجد کو مملکت کے فرمانروا کی اطاعت نہ کرنے اور فرقہ واریت کے بیج بونے کے الزام میں 8سال قید اور بعداز 10سال مملکت سے باہر کے سفر پر پابندی کی سزا سنا دی ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ مذکورہ امام مسجد مملکت کی سا لمیت کو نقصان پہنچانے کے بھی مرتکب ہوئےہیں  اور ان کے خطبات پر بھی تا حیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    امام اور اٹارنی جنرل نے عدالت کے مذکورہ  فیصلے پر اعتراض کیا ، جس پر انہیں 30دن کے اندر اپیل کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔آٹھ سال قید کا آغاز گرفتاری کے دن سے شمار کیا جائے گا۔

  • اسرائیلی جارحیت پرعالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے،شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز

    اسرائیلی جارحیت پرعالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے،شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز

    ریاض :غزہ میں پندرہ سو سے زائد شہادتوں کے بعد سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا بیان بھی سامنے آگیا۔۔ کہتے ہیں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے۔

    ریاض میں علما کے وفد سے ملاقات میں سعودی فرمانرواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا کہنا ہے بین االاقوامی برادری کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر خاموشی جنگی جرائم کے متراد ہے، فلسیطینیوں پر اسرائیلی حملوں کیخلاف موثر پالیسی اپنائی جائے۔

    سعودی فرمانروان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی یلغار کو پچیس دن ہوگئے ہیں اور پندر سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔