Tag: Riyasat-e-Madina

  • پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا جائے، نور الحق قادری

    پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا جائے، نور الحق قادری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا جائے، حکومت پالیسی میں کہیں نہیں ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں ہے کہ پاکستان کو ایک جدید فلاحی ریاست بنایا جائے گا، ریاست مدینہ بنانے میں وزیراعظم کا ساتھ دیا جائے، موجودہ حکومت پالیسی میں کہیں نہیں ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔

    نورالحق قادری نے مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہ مذہب کے تقدس کو سیاست میں نہ لایا جائے تو اچھا ہوگا، مولانا نے عمران خان پر تنقید کے تیر برسائے اور انہیں بےجا ہدف تنقید بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے بیس سال آزاد سیاست کی ہے بطور جماعت عمران خان کو قائد کے طور پر منتخب کیا تو اس لیے کہ دیکھا کہ جب عمران خان نبی کریم ﷺ کی بات کرتا ہے تو خاص چمک آنکھوں میں آجاتی ہے جوکہ نبی کریم ﷺ سے عشق محبت اور والہانہ پن کی دلیل ہے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے مزید کہا کہ جس خاندان سے میرا تعلق ہے میرے لیے ریڈ لائن نبی کریم ﷺ کی ناموس کی پاسبانی ہے، مجھے بچپن سے بتایا گیا کہ وقت آیا تو ناموس رسالت ﷺ پر جان قربان کرنے سے دریغ نہ کرنا۔

  • ریاست مدینہ کیسے بنائی جائے ؟ اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کل ایوان صدر مدعو

    ریاست مدینہ کیسے بنائی جائے ؟ اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کل ایوان صدر مدعو

    اسلام آباد : صدر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل ارکان کو کل ایوان صدر مدعو کرلیا ، صدر مملکت ارکان سے ریاست مدینہ کے مجوزہ روڈ میپ پر رہنمائی لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست مدینہ کے روڈمیپ پر مشاورت کے لئے صدر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل ارکان کو کل ایوان صدر بلا لیا، صدر ریاست مدینہ پروژن کونسل کے ارکان کے سامنے پیش کریں گے اور ریاست میں ترجیحات پر مشاورت کریں گے۔

    صدر مملکت ارکان سے ریاست مدینہ کے مجوزہ روڈ میپ پر رہنمائی لیں گے۔

    یاد رہے جنوری میں اسلامی نظریاتی کونسل نے جدید دور میں ریاست مدینہ کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات کیلیے حکومت سے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک کو ’’ریاست مدینہ‘‘ بنانے کے متعلق سفارشات تیار کیں تھیں ، جس میں سب سے پہلے سودی نظام کے خاتمے کی متفقہ تجویز دیدی گئی۔ نظام حکومت اور نظام عدل کو اسلامی بنیادوں پراستوار کرنے کی تجویز دی تھی۔

    اس سے قبل زیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا حکومت اسلامی نظریاتی کونسل سے بھرپور رہنمائی لینے کی خواہشمند ہے، کونسل کی قابل عمل سفارشات پر فی الفور عمل کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ ریاست کے فلسفے پر اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات پیش کرے گی، مذہبی امور، قانون انصاف، داخلہ، تعلیم اور پارلیمانی امور کی وزارتیں مسلسل اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی لیتی رہیں گی۔

    واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا لوگوں سے عہد کیا ہے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بناؤں گا۔