Tag: riyaz

  • ریاض: پاکستانی سفارتخانے میں‌ جشن آزادی کی تقریب

    ریاض: پاکستانی سفارتخانے میں‌ جشن آزادی کی تقریب

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے کے تحت وطن عزیز کی 70 سالہ تقریبات کے سلسلے میں رنگا رنگ کلچرل اینڈ کلاسیکل میوزک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سے آئے ہوے پٹیالہ گھرانے کے گلوکار استاد حامد علی خان نے گائیکی کا اشاندار مظاہرہ کیا۔

     

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کی 70 سالہ تقریبات کے سلسلے میں ثقافتی شو کا انعقاد کیا گیا۔

    سفارت خانے کے کنگ فہد کلچرل سینٹر کے خوبصورت ہال میں اس تقریب کا آغاز ہوا تو رنگ برنگی روشنیوں نے لوگوں کا استقبال کیا اور دوسری جانب ایسے رنگ بکھرے کہ لوگ داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

    ثقافتی شو میں گلوکار استاد حامد علی خان نے قومی ترانے گائے جس پر حاضرین جھومتے اور داد دیتے رہے، استاد حامد علی خان اسٹیج پر آئے توان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر کھانے پینے کے اسٹالوں کے علاوہ چوڑیوں، کاسمیٹکس اور مہندی کے اسٹالوں نے بھی خوب رنگ جمایا اور پاکستانی چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

    سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے تمام اسٹالوں کا دورہ کیا اور ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ نے تمام اسٹالوں کی تفصیلات سے انہیں آگاہ کیا۔

    پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن کے بچوں نے قومی ترانہ پڑھا،اس موقع پر ریاض شہر کے نوجوانوں کے میوزیکل بینڈ نے پاپ میوزک کے گانے پیش کیے اس کے بعد پاکستان سے آئے نایاب علی خان نے گائیکی کے ایسے شاندار سر چھیڑے کہ ہال میں بیٹھے ہر فرد نے دل کھول کر داد دی۔

  • سعودی عرب: پاکستانی سفارت خانے میں رنگا رنگ تقریب

    سعودی عرب: پاکستانی سفارت خانے میں رنگا رنگ تقریب

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سفیر سمیت ہم وطنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس تقریب کا اہتمام خواتین کی تنظیم ہمنوا کے زیر اہتعمام کیا گیا جس میں سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق کے علاوہ سیکڑوں پاکستانی مردو خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

    اس موقع  پر پاکستانی سفیر خان ھشام بن صدیق اور دیگر مقررین نے خواتین کے بارے میں کہا کہ پاکستانی خواتین نے سعودی عرب میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اب بھی پاکستانی خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور ملک سے باہر پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں۔

    تقریب کے آخر میں طب کے شعبے میں نمایاں سرگرمیوں پرڈاکٹر ارم قلبانی کو یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا تقریب میں پاکستانی اسکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو بھی پیش کیے اور ملی نغموں پر بھی حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔

  • سعودی عرب: پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی، ہم وطنوں‌ کی شرکت

    سعودی عرب: پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی، ہم وطنوں‌ کی شرکت

    ریاض: سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کیمونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے پرچم کشائی کی۔

    سفارت خانہ کے ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خان ھشام بن صدیق کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، ہم اقتصادی، معاشی اور دفاعی اعتبار سے مضبوط ہو رہے ہیں، ہمیں باہمی بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں بھی کھڑے ہونا ہے۔

    تقریب میں سفارت خانے کے عملے سمیت افواج کے بری، بحری اور فضائیہ کے افسران اور جوان بھی موجود تھے، فوجی بینڈ نے پاکستانی ملی نغموں کی دھن پیش کرکے ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔

  • امریکہ کی سعودیہ میں مقیم شہریوں کو احتیاط کرنے کی وارننگ

    امریکہ کی سعودیہ میں مقیم شہریوں کو احتیاط کرنے کی وارننگ

    ریاض: سعودی عرب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے امریکی شہری کی ہلاکت کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے سعودیہ میں مقیم شہریوں کو احتیاط کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض کے قریب پیٹرول پمپ پر مسلح شخص نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کی ذد میں آکر گاڑی میں سوار امریکی شہری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    اس دلخراش واقعے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے اور سعودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔