Tag: Rizwan Saeed Sheikh

  • پاکستان میکسیکو کی طرز پر ایک کنیکٹر کنٹری کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے: پاکستانی سفیر

    پاکستان میکسیکو کی طرز پر ایک کنیکٹر کنٹری کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے: پاکستانی سفیر

    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میکسیکو کی طرز پر ایک کنیکٹر کنٹری کا کردار ادا کرنے کے لیے موزوں اور تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سفیر پاکستان نے واشنگٹن ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں امریکی پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب بھی کیا۔

    سفیر پاکستان نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجودہ معاشی مواقعوں سے فائدہ اٹھانے  کی دعوت دی، زراعت، آئی ٹی اور معدنی وسائل جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری امریکی سرمایہ کاروں کیلئے نادر موقع ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کا فروغ دونوں ملکوں کیلئے انتہائی سود مند ہے، آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان امریکا کی نسبت 70 فیصد کم خرچ اور معیاری خدمات فراہم کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 80 سے زائد امریکی کمپنیوں کے کامیاب کاروبار پاکستان کے منافع بخش منڈی ہونے کی بڑی مثال ہے، کاروباری طبقے کو موافق ماحول اور مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/rizwan-saeed-sheikh-assumes-charges-us/

    سفیر رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ پاک امریکا تجارتی خسارہ بہت کم ہے جسے با آسانی پورا کیا جاسکتا ہے، پاکستان امریکی کاٹن کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک ہے، پاکستان امریکا سے سویابین درآمد کررہا ہے اور ایک علاقائی مرکز کے طور پر بھی کام کرسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میکسیکو کی طرز پر ایک کنیکٹر کنٹری کا  کردار ادا کرنے کیلئے موزوں اور تیار ہے، امریکا میں موجود 10 لاکھ کے قریب پاکستانی کمیونٹی پاک امریکا تعلقات کی سب سے پائیدار کڑی ہے۔

    پاکستانی سفیر نے دوران گفتگو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں بھی تبصرہ کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی ایسے وقت پر کی گئی جب پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن تھا۔

    پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے خطاب میں کہا کہ بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے پر بحیثیت قوم فخر ہے، تاہم ہماری اولین ترجیح امن ہے جو معیشت کی ترقی کی راہ ہموار کریگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکی قیادت نے کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان اور امریکا کے دیرینہ سفارتی، سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں، بحیثیت سفیر معاشی تعلقات کا فروغ اولین ترجیح ہے۔

  • امریکا میں تعینات نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

    امریکا میں تعینات نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

    اسلام آباد: امریکا میں تعینات نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی کے ترجمان کے مطابق رضوان سعید شیخ نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی مختلف شعبوں کے افسران سے ملاقاتیں کیں، انھوں نے امریکا میں چاروں پاکستانی قونصلیٹ کے سربراہان سے بھی ملاقات کی۔

    رضوان سعید شیخ نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے کہا کہ 7 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط پاک امریکا تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پاک امریکا تعلقات کا فروغ اور معاشی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا ان کی اوّلین ترجیح ہے۔

    رضوان شیخ کا کہنا تھا کہ امریکا میں موجود پاکستانی کمیونٹی وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ ہے، انھوں نے سفارتی عملے کو ہدایت کی کہ نتائج پر مبنی سفارت کاری کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔

    ترجمان کے مطابق پاکستانی سفیر چند روز میں امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات کریں گے، اور انھیں اپنے سفارتی اسناد پیش کریں گے، رضوان شیخ امریکی وزارت خارجہ کا بھی دورہ کریں گے۔

  • امریکا نے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کے ایگریما کی منظوری دے دی

    امریکا نے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کے ایگریما کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: امریکا نے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کے ایگریما کی منظوری دے دی۔

    سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے نامزد پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا ایگریما موصول ہو گیا ہے، امریکا نے منظوری دے دی، رضوان سعید شیخ رواں ماہ کے اختتام تک نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عامر کی بطور پاکستانی سفیر برائے یو اے ای منظوری بھی مل گئی، چند روز میں نئے سفیر کا ایگریما آنے کا امکان ہے، جس کے بعد وہ میزبان ملک میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے سوئٹزرلینڈ میں سفیر عامر شوکت کو مصر میں بطور نیا سفیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ جون کے آخر میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ حکومت پاکستان نے رضوان سعید شیخ کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سبک دوش ہونے والے سفیر مسعود خان کا معاہدہ مارچ میں ختم ہو گیا تھا تاہم انھیں تین ماہ کی توسیع دے دی گئی تھی۔