Tag: Rizwana

  • رضوانہ تشدد کیس میں اہم پیش رفت، سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

    رضوانہ تشدد کیس میں اہم پیش رفت، سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل جے آئی ٹی نے سول جج عاصم حفیظ کو رضوانہ تشدد کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسپیشل جے آئی ٹی نے سول جج اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت کے بعد سول جج عاصم حفیظ کو طلب کیا جائے گا، خیال رہے کہ ملزمہ سومیا عاصم سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ہیں۔

    یاد رہے کہ جمعرات کو گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے کیس میں اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ملزمہ سومیا عاصم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

    رضوانہ تشدد کیس، ملزمہ سومیا عاصم کی درخواست ضمانت مسترد

    رضوانہ تشدد کیس میں وفاقی پولیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، رضوانہ کو ملازمت پر رکھوانے والے ٹھیکیدار مختار کو بھی جمعرات کو شامل تفتیش کر لیا گیا تھا، دوسری طرف رضوانہ کو ابتدائی طبی امداد دینے والے ڈاکٹر نے بیان دینے سے معذرت کر لی تھی۔

  • رضوانہ کو ملازمت پر رکھوانے والے ٹھیکیدار مختار بھی شامل تفتیش

    رضوانہ کو ملازمت پر رکھوانے والے ٹھیکیدار مختار بھی شامل تفتیش

    اسلام آباد: گھریلو ملازمہ رضوانہ کو ملازمت پر رکھوانے والے ٹھیکیدار مختار کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں وفاقی پولیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، رضوانہ کو ملازمت پر رکھوانے والے ٹھیکیدار مختار کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا۔

    دوسری طرف رضوانہ کو ابتدائی طبی امداد دینے والے ڈاکٹر نے بیان دینے سے معذرت کر لی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کا ایک اہلکار سرگودھا میں بھی موجود ہے، جب کہ ایک ٹیم لاہور میں ہے، سرگودھا میں موجود پولیس اہلکار متاثرہ فیملی سے متعلق معلومات جمع کر رہے ہیں۔

    رضوانہ تشدد کیس، بچی کو ملازمت نہیں تعلیم کے لیے لایا گیا تھا، وکیل صفائی کا نیا پینترا

    ذرائع نے بتایا ہے کہ جب رضوانہ کے والدین اسے لینے ملزمہ کے گھر گئے تو سومیا عاصم نے ان سے کہا کہ ہم بچی کو 26 نمبر چونگی چھوڑ دیتے ہیں۔

  • والدہ کی رضوانہ کو تشویشناک حالت میں لے جانے کی فوٹیج سامنے آ گئی

    والدہ کی رضوانہ کو تشویشناک حالت میں لے جانے کی فوٹیج سامنے آ گئی

    لاہور: کمسن ملازمہ تشدد کیس میں والدہ کی بچی کو لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمہ رضوانہ کے حوالے سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں والدہ اپنی زخمی بیٹی کو تشویش ناک حالت میں لے کر جا رہی ہے۔

    ملزمہ سومیا عاصم کے وکیل کے بیان کے برعکس سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کی تشویشناک حالت دیکھی جا سکتی ہے، فوٹیج کے مطابق گاڑی سے اترنے کے بعد بچی والدہ کا سہارا لینے کی کوشش کر رہی ہے۔

    کمسن ملازمہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیا عاصم گرفتار

    فوٹیج میں بس اسٹاپ پر بچی کی والدہ کو روتے دیکھا جا سکتا ہے، رضوانہ کی والدہ مدد کے لیے پکار رہی ہے، بچی کی حالت اتنی خراب تھی کہ وہ چل نہیں پا رہی تھی، اور ایک شخص نے اسے اٹھا کر بس میں پہنچایا۔

  • رضوانہ کے کچھ زخم گہرے ہونے پر انھیں صاف کرنے کے لیے بچی کو بے ہوش کرنا پڑا: میڈیکل بورڈ

    رضوانہ کے کچھ زخم گہرے ہونے پر انھیں صاف کرنے کے لیے بچی کو بے ہوش کرنا پڑا: میڈیکل بورڈ

    لاہور: بدترین تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کے جسم پر لگے زخم اتنے گہرے تھے کہ انھیں‌ صاف کرنے کے لیے ڈاکٹروں کو اسے بے ہوش کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کا لاہور کے جنرل اسپتال میں علاج جاری ہے، سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم نے بتایا کہ رضوانہ کو بے ہوش کر کے اس کے زخموں کی گہرائی سے صفائی کر دی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کچھ زخم کافی گہرے تھے، جنھیں صاف کرنے کے لیے بچی کو بے ہوش کرنا پڑا، بچی کے ہوش میں آنے کے بعد آپریشن تھیٹر سے اسے دوبارہ آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پروفیسر جودت کے مطابق بچی کی حالت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے، انھوں نے کہا رضوانہ کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ پروفیسر جودت نے مزید بتایا کہ بچی کو زہر دیا گیا یا نہیں، رپورٹ سوموار کو آئے گی تو معلوم ہو سکے گا۔

  • لاہور: تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

    لاہور: تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

    لاہور: جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کا شکار زخمی گھریلو ملازمہ رضوانہ جو 6 روز سے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے کی طبیعت آج صبح اچانک خراب ہوگئی۔

    اس حوالے سے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسرالفرید ظفر نے بتایا کہ رضوانہ کی صبح4بجے اچانک طبیعت بگڑی تھی جس کو دوبارہ آکسیجن لگا دی گئی ہے۔

    پروفیسرالفرید ظفر نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے رضوانہ کی اچانک ہی طبعیت بگڑجاتی ہے جبکہ گزشتہ روز اس کی طبعیت بہت بہتر تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ رضوانہ خوشگوار موڈ میں بات کرتی رہی، گھرجانے کی ضد کررہی تھی، میڈیکل بورڈ اس کی طبیعت بگڑنے کا جائزہ لے گا۔

    کالج پرنسپل کا کہنا تھا کہ نگران وزیرصحت نے بھی رضوانہ کامعائنہ کرکے کچھ ادویات تبدیل کیں، رضوانہ کی طبیعت خراب ہوتی ہےتو دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے۔

    پروفیسرالفرید ظفر نے کہا کہ ہارٹ اسپیشلسٹ بھی اب رضوانہ کامعائنہ کرے گا، اس کے پلیٹ لیٹس 12ہزار سے بڑھ کر 24 ہزار ہوگئے ہیں اور جسم میں خون کی شرح 7 ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ خون کا یک دم بڑھانا بھی نقصان پہنچا سکتا ہے، رضوانہ کےجگر کے انفیکشن میں معمولی کمی آئی ہے جبکہ گردوں کا انفیکشن ختم ہوچکا ہے۔

    پروفیسرالفرید ظفر نے مزید کہا کہ ایک سائیکالوجسٹ بھی رضوانہ کے علاج کرنے والوں میں شامل ہے، رضوانہ کی روزانہ کونسلنگ اور مرہم پٹی کی جارہی ہے، کونسلنگ سے اس کے ڈر اور خوف میں بھی بہتری آئی ہے۔