Tag: Ro Imran Ro

  • پنجاب اسمبلی میں گو نواز گو کے نعرے، ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی

    پنجاب اسمبلی میں گو نواز گو کے نعرے، ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفی سے متعلق قرارداد جمع کرانے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن سراپا احتجاج بن گئی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور حکومت کیخلاف خوب نعرے بازی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بھی آج گونواز گو کی بازگشت سنائی دی، اسمبلی گونواز گو کے نعروں سے گونج اٹھی، اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں گلی گلی میں شور ہے کے نعرے لگادئیے۔

    اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے اسمبلی میں کہا کہ وزیراعظم استعفی دیں جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے انہیں اپنے دفتر میں آنے کہہ دیا، اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ججوں نے وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں دی ہے۔

    اسپیکرپنجاب  اسمبلی رانا محمد اقبال  نے مؤقف اختیار کیا کہ قراداد لانے کے لئے 14 دن پہلے بتانا ہوتا ہے، اس پر اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے کہا کہ یہ ہمارا استحقاق ہے مگر اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اس کی اجازت نہیں دی۔

    احتجاج کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا قبال با بار اپنے سر پر ہاتھ پھیرتے رہے اور آڈر پلیز اور اپوزیشن اراکین سے نشستوں پر بیٹھنے کی گذارش کرتے رہے۔

    حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہنگامہ آرائی کے بعد دونوں جانب سے گو نواز گو اور رو عمران رو کے نعرے بلند ہوگئے۔

    وزیراعظم کے خلاف قراداد کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کے استعفیٰ سے متعلق قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

  • تحریک انصاف کی اپیل، تاجر تنظیموں کا کل کاروبار بندرکھنے کا اعلان

    تحریک انصاف کی اپیل، تاجر تنظیموں کا کل کاروبار بندرکھنے کا اعلان

    فیصل آباد: تحریک انصاف کی اپیل پر ٹرانسپورٹرز اور کئی تاجر تنظیموں نے کل کاروبار بندرکھنے کا اعلان کردیا،انتظامیہ بھی احتجاج ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہوگئی۔

     فیصل آباد کے وکلا ،تاجر ،صنعتکار اور اساتذہ نے تحریک انصاف کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنز ، پاور لوم ایسوسی ایشن ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور مختلف تاجر تنظیموں نے عمران خان کے پلان سی کے تحت فیصل آباد بند کرنے کی حمایت کردی ہے۔

     شکیل شہزاد تاجر رہنما ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد انتظامیہ نےجنرل بس اسٹینڈ میں قائم تین ٹرانسپورٹرز کے دفاتر اور پٹرول پمپ سیل کر دیئے، ٹرانسپورٹرز کے احتجاج پر دفاتر اور پٹرول پمپس کو کھولنا پڑا،پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے بھی فیصل آباد کے تمام نجی اسکول بند کرنے کا اعلان کیاہے۔

  • عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی کے احتجا ج کی حمایت کا اعلان

    عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی کے احتجا ج کی حمایت کا اعلان

    فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے احتجا ج کی بھر پور حما یت کا اعلان کیا ہے۔

     آٹھ دسمبر عمران خا ن کے پلا ن سی کے احتجاج کی بھر پور کامیابی کیلئے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کپتان کی ہدایت پر پاکستانی عوامی تحریک سے رابطہ کیا اور انھیں کل کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔

     پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرام نواز گنڈا پور کپتان کی آواز پر لبیک کہتے ہو ئے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جما عتوں کی منزل ایک ہے ہم مل کر قوم کو موجودہ نظام سے نجات دلائیں گے، ساتھ ساتھ پا کستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیر نے بھی پی ٹی آئی کی فیصل آباد میں احتجاج کی بھر پور حمایت کی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد کے احتجاج میں شرکت کے لیے سنی تحریک جو بھی دعوت دی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کپتان فیصل آباد میں اپنہ اننگ کیسے اوپن کر تے ہیں پا کستان کا ما نچسٹر سمجھے جا نے والے فیصل آباد کو پا کستانی سیاست کے چند اہم شہروں میں شما ر کیا جا تا ہے۔

  • فیصل آباد: نوازلیگ, پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپ، زبردست نعرے بازی

    فیصل آباد: نوازلیگ, پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپ، زبردست نعرے بازی

    فیصل آباد: گھنٹہ گھر چوک فیصل آباد میں منعقدہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تلخ کلامی کے بعد مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کےکارکنوں میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔

    دونوں جانب سے نعرے بازی کا زبردست مظاہرہ ہو ا، فیصل آباد کاگھنٹہ گھرچوک مچھلی بازار بن گیا ،تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مذاکرے میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شہزاد اور انجمن تاجران سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

    بس پھر کیا تھا؟ تحریک انصاف کےکارکن گو نواز گو کے نعرے لگانے لگے، جس کے جواب میں نون لیگ کے کارکنوں نے بھی گلے پھاڑ پھاڑ کر عمران خان کے خلاف رو عمران رو کے نعرے لگائے ۔

    کشیدگی بڑھی تو انتظامیہ نے پولیس بلالی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا افضل اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم شہزاد کارکنوں کو نعروں کا مقابلہ کرتے چھوڑ کر چلے گئے ۔

    پولیس کی آمد پر بھی نعرے بازی کا مقابلہ نہ رکا بلکہ دونوں جانب سے ایک گھنٹے تک فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔