Tag: Road Accident GT Road

  • جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    گجرات: جی ٹی روڈ پر پیش آئے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار جی ٹی روڈ پر گشت کر رہے تھے، ٹائر برسٹ ہونے سے بے قابوٹرک پولیس اہلکاروں پر چڑھ دوڑا۔

    افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ذیشان اور پرویز کے نام سے ہوئی ہے، دونوں پولیس اہلکار تھانہ رحمانیہ جی ٹی روڈ میں تعینات تھے۔

    اس سے قبل ترنگزئی خٹ کورونہ میں گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    چیچہ وطنی: ڈاکو گھر سے 2 کروڑ سے زائد مالیت کا سونا لوٹ کر فرار

    ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چارسدہ میں جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ ساجد اس کی بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔ بچوں میں 8 ماہ کی دعانور، 7 سالہ حنیفہ، 8 سالہ موسیٰ شامل ہیں۔