Tag: Road To makkah

  • عازمین حج کی پروازیں کب روانہ ہوں گی؟ شیڈول جاری

    عازمین حج کی پروازیں کب روانہ ہوں گی؟ شیڈول جاری

    اسلام آباد : حج آپریشن کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کل سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز کل 29 اپریل کو صبح پونے 5 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔

    وزیر مذہبی امور سردار یوسف، سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی عازمین کو رخصت کرینگے، سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعےعازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    سرکاری حج اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا، پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز جاری رہے گا، اسلام آباد ائیر پورٹ سے100پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین حجاز مقدس روانہ ہونگے۔

    روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز تیار کیے گئے ہیں، حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔

    حج آپریشن کے پہلے روز 6 پروازیں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گی، کل 29 اپریل کو لاہور سے 2 اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، ملتان سے ایک، ایک پرواز روانہ ہوگی۔

    اسلام آباد سے 29 اپریل کو پی کے 713 صبح پونے 5 بجے 393 عازمین حج کو  لے کرروانہ ہوگی، لاہور سے پرواز پی ایف7700صبح ساڑھے8بجے 150 عازمین کو  لےکر مدینہ منورہ جائے گی۔

    کوئٹہ سے پرواز پی کے7201صبح ساڑھے 9 بجے 150 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوگی، جبکہ ملتان سے پرواز پی کے 715 رات 8بج کر 15 منٹ پر393  عازمین کو  لے کر جائے گی۔

    کراچی سے پرواز ای آر  1611رات ساڑھے 9 بجے 285 عازمین کے ہمراہ سعودیہ جائے گی، لاہور سے دوسری پرواز پی کے 747 رات سوا 10 بجے 329 عازمین کے ساتھ رات روانہ ہوگی۔

  • روڈ ٹو مکہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا حصہ ہے، سعودی سفیر

    روڈ ٹو مکہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا حصہ ہے، سعودی سفیر

    اسلام آباد : سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ محمد بن سلمان کے وژن2030 کا حصہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی جانب سے روڈ ٹو مکہ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں دیگر ممالک کے سفراء بھی شریک تھے۔

    انہوں نے کہا کہ پروگرام ترکیہ، بنگلہ دیش، پاکستان سمیت7ممالک سے شروع ہورہا ہے، حجاج کی امیگریشن اب اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی مکمل ہوگی۔

    نواف سعید المالکی نے کہا کہ اسلام آباد سے26ہزار حجاج اس پروگرام سے مستفید ہونگے،حجاج کے سامان سیدھے ان کے ہوٹل میں ہی براہ راست جائیں گے۔

    اس موقع پر وزیرمذہبی امورطلحہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روڈ ٹو مکہ پروگرام کا آغاز بڑا اقدام ہے، سعودی سفیر نے بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا، آئندہ سال روڈ ٹو مکہ پروگرام لاہور اور کراچی سے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے اللہ کے مہمانوں کی بہتر سے بہتر خدمت کیلئے وژن 2030 کے تحت چار برس قبل روڈ ٹو مکہ پروگرام شروع کیا تھا جس کا مقصد حجاج کو امیگریشن کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین حج کی امیگریشن کے تمام مراحل اور قانونی تقاضے روانگی سے پہلے متعلقہ ہوائی اڈے پر پورے کرلئے جاتے ہیں جس کی رو سے سعودی عرب پہنچنے پر مع سامان وہ کم سے کم وقت میں اپنی قیام گاہ(ہوٹل) پہنچ جاتے ہیں

     

  • روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت قبل از فلائٹ آپریشن مکمل

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت قبل از فلائٹ آپریشن مکمل

    کراچی : اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت قبل از فلائٹ آپریشن مکمل روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر 52قبل از حج فلائٹ آپریٹ کی گئیں۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت17ہزار77عازمین نے استفادہ حاصل کیا، پی آئی اے نے اسلام آباد سے21پروازوں سے 7ہزار174،سعودی ایئرلائن کی 17پروازوں کے ذریعے6 ہزار189عازمین ،سرین ایئر ن 10 پروازوں کے ذریعے2ہزار841،ایئر بلو کی4پروازوں کے ذریعے873مسافروں کو حجاج مقدس روانہ کیا گیا۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کی ایمی گریشن اور پری کلیئرنس کیلئے قائم خصوصی کاونٹر بھی قائم کئے گئے تھے۔

    اسلام آباد سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے تمام عازمین کی امیگریشن سعودی عملہ نے کی تھی سعودی امیگریشن کے عملے نے ایئرپورٹ پر تما م تر سہولتیں فراہم کرنے پر پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    منصوبے کی کامیابی پر اور آخری فلائٹ کے جانے کے بعد کیک بھی کاٹا گیا۔

  • روڈ ٹو مکہ : پاکستان سے پہلی حج پرواز کی روانگی

    روڈ ٹو مکہ : پاکستان سے پہلی حج پرواز کی روانگی

    کراچی : روڈ ٹو مکہ2022 حج آپریشن عملی طور پر آج رات سے شروع ہوگیا ہے، روڈ ٹو مکہ اقدام کے تحت اسلام آباد سے پہلی پرواز نے 6 جون کو الصبح 03:30 منٹ پر اڑان بھری۔

    اسلام آباد سے ہی دوسری پرواز رات 08:30 بجے روانہ ہوگی اور اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی آمد بھی متوقع ہے۔

    ملتان سے پہلی حج پرواز( ائر بلیو) آج 6 جون کو شام ساڑھے چار بجے مدینہ کے لئے روانہ ہوگی جبکہ لاہور سے پہلی حج پرواز (ائر بلیو) آج 6 جون کو رات 01:55 منٹ پر220 حجاج کو لے کر مدینہ کے لئے روانہ ہوگی۔

    مزید پڑھیں : روڈ ٹو مکہ، پاکستانی عازمین حج کو نئی پریشانی نے گھیرلیا

    اس کے علاوہ فیصل آباد ائیرپورٹ سے حج فلائیٹس آپریٹ کرنے کے بارے وزارت مذہبی امور ضرورت پڑنے پر بعد میں آگاہ کرے گی۔ پشاور سے تمام اسپیشل اور گورنمنٹ حج فلائیٹس کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے ری روٹ کیا گیا ہے۔

  • روڈ ٹو مکہ : پاکستانی عازمین حج کو نئی پریشانی نے گھیرلیا

    روڈ ٹو مکہ : پاکستانی عازمین حج کو نئی پریشانی نے گھیرلیا

    کراچی : عازمین حج کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور  سے حجاز مقدس پہنچانے والا روڈ ٹو مکہ منصوبہ منسوخ کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج لاہور سے روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے، عازمین حج کی امیگریشن اور پری کلیئرنس بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت نہیں ہوسکے گی۔

    ذرائع کے مطابق سعودی امیگریشن حکام کے وفد نے وقت کی کمی کے باعث منصوبے کے فوری آغاز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔،

    سعودی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے سسٹم آنے اور لگانے میں وقت لگتا ہے لہٰذا فوری سسٹم اسٹال نہیں ہوسکتے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے لاہور ائیرپورٹ دورے کے بعد منصوبہ اس سال کی بجائے اگلے سال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سعودی امیگریشن وفد نے لاہور ائیرپورٹ حکام سے منصوبہ شروع کر نے سے معذرت کرلی،  سعودی امیگریشن کے سسٹم کی تنصیب نہ ہونے سے عازمین حج کا امیگریشن لاہور میں نہیں ہوسکے گا۔

    اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع نے کہا کہ روڈ ٹومکہ منصوبہ کے تحت عازمین حج کو جو سہولیات میسر ہوتی ہیں وہ اب نہیں مل سکیں گی۔ سی اے اے حکام کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق اس اقدام سے عازمین کے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ای حج ویزا دینے اور ان کے داخلے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے کر عازمین کے سفر میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔

    سعودی عرب میں عازمین حج کا داخلہ ڈومیسٹک پرواز کی طرح ہوتا ہے بعد ازاں ان کا سامان وزارت حج کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر بھیجا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے پر عمل درآمد شروع

    یاد رہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کی سہولت کیلئے "روڈ ٹو مکہ منصوبے” پر 15روز قبل عمل درآمد شروع کردیا گیا تھا۔

    ایئرپورٹ منیجر عدنان خان کے مطابق کوویڈ19کی وجہ سے 2سال تک حج آپریشن نہیں ہوا تھا اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے لئے سعودی ایمی گریشن عملے کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 2019میں اسلام آباد سے عازمین حج نے استفادہ حاصل کیا تھا۔