Tag: Road

  • بھارتی گجرات میں شیروں نے سڑک پر دھرنا دے دیا

    بھارتی گجرات میں شیروں نے سڑک پر دھرنا دے دیا

    گجرات: بھارتی ریاست گجرات میں لوگ اس وقت خوف اور تذبذب سے دو چار ہوگئے جب انہوں نے سڑک پر درجن بھر شیروں کو براجمان پایا۔ شیروں کے اس ’دھرنے‘ کی وجہ سے ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہوگیا۔

    گجرات میں یہ واقعہ رات میں پیش آیا جب 12 کے قریب شیروں کا یہ گروہ جنگل کے درمیان سے گزرنے والی سڑک کو پار کر کے جنگل کے دوسرے حصے میں داخل ہو رہا تھا۔

    تاہم سڑک پر رواں ٹریفک، اس کے ہارنوں کے شور اور گاڑیوں کی چکا چوند روشنیوں نے انہیں بوکھلا دیا اور وہ جانے کے بجائے وہیں بیٹھ گئے۔

    تاہم ان شیروں نے کسی بھی قسم کی جارحیت یا حملے سے گریز کیا اور لوگ آرام سے ان کی ویڈیوز اور تصاویر بناتے رہے۔

    اسی سے ملتا جلتا ایک واقعہ گزشتہ برس جنوبی افریقہ میں بھی پیش آیا تھا جب 17 کے قریب شیر سستانے کے انداز میں ایک سڑک پر بیٹھ گئے اور وہاں آنے والی گاڑیاں راستہ بند ہونے کی وجہ سے پھنس گئیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • ایسی سڑک جواندھیرا ہوتے ہیں جگمگا اٹھے

    ایسی سڑک جواندھیرا ہوتے ہیں جگمگا اٹھے

    ایمسٹرڈیم:ہالینڈ کےانجینئرز نے سائیکل سواروں کیلئےایسی سڑک تیارکی ہےجو اندھیراہوتے یی جگمگا اٹھتی ہے۔

    ہالینڈ میں سائیکل سواروں کے لیے ماحول دوست ٹریک منظرعام پرآگیا،اس سائیکل ٹریک پرکرسٹل سولر سیل لگائے گئےہیں،جوسورج کی روشنی سے چارج ہوکراندھیرےمیں روشنی کا سامان کرتےہیں۔

    ROAD

    ٹریک کو مشہورمصورفان گوفی روسگارڈا کے نام سے موسوم کیاگیا ہے،جنھوں نے اپنی پینٹنگ میں تاروں بھری رات کی منظر کشی کی تھی،گوفی ایک سو پچیس برس پہلے وفات پا گئے تھے لیکن ان کی یادیں چمکتے راستے کے ساتھ تازہ ہوگئی ہیں ۔

  • نیو میکسیکو:مدھردھنیں بکھیرنے والی سڑک

    نیو میکسیکو:مدھردھنیں بکھیرنے والی سڑک

    ہائی وے کا سفرتھکا دینے ولا ہوتا ہے مگر نیومیکسیو میں ایک ایسی سڑک ہے جس پر کم رفتارسے گاڑی چلا نےپرموسیقی کی مدھردھنیں بکھرجاتی ہیں۔

    ہا ئی وے کا سفر تھکا دینے والا اور پرخطر ہوتا ہے جس سے انسان پر ذہنی دبائو میں اضافہ ہوتا ہے اور تیز رفتاری حادثے کا سبب بن سکتی ہے،مگر امریکہ میں نیو میکسیکوٹریفک حکام نے ایک ایسی سڑک بنائی ہے جس کے مخصوص ٹریک پر پینتالیس میل فی گھنٹے کی رفتار سے گاڑی چلائی جائے تو وہ موسیقی بکھیرتی ہے اور گاڑی چلانے والے کے اعصاب پر اچھا اثر پڑتا ہے اور سفر آسان محسوس ہو تا ہے۔

  • سکھرکی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل،شہریوں کومشکلات

    سکھرکی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل،شہریوں کومشکلات

    سکھر: سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے شہری سڑکوں کی تباہ حالی کے باعث سخت پریشانی میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات بھی معمول بن چکے ہیں ۔ شاہراہوں پر گڑھے بن جانے کے باعث سیوریج کا گنداپا نی بھی سڑکوں پرجمع رہنا معمو ل بن چکا ہے۔

    سکھرشہر کے مختلف علاقے جن میں مقام روڈ ، بھو سہ لا ئن ،شالیمار روڈ، ورک شاپ روڈ طویل عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے جس کی وجہ سے ٹریفک گزرنے اور پیدل چلنے وا لوں کو شد ید پریشا نی کا سامنا ہے ۔

    شاہراہوں پرموجود گڑھوں میں سیوریج کا گندا پا نی بھرا رہتاہے جس سے پیدل چلنے والوں کے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں،خاص طور پرمسجدوں کو جانے والے نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔