Tag: Robbary

  • کراچی : تھانے کے پاس ڈاکو شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    کراچی : تھانے کے پاس ڈاکو شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    کراچی : بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری لاکھوں روپے سے محروم ہوگیا، چار مسلح افراد واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تھانہ شاہراہ نور جہاں کے سامنے چار ڈاکو شہری سے 30لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق4مسلح ملزمان نے کار سوار کو تھانے کے سامنے روکا، رقم لوٹی اور فرار ہوگئے، اورنگزیب نامی متاثرہ شہری تھانے کے سامنے قائم بینک سے رقم لے کر نکلا تھا۔

    شہری اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک طرف تھانہ دوسری طرف بینک تھا، بینک کا گارڈ بھی واردات ہوتے دیکھتا رہا اور خاموش رہا، میں جیسے ہی بینک سے رقم لے کر نکلا تو 4ملزمان نے کار روکی اور لوٹ لیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ شہری رقم جمع کرانے بینک آیا تھا، شہری نے کہیں سے نقد رقم وصول کی اور بینک روانہ ہوا۔

    پولیس کے مطابق جیسے ہی شہری بینک کے قریب پہنچا موٹرسائیکل سوار ملزمان پہنچ گئے، دیکھا جارہا ہے رقم کہاں سے وصول کی اور کس کس کو علم تھا۔

    ڈکیتی کا کیس سادہ ہے کسی کو علم تھا مخبری کی گئی، ملزمان کو جلد گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی جائے گی۔

  • دکاندار کی بہادری،  مسلح ڈاکو کو دبوچ لیا، ویڈیو وائرل

    دکاندار کی بہادری، مسلح ڈاکو کو دبوچ لیا، ویڈیو وائرل

    کراچی کے شہری خود جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرنے لگے، ڈکیتی کیلئے آنے والا خود شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، لوگوں نے درگت بنا ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار فردوس کالونی کی سرامک مارکیٹ میں دکاندار نے بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے ڈکیتی کے لئے آنے والے ڈاکو کو دھرلیا۔

    دکاندار اور اس کے ساتھیوں نے ڈاکو کو مار مار کر لہو لہان کردیا، ڈاکو کے پکڑے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزم اچانک الیکٹرونکس کی دکان میں داخل ہوا، ملزم اسلحہ لہرا لہرا کر موبائل فون اور کیش مانگتا رہا۔

    دکان کے ملازم نے ڈاکو کو موقع ملتے ہی دبوچ لیا، دیگر افراد بھی مدد کے لیے آگے بڑھے اور ڈاکو کو پکڑ لیا، مشتعل دکانداروں کو ڈاکو پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔