Tag: robbed

  • کراچی: بینک سے رقم لیکر آنے والا شہری گھر کے باہر لُٹ گیا

    کراچی کے علاقے کورنگی میں بینک سے رقم لیکر آنے والے شہری کو مسلح ملزمان نے گھر کے باہر لٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کورنگی میں بینک سے رقم لیکر  آنے والے شہری کو ملزمان نے لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    ڈکیتی کا واقعہ کورنگی نمبر 3 سیکٹر  35 سی میں پیش آیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہری کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شہری کا کہنا ہے کہ بینک سے رقم لیکر جیسے ہی گھر پہنچا ملزمان نے اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا، ڈاکووں نے واردات کے دوران شناخت چھپانے کیلئے ماسک کا استعمال کیا، متاثرہ شہری نے قانونی کارروائی کے لئے درخواست جمع کر وادی۔

  • روٹین زندگی سے بور ہوجانے والے شخص نے ڈکیتیاں شروع کردیں

    روٹین زندگی سے بور ہوجانے والے شخص نے ڈکیتیاں شروع کردیں

    ہم اپنی بوریت ختم کرنے کے لیے کچھ نیا کرنے کا سوچتے ہیں یا پھر کوئی مہم جوئی کرتے ہیں، امریکی شہری نے بھی اپنی بوریت دور کرنے کے لیے مہم جوئی کرنے کی ٹھانی اور اس مقصد کے لیے ڈکیتیاں شروع کردیں۔

    انسان اکثر بوریت کا شکار ہوجاتا ہے جس کو ختم کرنے کے لیے یا تو وہ دوستوں کے ساتھ باہر چلا جاتا ہے یا کوئی کھیل کھیلتا ہے لیکن امریکی شہری نے بوریت ختم کرنے کے لیے ایک ایسا انوکھا اقدام کیا کہ اسے پولیس پکڑ کر لے گئی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں 45 سالہ نکولس زپاٹر نامی شخص کو گزشتہ دنوں ڈکیتی کی 2 وارداتوں کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا۔

    پولیس نے جب اس سے تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ میں کافی بور ہو رہا تھا مجھے کچھ اور سمجھ نہیں آیا، اس لیے بوریت ختم کرنے کے لیے میں نے 3 دن کے اندر پہلے ایک گیس اسٹیشن اور پھر بینک میں چوری کی۔

    رپورٹس کے مطابق دونوں وارداتوں کے دوران نکولس نے ایک کالے رنگ کی ٹوپی پہنی ہوئی تھی جس پر پولیس لکھا ہوا تھا۔

    دوسری ڈکیتی کے 2 منٹ بعد پولیس موقع پر پہنچی تو نکولس چوری کیے ہوئے پیسوں کے ساتھ اسٹور کے باہر کھڑا ہوا تھا، گرفتاری کے بعد نکولس نے اعتراف جرم کرلیا اور کہا ہے کہا کہ اس نے یہ ڈکیتیاں بوریت ختم کرنے کے لیے کی تھیں۔

  • کراچی: کفن لینے آنے والا شخص سرد خانے کے باہر لٹ گیا

    کراچی: کفن لینے آنے والا شخص سرد خانے کے باہر لٹ گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام نہ کی جاسکی، کفن لینے کے لیے آنے والا شخص سرد خانے کے باہر لٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں کفن لینے کے لیے آنے والے شخص کو سرد خانے پر لوٹ لیا گیا، مسلح ملزمان جنید نامی شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ شہری جنید کا کہنا ہے کہ بھتیجے کا انتقال ہو گیا تھا اس کے لیے کفن لینے آیا تھا، موٹر سائیکل کھڑی کرتے ہی 2 ملزمان آئے اور پستول نکال لی۔

    جنید کے مطابق ملزمان نے مجھ سے چابی مانگی اور پستول کا چیمبر زور سے کھینچا، میں نے ڈر کے مارے چابی دے دی اور سرد خانے کے اندر بھاگ گیا۔

    شہری کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد پولیس کے پاس جائیں گے۔

    خیال رہے کہ شہر قائد ایک بار پھر لٹیروں اور ڈکیتوں کے ہتھے چڑھ چکا ہے، ستمبر کے وسط میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہریوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

    اس عرصے میں اسٹریٹ کرائم کی یومیہ ڈھائی سو وارداتیں ہوتی رہیں۔ 8 ماہ میں 36 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں، 1500 کاریں اور 19 ہزار سے زائد موبائل فون چھیننے کی رپورٹس درج کی گئیں۔

  • بھارت: کمپنی کو لوٹ کر رپورٹ درج کروانے والا ملازم گرفتار

    بھارت: کمپنی کو لوٹ کر رپورٹ درج کروانے والا ملازم گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے قرض اتارنے کے لیے اپنی ہی کمپنی کو لوٹ لیا اور لٹنے کی رپورٹ بھی پولیس کو درج کروا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق قرض اتارنے کے لیے اپنی ہی کمپنی کو لوٹنے کی سازش کر کے لاکھوں روپے وصول کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کی تفتیش کے دوران سامنے آیا کہ جس شخص نے یہ مقدمہ درج کروایا تھا وہ خود اس میں ملوث تھا۔

    مذکورہ ملازم نے پولیس کو جا کر رپورٹ درج کروائی اور من گھڑت کہانی سنائی کہ وہ ملازمین کی تنخواہ لے کر آرہا تھا جب راستے میں پانچ افراد نے اس پر حملہ کر کے تشدد کیا اور 7 لاکھ روپے کی رقم لے کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے تفتیش کر کے جلد ہی سچائی کا پتہ لگا لیا جس کے بعد مذکورہ ملازم کو حوالات میں بند کر کے اس سے تفتیش شروع کردی گئی۔

    ملزم نے بتایا کہ وہ ایک نجی کمپنی میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کے پاس مزدوروں کی تنخواہ کے پیسے تھے۔ وہ قرض دار تھا اور اسے سے نجات پانے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر سارا ڈرامہ رچایا۔

    پولیس نے ملزم کے بقیہ ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

  • کرونا ویکسین لے جانے والی گاڑی پر حملہ، درجنوں ویکسینز لوٹ لی گئیں

    کرونا ویکسین لے جانے والی گاڑی پر حملہ، درجنوں ویکسینز لوٹ لی گئیں

    تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں مسلح افراد نے کرونا ویکسین لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا اور کرونا ویکسین کی درجنوں خوراکیں لوٹ کر چلتے بنے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق تہران پولیس کے سربراہ حسین رحیمی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے کرونا ویکسین کی خوراکیں لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا اور ویکسین لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تہران پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے دارالحکومت کے جنوب میں وزارت صحت کے میڈیکل اسٹور سے نکلنے والی گاڑی پر حملہ کیا اور 300 کرونا ویکسینز لوٹ لیں۔

    پولیس سربراہ نے یہ نہیں بتایا کہ چوروں نے کون سی ویکسین لوٹی ہیں تاہم ایران میں عام طور پر چینی ساختہ سائنو فارم ویکسین کا استعمال جاری ہے۔

    خیال رہے کہ ایران میں کرونا ویکسین چھینے جانے کی یہ واردات ایسے وقت ہوئی ہے جب ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے 1 لاکھ 6 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور ایران کی صرف 8 فیصد آبادی کو ہی اب تک ویکسین لگائی جا سکی ہے۔

    ایران اس وقت کرونا کی پانچویں لہر سے نبرد آزما ہے جس میں انتہائی متعدی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ ایک چیلنج ہے۔

  • متحدہ کے مقتول رہنما کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

    متحدہ کے مقتول رہنما کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل شریف آباد پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر ڈکیتی کرنیوالے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ تبسم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر ڈکیتی کرنیوالےتمام ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں، دوران حراست ملزمان نے اہم انکشافات کئے ہیں۔

    ملک مرتضیٰ تبسم کے مطابق ملزمان کو انٹیلی جنس بیس آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزمان میں گھر کی ماسی نصرت جہاں ،شوہر ابرار علی شامل ہیں، ماسی کا دیور ارسلان اس کا دوست فرحان بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمہ ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر کام کرتی تھی اور گھر کی معلومات اپنے ساتھیوں کو دیتی تھی، ڈکیتی کی منصوبہ بندی ماسی نصرت جہاں کےگھر کی گئی۔

    ملک مرتضیٰ تبسم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان سے واردات میں استعمال موٹر سائیکل اور موبائل برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کی دو تاریخ کو شریف آباد بلاک ون میں ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر پر ڈکیتی کی واردارت ہوئی تھی، واردات کے باعث متحدہ کے مقتول رہنما کے اہل خانہ نقدی، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے تھے۔

    پولیس نے عمران فاروق کی بہن نرگس شگفتہ کی مدعیت میں مقدمہ 128/21درج کرکے شک کی بنا پر ملازمہ کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کیا تھا۔

  • آن لائن کلاس کے دوران ٹیچر کے گھر میں ڈکیت داخل

    آن لائن کلاس کے دوران ٹیچر کے گھر میں ڈکیت داخل

    امریکا میں آن لائن کلاس کے دوران ایک خاتون ٹیچر ڈکیتی کا نشانہ بن گئیں، زوم پر موجود ان کے طالبعلم اور اس کے والدین نے پولیس کو اطلاع کردی۔

    یہ واقعہ امریکی شہر کلیو لینڈ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون ٹیچر زوم پر آن لائن کلاسز دینے میں مصروف تھیں، ایسے میں ایک شخص ان کے گھر میں نقب لگا کر داخل ہوگیا۔

    نقب زن نے ٹیچر کو چاقو دکھا کر ڈرایا دھمکایا۔

    یہ سارا منظر زوم پر دوسری جانب موجود طالبعلم اور اس کی والدہ دیکھتی رہیں، انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

    طالبعلم کے والد کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹیچر کے گھر کا پتہ نہیں معلوم تھا، ہم صرف ان کا فون نمبر جانتے تھے اور ہم نے وہی پولیس کو دیا۔

    ان کے مطابق پولیس نے فوری طور پر کارروائی کی۔

    دوسری جانب ملزم کے گھر سے نکل جانے کے بعد ٹیچر نے اپنے کتے اس کے پیچھے چھوڑ دیے جو اس کا تعاقب کرتے رہے۔ جلد ہی ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 43 سالہ ملزم چند دن قبل ہی جیل سے چھوٹا تھا اور اب وہ پھر سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ چکا ہے۔

  • غیر ملکیوں کو لوٹنے والا تین رکنی سعودی گروہ گرفتار

    غیر ملکیوں کو لوٹنے والا تین رکنی سعودی گروہ گرفتار

    ریاض :سعودی عرب میں غیر ملکی رہائشیوں کو لوٹنے والا تین سعودی افراد پر مشتمل ڈاکووں کے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سعودی ملزمان نے دوران تفتیش 6 وارداتوں، گاڑیاں چوری کرنے سمیت 5 واقعات کا اعتراف کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ سعودی ڈاکو وﺅں کا یہ گروہ نقاب پہن کر کارروائیاں کر تا تھا اور رہزنی، چوری اور گھروں میں گھس کر غیر ملکی ملازماؤں کےخلاف وارداتوں میں بھی سرگرم تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ سعودی شہریوں نے دمام ، الخبر اور الظہران شہروں میں 5گاڑیاں چوری کیں جبکہ تجارتی مراکز پر حملے کر کے سامان اور نقدی چھین کر فرار ہونے جیسے واقعات میں ملوث تھے۔

    پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ سعودی ڈاکوو?ں نے ایک گھر میں گھس کر گھریلو ملازمہ کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

    پولیس نے رہزنوں کے قبضے سے پستول ، نقاب اور دیگر اشیاءبرآمد کر لیں ہیں جبکہ سعودی ڈاکووں کی عمریں 30 سے 40 برس کے درمیان ہیں۔

    سعودی ملزمان نے دوران تفتیش 6 وارداتوں، گاڑیاں چوری کرنے سمیت 5 واقعات کا اعتراف کر لیا ہے۔