Tag: Robber

  • کراچی: ڈکیت شہری سے گن پوائنٹ پر 10 کلو قیمہ چھین کر فرار

    کراچی: ڈکیت شہری سے گن پوائنٹ پر 10 کلو قیمہ چھین کر فرار

    شہر قائد میں بے لگا ڈاکو نے انوکھی واردات کر ڈالی شہری سے گن پوائنٹ پر 10 کلو گولا کباب کا قیمہ چھین کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس حکام کے جرائم میں کمی کے دعوؤں کے باوجود مسلح ڈکیتوں کی واردات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران ایک بائیک رائیڈ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم آج انوکھی واردات کر ڈالی۔

    رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد میں ہونے والی یہ انوکھی واردات گزشتہ روز ہوئی، موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر شہری سے 10 کلو قیمہ چھینا اور فرار ہو گئے۔

    شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان میرے پاس آئے تو میں نے سمجھا موبائل اور نقدی چھینیں گے لیکن موٹر سائیکل سوار ڈکیت مجھ سے 10کلو قیمہ چھین کر فرار ہوگئے۔

  • 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور: پولیس کا کہنا ہے کہ 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کاہنہ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کے مطابق ساٹھ سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو مظفر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

    لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ڈاکو کو ریکوری کیلئے لے جارہی تھی، ساتھیوں نے فائرنگ کردی، ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ڈاکو مظفر اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، دوسری جانب ڈاکو کے ساتھی فرار ہوگئے جس کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • کراچی سے موٹر سائیکلیں چھین کر بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف

    کراچی سے موٹر سائیکلیں چھین کر بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے گرفتار ڈکیت نے اپنے اعترافات میں کہا کہ کراچی سے موٹر سائیکلیں چھین کر بلوچستان میں فروخت کی جاتی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد سے گزشتہ روز گرفتار ڈکیت گروہ کے سرغنہ نے سنسنی خیز انکشافات کیا ہے، سرغنہ نے ساتھیوں کے ساتھ مختلف علاقوں سے سینکڑوں موٹر سائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافات میں بتایا کہ موٹر سائیکلیں چھیننے کے بعد بلوچستان میں فروخت کی جاتی تھی، ملزم 10 سال میں 100 سے زائد موٹر سائیکلیں چھین چکا ہے، گرفتار زخمی ملزم متعدد بار مختلف تھانوں میں بند ہو کر جیل جا چکا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چند روز قبل طارق روڈ پر بزرگ شہری کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم موجود ہے۔ ملزم نے 2021 میں بھی شاہ فیصل کالونی میں مزاحمت پر ایک شخص کو گولی ماری تھی۔

    دوران حراست ملزم نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر مختلف علاقوں میں شہریوں کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے ایک پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے، مذکورہ موٹر سائیکل کی چوری کا مقدمہ تیموریہ میں درج ہے، ملزم کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

  • کراچی میں ایک اور ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    کراچی میں ایک اور ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک اور ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، کار سوار نے خود کو لوٹنے والے 3 ڈکیتوں کو ٹکر ماری جس پر ایک ڈکیت ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پل پر ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔

    موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈکیتوں نے کار سوار کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر کار سوار شہری نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، ٹکر سے تینوں ڈکیت زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عوام جمع ہوگئے اور زخمی ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا تاہم اسپتال منتقلی کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق دیگر 2 زخمی ملزمان شیر اللہ اور عبد النصیر کو طبی امداد دی جارہی ہے، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

  • کینیڈین شہری کو لوٹنے والا گرفتار، ساتھی پہلے ہی مارا جا چکا

    کراچی: شاہراہ فیصل پر غیر ملکیوں کو لوٹنے والا ملزم آصف عرف باس ٹیپو سلطان پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں ایک کینیڈین شہری اور ان کے ساتھیوں کو لوٹنے والا لٹیرا گرفتار ہو گیا، جب کہ اس کا ساتھی پہلے ہی پولیس کے ہاتھوں مارا جا چکا ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق 2 ملزمان نے 18 نومبر کو کینیڈین شہری کیون رچرڈ ملر اور ساتھیوں سے لوٹ مار کی تھی۔

    غیر ملکی شہری منی چینجر سے کرنسی تبدیل کر کے نکلے تھے، جن سے لٹیروں نے 22 لاکھ 80 ہزار روپے لوٹے، پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں ہوئی اس لوٹ مار میں رقم آصف عرف باس نے لوٹی تھی۔

    ایس ایس پی کے مطابق واردات کے وقت موٹر سائیکل چلانے والا ملزم سلمان شاہراہ فیصل پر مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔

    گرفتار ملزم آصف عرف باس کے قبضے سے واردات میں لوٹا گیا کینیڈین پاسپورٹ، اور کریڈٹ کارڈز برآمد ہو گئے، غیر ملکی مدعی کیون رچرڈ ملر کا رقم کا بیگ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    گرفتار ملزم آصف عرف باس بینک سے رقوم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں بھی ملوث رہا، آصف عرف باس عادی جرائم پیشہ ہے، پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے۔

  • پیٹرول پمپ پر 2 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار

    پیٹرول پمپ پر 2 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: صوبہ خیبر پختونخواہ میں رواں سال کی سب سے ڈکیتی کرنے والے گروہ کے ملزم کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی حدود میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ فرید کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل صوابی میں پیٹرول پمپ پر 1 کروڑ 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی، گرفتار ملزم شاہ فرید پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کرنے والے گروہ کا کارندہ ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ڈکیتی کی رقم میں اس کا حصہ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم پرجیکسن تھانے میں بھی مقدمات درج ہیں۔

  • کراچی کے شہریوں کا غصہ بے قابو، ڈاکو پر گاڑی چڑھادی

    کراچی کے شہریوں کا غصہ بے قابو، ڈاکو پر گاڑی چڑھادی

    کراچی : فیڈرل بی ایریا میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا مبینہ ڈاکو شہری کے ہتھے چڑھ گیا، کار سوار شخص نے ملزم کو ٹکر مار کر موٹر سائیکل سے گرا دیا اور گاڑی چڑھا دی۔

    روز روز کی لوٹ مار اور چھینا جھپٹی سے پریشان کراچی کے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے۔

    اسی اثناء میں ایک کار سوار شہری نے ہمت کرکے ان کا پیچھا کیا اور اس دوارن ایف بی ایریا بلاک 6 میں اسٹریٹ کرمنل شہری کے ہتھے چڑھ گیا۔

    غصے میں بھرا شہری بار بار اسٹریٹ کرمنلز پر گاڑی چڑھاتا رہا، سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کوموصول ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار سوار نے گلی کے کونے پر پہلے ایک ملزم کو ٹکر ماری۔

    گلی کے کونے پر پہلے ایک ملزم سڑک پر گر گیا شہری نے موٹر سائیکل پر بھاگنے والے2ملزمان کو بھی گرادیا۔

    شہریوں نے تشدد کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈاکو کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک فیملی کو لوٹ رہا تھا، ملزم سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزم کے 2ساتھی فرار ہوگئے۔

  • کراچی : گھروں میں کام کرنے والی ڈکیت خواتین کا گروہ پکڑا گیا

    کراچی : گھروں میں کام کرنے والی ڈکیت خواتین کا گروہ پکڑا گیا

    کراچی : گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والی ملازمہ اپنی ساتھیوں سمیت پکڑی گئی، یہ عورتیں مالکن کا اعتماد حاصل کرکے اسی گھر کا صفایا کردیتی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں کرنے والی گھریلو ملازمہ کا نو رکنی گروہ پکڑا گیا، اس حوالے سے ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار خواتین ملازمہ آپس میں رشتہ دار ہیں۔

    مذکورہ گروہ گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے علاقوں میں وارداتوں میں ملوث ہے، انہوں نے بتایا کہ اس گروہ نے بہادر آباد، نیو ٹاؤن، دیگرعلاقوں میں بھی وارداتیں کیں، گرفتار خواتین کا تعلق پاکپتن اور گلشن معمار بنگالی پاڑہ سے ہے۔

    ایس پی گلشن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یہ خواتین گھر والوں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ذریعے ان ہی گھروں میں ڈکیتیاں کرتی تھیں ۔

    اس موقع پر طاہر نورانی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے گھریلو ملازمین کا ریکارڈ لازمی رکھیں، انہوں نے بتایا کہ گروہ سے زیورات خریدنے والوں کو بھی گرفتار کریں گے۔

  • راولپنڈی : پولیس اہلکارکو ہیرو بننا مہنگا پڑگیا، ڈاکو موٹرسائیکل سمیت فرار

    راولپنڈی : پولیس اہلکارکو ہیرو بننا مہنگا پڑگیا، ڈاکو موٹرسائیکل سمیت فرار

    راولپنڈی : پولیس اہلکار ہیرو بننے کی کوشش میں زیرو ہوگیا، راولپنڈی پولیس نے دو ڈکیت پکڑے، ایک بھاگ نکلا اور پولیس اہلکار اپنی ویڈیو بنواتارہا، اہلکار نے غلطی سے گولی اپنے ساتھی کو ہی مار دی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کا پول کھل گیا، اہلکار ویڈیو بنواتا رہ گیا، ہاتھ آیا مبینہ ڈکیت بھاگ نکلا، راولپنڈی پولیس نے دو ڈکیت پکڑے اور اس کارروائی کی ویڈیو بنانے کے چکر میں ملزم کو بھاگنے کا موقع مل گیا۔

    راولپنڈی میں مبینہ مقابلے کا بھانڈا ویڈیو نے ہی پھوڑ دیا، جمعے کے روز صدر کے علاقے میں تین اہلکاروں نے موٹر سائیکل چھیننے والے دو ملزمان پکڑنے کا دعوٰی کیا۔

    پولیس اہلکار اتنے ذہین تھے کہ  ملزم کو بائیک اور چابی دے کر پیدل ہی تھانے چل پڑے،  ملزم آہستہ آہستہ آگے ہوا، پیچھے دیکھ کر اہلکاروں کی قابلیت کا اندازہ لگایا۔

    ملزم نے موٹر سائیکل کے ساتھ دوڑ لگائی اور اسٹارٹ کرکے یہ جا وہ جا۔ پولیس اہلکار شفیق نے آگے بڑھ کر پکڑنے کی کوشش کی تو ساتھی اہلکار فہیم نے فائر کیا نشانہ چوک گیا اور گولی شفیق کو آلگی۔

    واقعے کے بعد پولیس پارٹی مقابلے میں زخمی ہونے کا دعوٰی کرتی رہی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی سی پی او نے تحقیقات کاحکم دے دیا۔

  • فیصل آباد : ڈاکو فریج کو توڑ کرآئسکریم کے دو پیک لے اڑا

    فیصل آباد : ڈاکو فریج کو توڑ کرآئسکریم کے دو پیک لے اڑا

    فیصل آباد : چٹورا ڈاکو فائرنگ کے فریج توڑ کر آئسکریم کے دو پیک لے اڑا، ستیانہ روڈ پر مسلح شخص نے آئسکریم کے لئے زندگی داؤ پر لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ستیانہ روڈ پر ایک دکان میں چادر اوڑھا شخص داخل ہوا اور پہلے سی سی ٹی وی کیمرے کا جائزہ لیا اور پھر کام پر لگ گیا.

    ڈاکو پہلے تو پستول کے دستے سے فریج کا شیشہ توڑنے کی کوشش کرتا رہا۔ بات نہ بنی تو کچھ فاصلہ پرجا کر پستول میں میگزین ڈالا چیمبر لوڈ کیا اور فائر کردیا.

    فریج سے صرف دو آئسکریم کے پیکٹ نکالے اور چل دیا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔