Tag: Robber Arrested

  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: زمان ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 51 سی میں گھی فیکٹری پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا، ملزمان صبح سویرے فیکٹری ورکرز کو واردات کا نشانہ بناتے تھے اور آج بھی لوٹ مار کی غرض سے گھات لگا کر بیٹھے تھے۔

    پولیس کے مطابق زخمی ملزم حیدر عرف شوٹر پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزم سے پستول، کیش اور موبائل فون برآمد ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے پہلے بھی دوبار پولیس مقابلے میں گرفتار ہو کر بند ہوچکا ہے، گرفتار ملزم کیخلاف کورنگی زمان ٹاؤن عوامی کالونی میں مقدمات ہیں۔

  • ڈکیتیوں کی سنچری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    ڈکیتیوں کی سنچری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے اسپارکو روڈ کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی اور محمد واجد کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے اسلحہ، موبائل فون، چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ 100 سے زائد ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

  • کراچی : بدنام زمانہ ڈکیت گروہ کا کارندہ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات

    کراچی : بدنام زمانہ ڈکیت گروہ کا کارندہ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات

    کراچی : شارع نورجہاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گروہ کا ایک کارندہ گرفتار کرلیا، ملزم سوشل میڈیا کی ویڈیوز میں بھی نمایاں نظر آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم سے دستی بم ،پستول ،موبائل فون اور پرس بھی برآمد ہوا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سہیل ملزم عدنان شہزاد عرف عدنان البرٹ کا قریبی ساتھی ہے، ملزمان کے جرائم کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔

    May be an image of 6 people and text

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ویڈیوز میں گرفتار ملزم کو ساتھی کے ہمراہ وارداتوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ میٹرک بورڈ آفس پر مذکورہ ملزمان نے سرعام ایک شہری کو لوٹا۔

    گرفتار ملزم کی شناخت سہیل مسیح ولد مورس مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کا دوسرا ساتھی عدنان شہزاد عرف عدنان البرٹ ابھی تک فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سہیل مسیح  کے خلاف دہشت گردی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید بڑے انکشافات متوقع ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 24 گھنٹے میں 4 شہری قتل

    واضح رہے کہ کراچی میں ڈاکو بےلگام ہوگئے، چوبیس گھنٹوں کے دوران چار شہری ڈاکووں کی ہاتھوں قتل کردیے، ریسکیو ذرائع کے مطابق ماہ ستمبرکے چار روز میں جاں بحق افراد کی تعداد9ہوگئی۔

  • کراچی : ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، شہریوں نے دھلائی کردی

    کراچی : ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، شہریوں نے دھلائی کردی

    کراچی : شہر قائد میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کی جانب سے ڈاکوؤں کو سڑکوں پر ہی سزا دینے کا رجحان بڑھنے لگا ہے۔

    گلستان جوہر میں شہریوں نے ڈاکو کو قابو کرکے اس کی ٹھیک ٹھاک دھلائی کردی، پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک ٹو میں واردات کے دوران ایک ملزم پکڑا گیا، اےآر وائی نیوز نے موبائل ویڈیو حاصل کرلی۔

    واقعے کے مطابق ملزم کو واردات کرتے دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے ایک کار سوار نے ٹکر ماری کار سے ٹکرا کر گرتے ہی آس پاس موجود شہری بھی پہنچ گئے۔

    مشتعل افراد نے ملزم کی خوب دھلائی کی، تھپڑ، لاتوں اور گھونسوں سے مار مار کر اسے ادھ موا کردیا، ملزم ہاتھ جوڑ کر سب سے معافیاں مانگتا رہا۔

    بدترین تشدد کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا، ملزم کی شناخت سجاد اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • جیل سے رہائی کے فوری بعد ملزم ڈکیتی مارتے پکڑا گیا

    جیل سے رہائی کے فوری بعد ملزم ڈکیتی مارتے پکڑا گیا

    کراچی : شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ڈکیتی اور رہزنی کی درجنوں وارداتیں کرچکا ہے۔

    کراچی : اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ملیر میں دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے میں بھی ملوث ہے۔

    ملزم مجیب کھوسہ شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی 70 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو ایک شہری پر فائرنگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، پانچ روز قبل ملزم کی فائرنگ سے 55 سالہ جاوید نامی شخص زخمی ہوا تھا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم مجیب کھوسہ کے خلاف مختلف تھانوں میں گیارہ مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزم 2 دسمبر کو ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

    ایس ایس پی ملیر نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ ملزم مجیب نے رہائی کے فوری بعد دوبارہ ڈکیتی کی وارداتیں کرنا شروع کردی تھیں۔

  • کراچی میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

    کراچی میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

    کراچی : شہریوں نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، رینجرز نے مختلف جرائم میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، جسے تشدد کانشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق پکڑے گئے ڈاکو سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس کا گروہ ایسٹ اور سینٹرل زون میں کی ڈکیتیوں کی وارداتیں کر چکا ہے۔ پولیس نے زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

    دوسری جانب رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 20 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز اہلکاروں نے الفلاح، پاپوش نگر، سچل، سعودآباد،عزیز بھٹی،سعید آباد، مدینہ کالونی اور بلدیہ ٹاؤن کےعلاقوں میں کارروائی کرتےہوئے17 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کرنے، منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دریں اثناء گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان معراج، اظہار اور ابرار شاہ کو گرفتار کیا جو علاقے میں گٹکا فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور گٹکا بھی بر آمد کیا گیا ہے، تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ڈاکوؤں نے بینک سے نکلنے والے شہری سے رقم لوٹ لی، سکھن سے رہزن گرفتار، اسلحہ برآمد

    ڈاکوؤں نے بینک سے نکلنے والے شہری سے رقم لوٹ لی، سکھن سے رہزن گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : ایف بی ایریا میں بینک سے رقم لے کر آنے والا ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا، نارتھ ناظم آباد میں خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو کی شہریوں نے دھنائی کردی، سکھن پولیس نے رہزن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا النور سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری کو لوٹ لیا، دن دہاڑے تین موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے شہری کو موٹرسائیکل سے اتارا اور بے خوف وخطر اس کی تلاشی لی، ملزمان شہری سے نقدی، موبائل فون اوربائیک کی چابی لے کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں خواتین سے لوٹ مار کرکے فرار ہونے والے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں پر شہری نے گاڑی چڑھا دی، ایک ڈاکو گرتے ہی بھاگ نکلا جبکہ دوسرے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر خوب دھلائی کی اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے سکھن میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبداللہ سے اسلحہ برآمد کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔