Tag: robber was caught

  • کراچی : شہریوں نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر دھنائی کردی

    کراچی : شہریوں نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر دھنائی کردی

    کراچی کے شہریوں نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کی دھنائی کردی اور لہولہان کرکے زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد انچولی بلاک17میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام  نے بتایا کہ 2ملزمان ایک شہری سے اس کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کررہے تھے کہ شہری نے مزاحمت کرکے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا۔

    آس پاس کھڑے لوگوں نے بھی موقع پر اس ڈاکو کو قابو کرلیا اور اس کی خوب دھنائی کر ڈالی، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی علاقہ مکینوں نے مار مار کر اس کا بھرکس نکال دیا جس کے بعد ڈاکو کو زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، گرفتار ہونے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    تحقیقاتی افسر کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے مبینہ ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، جبکہ زخمی ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتی ہفتے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن جنگل اسکول کے قریب فائرنگ سے مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی جانب سے کی گئی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہا تھا، 3 ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی اس دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

  • ڈاکو سے لڑنے والی بہادر خاتون ملازمہ نوکری سے معطل!! ویڈیو وائرل

    ڈاکو سے لڑنے والی بہادر خاتون ملازمہ نوکری سے معطل!! ویڈیو وائرل

    الینوائے : امریکا میں ایک اسٹور ملازمہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کو قابو کرکے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی لیکن اسٹور انتظامیہ نے خاتون کو ملازمت سے معطل کردیا۔

    امریکی ریاست الینوائے میں ایک خاتون ملازمہ نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے اسٹور میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 5 ستمبر کو راک فورڈ کے ایک سب وے اسٹور پر پیش آیا۔

    جہاں ارسیلی سوٹیلو نامی ملازمہ سے ایک شخص نے اسلحے کے زور پر رقم کا مطالبہ کیا۔ مذکورہ واقعے کی ویڈیو گزشتہ روز ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کی اسے اب تک نو ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

    جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب وے ملازمہ ارسیلی سوٹیلو کاؤنٹر کے پیچھے کھڑے ڈاکو سے جواں مردی سے مقابلہ کررہی ہے جسا نے اس سے اس کا پرس چھیننے کی کوشش کی۔

    اسی ہاتھا پائی کے دوران ڈاکو کے ہاتھ سے اس کا پستول گر جاتا ہے جسے موقع پاکر ارسیلی اٹھا لیتی ہے اور اسی پستول سے ڈاکو کے سر پرحملہ کرتی ہے۔

    تاہم بعد ازاں ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے، سوٹیلو نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ڈاکو سے کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں جس پر ڈاکو نے جواب دیا کہ اس سے پہلے کہ میں تمہیں گولی ماروں مجھے سب کچھ دے دو۔

    دوسری جانب سب وے اسٹور انتظامیہ نے ارسیلی سوٹیلو کو ملازمت سے معطل کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو کیسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اور کس نے کی۔

    اس کے بارے میں ارسیلی نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ ویڈیو کب اور کیسے لیک ہوئی اس کے باوجود سب وے انتظامیہ نے اسے مطلع کیا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنی ملازمت سے معطل رہے گی جب تک کہ یہ فوٹیج کی تمام ویڈیوز انٹرنیٹ سے نہ ہٹالی جائیں۔