Tag: robberies

  • خاتون کی آڑ میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار

    خاتون کی آڑ میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خاتون کی آڑ میں ڈکیتیاں کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔

    گروہ خاتون کی آڑ لے کر گھروں میں گھس کر وارداتیں کرتا تھا۔

    ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ گروہ کو پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں واردات کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گروہ میں شامل خاتون کے ہینڈ بیگ سے پستول بھی برآمد کیا گیا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق ساہیوال سے ہے، گروہ کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

  • لاہور میں ایک روز کے دوران ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، 1 شخص قتل

    لاہور میں ایک روز کے دوران ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، 1 شخص قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک روز کے دوران ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں پیش آئیں، ایک ڈکیتی کے دوران ایک شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل بھی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ رائیونڈ کی حدود میں ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر 1 شہری قتل جبکہ 2 زخمی کردیے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ بردار 2 ڈاکو طاہر افضل نامی شخص کے گھر داخل ہوئے، مزاحمت پر گھر کا ملازم پرویز گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا۔

    پولیس کے مطابق تھانہ رائیونڈ سٹی کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری زخمی بھی ہوا۔

    ڈکیتی کی وارداتیں شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پیش آئیں، تھانہ سندر کی حدود میں 4 ڈاکو گھر سے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، ملت پارک میں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سے نقدی اور سونا لوٹ لیا۔

    ویلنشیا ٹاؤن میں ڈاکو ایک فیملی سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نشتر کی حدود میں 3 ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا جبکہ تھانہ شاہدرہ اور سمن آباد کی حدود میں 2 شہری موٹر سائیکلوں سے محروم کردیے گئے۔

  • کراچی :  گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے منظم گروہ کی رکن  گرفتار

    کراچی : گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے منظم گروہ کی رکن گرفتار

    کراچی : پولیس نے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے منظم گروہ کی رکن کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزمہ کو گرفتار کرلیا ، ملزمہ گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے منظم گروہ کی رکن ہے۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ڈکیت گروہ سرکاری اداروں کا نام لیکر گھروں میں داخل ہوتے تھے۔

    دوران تفتیش ملزمہ نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کرلیا ، ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی زیادہ وارداتیں گلستان جوہر ،سچل میں کی گئیں۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان سرکاری ادارےکاافسربن کر پوچھ گچھ کیلئےپہنچتے تھے اور گھروں میں داخل ہوکر لوٹ مار کرتے تھے۔

    حکام کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • لاہور میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج، شہری قیمتی سامان اور رقوم سے محروم

    لاہور میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج، شہری قیمتی سامان اور رقوم سے محروم

    لاہور : شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عدیل نامی شخص کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر3 لاکھ 40 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

    ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری واردات میں ڈاکوؤں نے ملت پارک کے علاقہ میں شوکت کے اہل خانہ سے3لاکھ20ہزارکی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔

    علاوہ ازیں ڈیفنس سی کے علاقے میں سعید کے اہل خانہ سے مسلح ڈاکوﺅں نے دو لا کھ70ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان جبکہ گارڈن ٹاﺅن کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے واجد کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر2لا کھ45ہزار کی نقد ی اور طلائی زیو رات، موبائل فون لوٹ لیے۔

     بادامی باغ میں اشفا ق کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر2لاکھ 20ہزار کی نقدی اور طلائی زیو رات لے کر فرار ہوگئے۔

    اس کے علاوہ لاری اڈہ کے علاقہ سے ابرار کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ80ہزار روپے کی نقد ی اور موبائل فون جبکہ نشتر کالونی کے علاقہ میں جمال کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کرایک لاکھ30ہزارکی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

    اس کے علاوہ ڈیفنس سی ،گر ین ٹاﺅن اور جوہر ٹاؤن میں گاڑیاں اورنو اب ٹاﺅن ،ریس کو رس ،شیرا کوٹ، مسلم ٹاﺅن اور وحد ت کالونی سے متعدد موٹر سائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔