Tag: robbers

  • 90 سیکنڈ کے اندر 2 ملین ڈالر کے زیورات کی ڈکیتی، ویڈیو دیکھیں

    90 سیکنڈ کے اندر 2 ملین ڈالر کے زیورات کی ڈکیتی، ویڈیو دیکھیں

    (16 اگست 2025): امریکا میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں ڈکیت 2 ملین ڈالر کے قیمتی زیورات لے اڑے جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

    امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل کے جیولری اسٹور میں چوروں نے حیران کن جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواہرات کی ایک دکان سے صرف 90 سینکڈ کے اندر دو ملین ڈالر مالیت کے ہیرے، مہنگی گھڑیاں اور سونا لوٹ لیا۔

    سیئٹل پولیس نے بتایا کہ چوروں نے ایک اندازے کے مطابق صرف 90 سیکنڈ میں 2 ملین ڈالر کے ہیرے، لگژری گھڑیاں، سونا اور دیگر اشیاء لے کر آسانی سے فرار ہوگئے۔

    امریکی پولیس نے بتایا کہ یہ ڈکیتی دکان کے سامنے والے شیشے کے دروازے کو توڑ کر کی گئی، پولیس کے بیان کے مطابق نمائش کیلئے رکھی رولیکس گھڑیاں ہی سات لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی تھیں۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص نے شاپ پر موجود لڑکوں کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا، مگر کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

    پولیس نے فوری اطلاع پر کارروائی کی، لیکن چور پہلے ہی گاڑی میں فرار ہو چکے تھے اور علاقے میں سرچ کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

  • کراچی : دوپٹے پیکو کرنے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے مار ڈالا

    کراچی : دوپٹے پیکو کرنے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے مار ڈالا

    کراچی : شہر قائد میں ڈاکوؤں نے دوپٹے پیکو کرنے والے نوجوان کی زندگی چھین لی، کورنگی میں گھر کے باہر بیٹھے ثاقب سے موبائل فون چھین کر جان سے مار ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 5 نمبر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

    اس حوالے سے واقعے کے عینی شاہد نے پولیس کو بیان دیا کہ جاں بحق ہونے والا نوجوان ثاقب گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اس دوران 2 ڈاکوؤں نے آکر اس کو تھپڑ مارا اور موبائل فون بھی چھین لیا۔

    عینی شاہد کے مطابق مقتول اٹھ کر کھڑا ہوا تو ایک ڈاکو نے اسے گولی مار دی، مقتول کے کزن نے یہ منظر دیکھ کر شور مچایا تو ڈاکوؤں نے اسے بھی گولی مار دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈاکو پہلے بھی واردات کرکے آرہے تھے۔

    زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ثاقب جان کی بازی ہار گیا۔

    مزید پڑھیں : عید کی چھٹیوں پر گھر آئے نوجوان کو ڈکیتوں نے قتل کر دیا

    مقتول کے لواحقین نے پولیس کو بیان دیا کہ ثاقب ماموں کی دکان پر دوپٹے پر پیکو کا کام کرتا تھا، اسپتال پہنچنے تک ثاقب دم توڑ گیا، واقعے کے ایس پی لانڈھی ماجدہ ہالیپوٹو جناح اسپتال پہنچ گئیں۔

  • فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد: ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ملزمان خالد اور ندیم چنیوٹ کے چک 143 کے رہائشی تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو روکا گیا، ملزمان نے رکنے کی بجائے ڈولفن فورس پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان خالد اور ندیم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے، 2 ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ہلاک ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل چوری کی نکلی ہے۔

  • کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ، والدین کا اکلوتا بیٹا مارا گیا

    کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ، والدین کا اکلوتا بیٹا مارا گیا

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران سفاک ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری مارا گیا، تازہ ترین فائرنگ کے واقعے میں مقتول نوجوان کا ماموں زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے جمالی پل کے قریب رات گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا واقعے میں دو ڈاکو بھی ہلاک ہوئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا نوجوان بھانجا اور زخمی ہونے والا اس کا ماموں ہے، جاں بحق شخص کی نہال اور زخمی کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئی ہے۔

    دونوں افراد گلشن معمار سے واپس آرہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں روک کر لوٹنے کی کوشش کی، نہال کے پاس اپنے ماموں کا لائسنس یافتہ پستول موجود تھا، جس سے اس نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی۔

    اس دوران ڈاکو کا ساتھی شہری پر فائرنگ کرتا ہوا قریب جھاڑیوں میں فرار ہوا، واردات کے فوری بعد گشت پر مامور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، بعد ازاں گشت پر مامور اہلکاروں سے مقابلے کے بعد ساتھی ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے2ڈاکو موقع پر ہی مارے گئے، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو جبکہ دوسرا ڈاکو پلیس کی گولی سے ہلاک ہوا، اہل خانہ کے مطابق مقتول نہال یونیورسٹی میں تھرڈ سمسٹر کا طالب علم تھا اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

  • خاتون کو لوٹنے والے ڈاکو سیکیورٹی گارڈ کے فائر سے بال بال بچ گئے (ویڈیو فوٹیج)

    خاتون کو لوٹنے والے ڈاکو سیکیورٹی گارڈ کے فائر سے بال بال بچ گئے (ویڈیو فوٹیج)

    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہو گئے ہیں، خواتین اور فیملیز سے بھی لوٹ مار عام ہو گئی، فیڈرل بی ایریا اور جوہر آباد میں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر آباد کے تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 9 دستگیر میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے گلی سے گزرنے والے خاتون سے لوٹ مار کی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے بعد خاتون نے شور شرابا کیا اور پتھر اٹھا کر ملزمان کے پیچھے بھاگی۔

    فوٹیج کے مطابق کچھ فاصلے پر ہی ملزمان کی موٹر سائیکل رک گئی تھی، اور شور شرابے کے باعث قریب موجود ایک سیکیورٹی گارڈ نے لٹیروں کی جانب فائر کر دیا، لیکن وہ گولی لگنے سے بال بال بچے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    ایک اور واردات میں پرانی سبزی منڈی کے قریب کار سوار خاندان سے لوٹ مار کی، جس کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، رہزنی کی یہ واردات صارم برنی ٹرسٹ کے سامنے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 راہ زنوں نے کی، ایک لٹیرا اسلحے کے زور پر اطمینان سے لوٹ مار کرتا رہا، اور باقی 3 بیک اپ پر موجود رہے۔

    ڈکیت گروہ واردات کے بعد مصروف شاہراہ یونیورسٹی روڈ سے بہ آسانی فرار ہو گیا۔

  • کراچی: 70 ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی: 70 ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے 2 ڈکیتوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے 70 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں انجام دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی 70 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار، ملزمان کا نام ابو طالب اور توصیف شاہ ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان نے 6 مئی کو بنگلہ بازار اورنگی میں ڈکیتی کی تھی، اور گھر کے باہر کھڑے شہری کو بھی اسلحے کے زور پر لوٹا گیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان اورنگی، ناظم آباد، سائٹ ایریا اور اطراف میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • پولیس کا چھاپہ : سنگین وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    پولیس کا چھاپہ : سنگین وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان پر ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں کا الزام ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی19وارداتوں سے زائد میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں ایاز اور عثمان شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے3روز قبل ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے شہری سے ایک لاکھ روپے چھینے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتاری عمل میں آئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تصویر میں دونوں ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف پہلے بھی تین مقدمات درج ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے موچکو گوٹھ کیماڑی میں پولیس مقابلے کے بعد چار مسلح ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی تھیں۔

    پولیس کے روکنے پر ملزمان نے اہلکاروں پر اسٹیٹ فائرنگ کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے چاروں ملزمان اپنی موٹرسائیکلوں سے گرگئے جنہیں گرفتار کیا گیا۔

  • افسوسناک واقعہ : ڈاکوؤں  کی بچوں کے سامنے ماں سے  اجتماعی زیادتی

    افسوسناک واقعہ : ڈاکوؤں کی بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی

    مظفرگڑھ : ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی بچوں کے سامنے ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، جہاں ظفرگڑھ کے علاقے ٹبی بھٹیاں میں دوران ڈکیتی مسلح ملزمان نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کے فش فارم پر کام کرتا تھا، ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے ماں سے زیادتی کی۔

    حکام نے بتایا کہ فرانزک شواہد اکٹھے اورخاتون کا میڈیکل کروایا جارہا ہے، معاملے کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    آر پی اوڈیرہ غازی خان محمد سلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کو غیر سنجیدہ لینے پر ایس ایچ او کو معطل کرنے کا حکم دیا اور ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ عمران حمید کیخلاف بھی محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

    محمد سلیم نے ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ کو انکوائری افسرمقرر کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

  • بھارت: چوروں نے پورا پل چرا لیا

    بھارت: چوروں نے پورا پل چرا لیا

    نئی دہلی: بھارت کی ریاست بہار میں سرکاری ملازمین کا روپ دھارے کباڑیوں کے ایک گروہ نے 60 فٹ طویل لوہے کا پل چرا لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس افسر سبھاش کمار نے بتایا کہ چور محکمہ آبپاشی کے ملازمین کے حلیے میں آئے تھے، چور مکمل تیاری کے ساتھ آئے تھے اور بڑی گاڑیوں کے علاوہ لوہے کو کاٹنے کے لیے بلڈوزر اور گیس کٹرز بھی لائے تھے۔

    چوروں نے تین دن لگا کر تمام کارروائی مکمل کی اور 500 ٹن لوہا لے کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ سرکاری افسران کا روپ دھارے چوروں نے مقامی محکمے کے ملازمین سے بھی مدد لی اور دن کی روشنی میں پل کا ملبہ لے کر چلے گئے۔

    محکمہ آبپاشی کے انجینیئر ارشد کمال شمسی کا کہنا تھا کہ گاؤں والوں نے اطلاع دی تھی کہ کچھ افراد پرانے اور خستہ حال پل کو اکھاڑ رہے ہیں۔

    60 فٹ طویل اور 12 فٹ اونچا پل چور آہستہ آہستہ اکھاڑتے رہے لیکن اچانک ایک دن اس 50 سالہ پرانے پل کے غائب ہوجانے سے گاؤں والے حیران ہو کر رہ گئے۔

    لوہے کا یہ پل سنہ 1972 میں ایک نہر کے اوپر تعمیر کیا گیا تھا لیکن پانچ سال قبل اس کی جگہ ایک متبادل پل بنایا گیا جو اب عوام کے استعمال میں ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

  • اسٹور کی بہادر ملازم چوروں سے الجھ گئی

    اسٹور کی بہادر ملازم چوروں سے الجھ گئی

    امریکا میں ایک بہادر اسٹور ملازم، اسٹور میں واردات کی نیت سے داخل ہونے والے 3 افراد سے بھڑ گئی، چور جاتے جاتے 3 ہزار ڈالرز کا سامان لے اڑے۔

    یہ واردات امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع ایک اسپا میں پیش آئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین ماسک پہنے افراد ایک ایک کر کے اسپا میں داخل ہوتے ہیں اور مختلف شیلفس کی طرف بڑھتے ہیں۔

    لیکن اگلے ہی لمحے ان کا انداز جارحانہ ہوجاتا ہے اور وہ چیزیں اٹھا کر اپنی جیبوں میں ڈالنا شروع کردیتے ہیں۔

    اس دوران ایک اسٹور ملازم ان کی طرف بڑھتی ہے اور ایک شخص سے الجھتی ہے جس کے دوران کچھ چیزیں نیچے گر جاتی ہیں۔

    مداخلت دیکھ کر تینوں اچکے دروازے کی طرف بھاگتے ہیں، اسٹور کی ملازم بھی ان کے پیچھے بھاگتی ہے تاہم کسی کو بھی پکڑنے میں ناکام رہتی ہے۔

    اسپا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چور اپنے ساتھ 3 ہزار ڈالرز (5 لاکھ 44 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) کی اشیا لے گئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے اسپا میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

    واقعے کے تمام شواہد بشمول سی سی ٹی وی فوٹیجز پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔