Tag: Robbers firing

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ : بینک سے رقم لے کر آنے والا اپنی جان سے بھی گیا

    ڈاکوؤں کی فائرنگ : بینک سے رقم لے کر آنے والا اپنی جان سے بھی گیا

    کراچی : عائشہ منزل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والا شخص بینک سے دولاکھ روپے لے کر نکلا تھا، ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے جوہر آباد عائشہ منزل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا اس حوالے سے پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ35سالہ عاطف کمال نامی شخص کو ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کیا گیا۔

    مقتول ایک نجی بینک سے دولاکھ روپے کیش لے کر نکلا تھا، ڈاکوؤں نے رقم چھیننے میں مزاحمت پر گولیاں ماریں جس سے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے30بور پستول کے خول فرانزک کیلئے بھجوادیئے گئے ہیں، ملزمان واردات کے بعد موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے تھے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

    اس حوالے سے تحقیقات جاری ،ہیں، جائے وقوعہ سے ملنے والی موٹر سائیکل پرانے مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہے، اس کے علاوہ برآمد ہونے والی موٹرسائیکل مزید تین مقامات پر بھی فروخت ہوچکی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سميت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    لانڈھی یونس چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکيتی میں مزاحمت پر رکشہ پر فائرنگ کردی ۔جس سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے، مقتولین کی شناخت عبدالرحمان اور زاہدہ کے نام سے ہوئی۔

    اس کے علاوہ سہراب گوٹھ لاسی محلہ میں فائرنگ کرکے غلام حیدر نامی شخص کو قتل کرديا گيا، پوليس تاحال فائرنگ کے واقعات ميں ملوث کسی بھی ملزم کا سراغ نہيں لگاسکی۔