Tag: robbers-loot

  • کراچی :صدر موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں کی نقدی اور چیک لوٹ کر فرار

    کراچی :صدر موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں کی نقدی اور چیک لوٹ کر فرار

    کراچی : صدر  کی موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران ملزمان موبائل مارکیٹ ڈیلر سے 46 لاکھ کیش اور 77 لاکھ کے چیک لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں پریڈی تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ، جہاں مسلح ملزمان موبائل مارکیٹ کے ڈیلر کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ واردات نجی کمیونی کیشن کےآفس میں 10 جنوری کی شام رپورٹ ہوئی، اس دوران ملزمان 46 لاکھ کیش اور 77 لاکھ کے چیک لے کر فرار ہوئے۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شام 4 بجکر 35 منٹ پر چار مسلح ملزمان آفس میں داخل ہوئے تمام ملازمین پر تشدد کیا اور واردات کی46لاکھ نقدی اور 77 لاکھ روپے مالیت کے چیک لے گئے۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے تاہم پولیس نے جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرادی ہے۔

  • کراچی: گھر میں ڈکیتی کی  بڑی واردات ، ملزمان ایک کلو سونا اوردیگر قیمتی اشیا لے اڑے

    کراچی: گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ملزمان ایک کلو سونا اوردیگر قیمتی اشیا لے اڑے

    کراچی : ڈیفنس فیز 1 میں گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان ایک کلوسونا اوردیگرقیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم پولیس کی جانب سےتفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 1 میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، واردات میں 4 مسلح ملزمان ایک کلو سونا اور دیگرقیمتی اشیا لے اڑے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات رات 4 بجے کےقریب پیش آئی، ملزمان نے گھر میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بنایا اور الماری میں رکھا 1کلو سونا لوٹا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان 7موبائل فونز،ایک میک بک ، ایک لیپ ٹاپ اور ایک قیمتی کیمرہ لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ گھر میں موجود 1لاکھ75ہزار روپے بھی لے گئے۔

    مسلح ملزمان مبینہ طور پر غیر ملکی افغانی شہری تھے ، پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال جون میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا تھا ، جہاں 3 ملزمان سونا،روپے،ڈالر اور کار لے کر فرار ہوگئے تھے ، مجموعی طورپر1کروڑ7لاکھ سےزائدکی لوٹ مارکی گئی تھی۔

  • پاک ایران شاہراہ پر ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو 5 کروڑ 30 لاکھ لوٹ کرفرار

    پاک ایران شاہراہ پر ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو 5 کروڑ 30 لاکھ لوٹ کرفرار

    چاغی: پاک ایران شاہراہ پر ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکو5 کروڑ 30 لاکھ لوٹ کرفرار ہوگئے، بینک عملہ رقم سرحدی شہر تفتان سے دالبندین منتقل کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران شاہراہ پر ڈکیتی کی بڑی واردات کا واقعہ پیش آیا ، جہاں ڈاکو5 کروڑ 30 لاکھ لوٹ کرفرار ہوگئے ، لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان اورپاک ایران سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، بینک عملہ رقم سرحدی شہر تفتان سے دالبندین منتقل کررہا تھا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ منتقلی کےدوران سٹھ لانڈھی کےقریب ڈاکوؤں نےفائرنگ کی، فائرنگ کےتبادلےمیں بینک کیشئراورایک لیویزفورس کااہلکار زخمی ہوا۔

    کیشئرشامل تفتیش کرکے لیویز تھانہ منتقل کردیا گیا ہے اور اعلیٰ سطح کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ بینک منیجر کو بھی شامل تفتیش کرتے ہوئے کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سےسی ٹی ڈی کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔