Tag: Robbery gang arrested

  • آن لائن ڈلیوری کرنے والے رائیڈرز کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

    آن لائن ڈلیوری کرنے والے رائیڈرز کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

    گلشن معمار پولیس نے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمان آن لائن ڈلیوری کرنے والے رائیڈرز کو لوٹتے تھے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے بتایا کہ پولیس نے گلشن معمار سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے۔

    مذکورہ ملزمان نئی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے متعدد موبائل فونز اور بھاری مالیت نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ملزمان پہلے آن لائن بکنگ کرتے اور پھر ڈلیوری لانے والے رائیڈرز کو لوٹ مار کے بعد تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

    رائیڈرز کو لوٹنے والے ملزمان کیخلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں احتشام، رمیض، اعجاز، زاہد اور سرفراز شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہوکر قید کی سزا کاٹ جا چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی پولیس نے کراچی سے موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا تھا، ملزمان مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے اندرون سندھ کے علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

  • پاکپتن پولیس کی بڑی کارروائی، دس رکنی خطرناک ڈکیت گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد

    پاکپتن پولیس کی بڑی کارروائی، دس رکنی خطرناک ڈکیت گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد

    پاکپتن : پنجاب بھر میں وارداتیں کرنے والا دس رکنی گینگ پاکپتن پولیس نے گرفتارکرلیا، ملزمان سے ایک ٹریکٹر اور8 موٹر سائیکلوں سمیت بڑی تعداد میں جدید اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں وارداتیں کرنے والا دس رکنی گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

    ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کے مطابق گرفتار گینگ متعدد اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے29 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    بعد ازاں ڈی پی او نے ملزمان سے برآمد ہونے والا مال مسروقہ ورثاء کے حوالے کردیا، پولیس کی مؤثر کارروائی پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا اور ڈی پی او کو پنجاب کی روایتی پگڑی بھی پہنچائی۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں وارداتیں کرنے والے گینگ کی گرفتاری سے جہاں امن و امان کی فضاء برقرار ہو گی وہیں ورثاء مال مسروقہ ملنے پر خوشی سے نہال ہیں۔