کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات ہوئی ہے، طارق روڈ کے قریب مسلح افراد سونے کے تاجر سے کروڑوں روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب سونے کے تاجر سے ساڑھے 3کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو تاجر سے 3کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لٹنے والا تاجر سونا فروخت کرکے صدر صرافہ بازار سے واپس آرہا تھا، تاجر بلال ملازم کے ہمراہ پیسے لے کرگاڑی میں آرہا تھا، سونےکے تاجر سے واردات سوا9 بجے کے قریب ہوئی۔