Tag: robbery

  • کراچی : ڈاکوؤں نے کلاشنکوف کے زورپردس لاکھ روپے لوٹ لیے

    کراچی : ڈاکوؤں نے کلاشنکوف کے زورپردس لاکھ روپے لوٹ لیے

    کراچی : ڈیفنس میں سفید کار میں سوار ڈاکوؤں نے کلاشنکوف دکھا کر بینک سے رقم لے کر آنے والے موٹر سائیکل سوار سے دس لاکھ روپے لوٹ لیے، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرعام بھاری اسلحہ دکھا کربڑی رقم لوٹ لی گئی، شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں سفید کارمیں سوار ملزمان نے بینک سے رقم لے کرجانے والے نوجوانوں کا پیچھا کیا موٹر سائیکل کو بریک لگتے ہی کار سے نقاب پوش ڈاکو نکلے اور نوجوانوں کو گھیر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردارت کے وقت ایک ڈاکو نے کلاشنکوف بھی تھام رکھی تھی، ڈاکوؤں نے بہت اطمینان سے ان نوجوانوں سے دس لاکھ روپے سے بھرابیگ چھینا اور جیبیں بھی خالی کردیں۔

    اس موقع پرڈاکوؤں نے کلاشنکوف دکھا کر قریب موجود لوگوں کو بھی ڈرایا دھمکایا، ایک ڈاکو نے بیگ کھول کر رقم بھی چیک کی، ملزمان چالیس سیکنڈ میں واردات مکمل کرکے چلتے بنے۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائی‘ 4 ڈاکو گرفتار


    یاد رہے کہ دو روز پہلے ایک ڈاکو نے چلتی موٹرسائیکل سے کود کر ڈرائیور کو اسلحہ کے زور پر روک کر گاڑی روک لی تھی، ٹوٹی ہوئی سڑک کی وجہ سے گاڑی کی سست رفتاری نے ڈاکو کو واردات کا موقع فراہم کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • اوکاڑہ : ڈاکوؤں نے دومنٹ میں سُپراسٹورکا صفایا کردیا، باآسانی فرار

    اوکاڑہ : ڈاکوؤں نے دومنٹ میں سُپراسٹورکا صفایا کردیا، باآسانی فرار

    اوکاڑہ : پنجاب میں ڈاکو ہائی اسپیڈ ہی نہیں ہوئے بلکہ ان کی دیدہ دلیری اور بھی بڑھ گئی ہے، اوکاڑہ میں دو ڈاکوؤں نے دو منٹ میں پورا سپر اسٹور لوٹا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ہائی اسپیڈ بائیک پر آنے والے دو ڈاکوؤں نے دو منٹ میں سپراسٹور میں موجود افراد اور کیش لوٹا اور چلتے بنے۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اوکاڑہ کے سپر اسٹور کے لٹنے کا منظر دیکھا جاسکتا ہے جہاں گاہک خریداری میں مصروف ہیں کہ اچانک دو ڈاکو ہیوی بائیک پر آئے اور بنا جھجک اسٹور میں گھس کرسب پر پستول تان لی۔

    شلوار قمیض اور ہڈ والی جیکٹ پہنے ایک ڈاکو نے پہلے گاہکوں کی جیب خالی کی اور پھر رقم کے حصول کیلئے کاؤنٹر کی جانب بڑھا، ڈاکو نے دکان میں موجود تمام رقم جمع کرنا شروع کردی۔

    اس دوران ایک اور گاہک اسٹور میں داخل ہوا اور وہ بھی لٹ گیا، ڈاکوؤں نے دو منٹ کے اندر لاکھوں روپے لوٹے اور بائیک پر بیٹھ کربا آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دکان میں کھڑے لٹنے والے لوگ بس ہاتھ ہی ملتے رہ گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

     

  • کراچی : بہادرشہری نے ڈاکوؤں کو کچل ڈالا، ایک ہلاک دوسرا زخمی

    کراچی : بہادرشہری نے ڈاکوؤں کو کچل ڈالا، ایک ہلاک دوسرا زخمی

    کراچی : گلستان جوہرمیں بہادر شہری نے رقم اور موبائل فون لوٹنے والے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ واقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کا شہری کو لوٹنا مہنگا پڑگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہری طارق سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے۔

    لٹنے والے ڈی ایس پی خیرپور کے بیٹے طارق نے ان کا تعاقب کرکے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی، اے آر وائی نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔

    کارسوار موٹرسائیکل کو گھسیٹا ہوا کھمبے سے جا ٹکرایا، جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک اور دوسرا اپنی ہڈیاں تڑوا کر اسپتال پہنچ گیا۔


    مزید پڑھیں: کراچی کی بہادر بیٹی نے موبائل چھیننے کی کوشش ناکام بنادی، ڈاکو گرفتار


    یہ پہلا واقعہ نہیں کچھ روز پہلے بھی کراچی کی ایک بہادر بیٹی نے گلشن حدید میں اپنی گاڑی سے ڈاکوؤں کو ٹکر مار کرزخمی کر دیا تھا جسے شہریوں نے خوب ہاتھ صاف کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ  مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پنجاب میں ڈاکو راج، گڈ گورنس کا پول کھل گیا

    پنجاب میں ڈاکو راج، گڈ گورنس کا پول کھل گیا

    شیخوپورہ/ فیصل آباد / لاہور : پنجاب بھر میں ڈاکو راج قائم ہے، شیخوپورہ میں دو افراد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے باوجود ملزمان تاحال گرفتارنہ ہوسکے، فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے دستی بم دکھا کر دکان لوٹ لی، لاہور میں مسجد کے چندہ باکس کو بھی نہ چھوڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گڈ گورنس کو پول کھل گیا، صوبے بھر میں ڈاکو راج قائم ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں۔

    شیخوپورہ ضلع کچہری کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیکٹ پہنے نوجوان نے مخالفین پر دن دہاڑے فائرنگ کرکے ان کی جان لے لی۔

    اس کے علاوہ فیصل آباد کے سمن آباد میں الیکٹرونکس کی شاپ پر دستی بم دکھا کر ڈکیتی کی واردات کی گئی، دو ڈکیت دکان میں گھسے ایک نے بم دکھایا اور دوسرے نے پستول دکھا کر موجود لوگوں کو یرغمال بنالیا، ڈاکو دکان سے بیاسی ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب لاہور میں ڈاکوؤں نے مسجد کو بھی نہ چھوڑا، چندے کی پیٹی سے پیسے نکال کر فرار ہوگئے، لاہور ہی میں ہونے والی دوسری واردات میں مصری شاہ میں دکان کا تالا توڑ کر ڈکیت اندر داخل ہوا اور پانچ لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فونز چوری کرکے فرارہوگیا۔


    مزید پڑھیں: پنجاب: 2017 میں 3,270 افراد قتل، 205ملزمان ہلاک


    سی سی ٹی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہونے کے باوجود ملزمان قانون کی گرفت میں اب تک نہ آسکے، پولیس ملزمان کو گرفتارکرنے میں تاحال ناکام ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • رینجرز کارروائی: دہشت گرد سمیت چارملزمان گرفتار، مقابلے میں ڈاکوہلاک

    رینجرز کارروائی: دہشت گرد سمیت چارملزمان گرفتار، مقابلے میں ڈاکوہلاک

    کراچی : رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم جماعت کے دہشت گرد سمیت چار ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مدینہ کالونی سے ملزم عبدالغفور کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم دہشت گردی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    اس کے علاوہ مدینہ کالونی سے ہی ملزم محمد صابرعرف پنجابی کو بھی گرفتارکیا گیا، مذکورہ ملزم اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق زمان ٹاؤن سے دو ملزمان محمد ہاشم اورظفر ذکی کو گرفتارکرلیا گیا، ملزمان زائد المیعاد ادویات اور منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اورمنشیات بر آمد ہوئی ہے۔

    رینجرز نے قانونی چارہ جوئی کیلئے دو ملزمان کو پولیس اور دو کو اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کیا ہے۔

    دوسری جانب رینجرز نے کورنگی میں ڈکیتی کی کوششش ناکام بنادی، کورنگی میں واقع انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر رینجرز کی ٹیم پہنچی تو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے۔

    ملزمان نے رینجرز کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش میں فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • کراچی : ڈاکؤوں نے مزاحمت پر سترہ سالہ لڑکی کو قتل کردیا

    کراچی : ڈاکؤوں نے مزاحمت پر سترہ سالہ لڑکی کو قتل کردیا

    کراچی : ڈاکؤوں نے مزاحمت پر سترہ سالہ لڑکی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا، پندرہ سالہ بہن بھی زخمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد کے گھر میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران سفاک ڈاکؤوں نے قیمتی سامان تو لوٹا ہی ساتھ ہی گھر میں موجود سترہ سالہ لڑکی کو قتل بھی کر دیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت علینہ کے نام سے ہوئی ہے، تیز دھار آلے سے حملے میں پندرہ سال کی مانو بھی زخمی ہو گئی۔

    مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو ڈاکو گھر میں گھسے اور اسلحے کے زور پر بڑی بہن علینہ کو رسیوں سے باندھ دیا، چھوٹی بہن علوینہ نے مزاحمت کی تو چھریوں کے وار سے اسے قتل کر دیا۔

    واردات کے وقت ان کے والدین کام پر اور دو بھائی اسکول گئے ہوئے تھے، ڈاکوؤں نے چہرے پر نقاب کر رکھا تھا۔

    مقتولہ علینہ کے والد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ ڈاکو ہزاروں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون لے گئے اور مزاحمت پر میری بیٹی کو قتل کر دیا۔


    مزید پڑھیں: کراچی میں 18 سالہ لڑکی شوہر کے ہاتھوں قتل


    پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ڈکیتی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم مختلف پہلووں سے تفتیش جاری ہے۔

  • بیٹوں کے خون کا حساب لینے والا مدعی باپ بھی دن دہاڑے قتل

    بیٹوں کے خون کا حساب لینے والا مدعی باپ بھی دن دہاڑے قتل

    سیالکوٹ : مسلح افراد نے کونسلر کو فائرنگ کرکے مار ڈالا، زد میں آکر ایک بچی بھی جاں بحق ہوگئی، ڈاکوؤں نے چھ ماہ قبل مقتول کے دوبیٹوں کو قتل کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں اپنے بیٹوں کے خون کا حساب لینے والا مدعی باپ بھی دن دہاڑے قتل کردیا گیا، چھ ماہ قبل ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مقتول کے بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    اُسی قتل کیس کے مدعی باپ مہر خالد کو بھی آج موت کی نیند سلادیا گیا، ٹارگٹ کلنگ کے دوران اندھادھند فائرنگ سے ایک راہگیر بچی بھی لقمہ اجل بنی۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد ڈیرے پر آئے، کونسلر مہر کی شناخت کی اور فائرنگ کردی، کونسلر مہرخالد کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، واقعے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے۔

    مظاہرین نے اہم شاہراہ کو بند کردیا، انصاف کے حصول اورحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ چھ ماہ قبل ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مقتول کونسلر کے دو بیٹوں مہر وسیم اور مہر مصدق کو قتل کردیاتھا۔


    مزید پڑھیں: کوہستانی جرگے کے حکم پرکراچی میں دہرے قتل کی واردات


    تین ڈاکوؤں کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد ان کے ساتھیوں نے مقدمے کے مدعی کونسلر مہر خالد کو بھی مار ڈالا۔

  • لاکھوں روپے لےجانے والا تاجر اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا

    لاکھوں روپے لےجانے والا تاجر اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا

    کراچی : ایسٹ زون میں پولیس کی اسپیشل پارٹیاں پھر اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرنے لگیں۔ شارع فیصل پرمنی ایکسچینج سے56لاکھ روپے نکال کر لےجانے والا تاجر مبینہ اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کے رکھوالے ہی اغوا کار بن گئے۔ کراچی کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر منی ایکسچینج سے56لاکھ روپے لے کر نکلنے والا تاجر مقصود میمن مبینہ اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

    مذکورہ تاجر گیارہ اکتوبر کو منی چینجرسے نکلا تو مبینہ پولیس اہلکاروں نے اسے اغواکر لیا۔ اہلکارآنکھوں پرپٹی باندھ کرتاجر کو ساتھ لے گئے۔

    تاجر مقصود میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے نامعلوم مقام پر لے جاکر رات بھر تشدد کیا گیا اور رات چار بجے ائیرپورٹ اسٹار گیٹ پر چھوڑدیا۔

    تاجر مقصود میمن نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کے پاس54لاکھ غیر ملکی اوردو لاکھ تیس ہزار پاکستانی روپے تھے، اہلکار میری زیرو میٹر گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    واضح رہے کہ اس سے دو روز قبل کراچی کے فیروز آباد تھانے پر چھاپہ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے تاوان کیلئے اغواء کیے گئے تاجروں کو بازیاب کرایا تھا۔

    متاثرہ تاجر نے واقعے کی سی سی ٹی وی بھی پولیس کو دی۔ واقعے کو دو روز گرزنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹنے والا تاجر مقصود میمن دبئی میں الیکٹرانکس کا کام کرتا ہے۔

  • کینیڈامیں پاکستانی نژاد شہری ہیروبن گیا

    کینیڈامیں پاکستانی نژاد شہری ہیروبن گیا

    کیلگری : پاکستانی نژادکینیڈین نثاراحمد کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی،کینیڈین میڈیا نے ڈاکوؤں کو گرفتار کرانے پر نثار احمد کو ہیروقرار دیدیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہرکیلگری میں واقع نثار احمد کے اسٹور میں رات گئے دو ڈاکو گھس آئے اور لوٹ مارشروع کردی نثار احمد نے ڈکیتی کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے کمال ہوشیاری سے ڈاکوؤں کو اسٹور میں بند کرکے پولیس کو بلالیا۔

     نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایمرجنسی یونٹ میں پاکستانی نژاد پہلے مسلم کی شمولیت *

    اے آروائی نیوز سے گفتگو میں نثار احمد نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کوگرفتار کرانے پر کینیڈ ین چینلز اور سوشل میڈیا نے انہیں بہت سراہا ہے۔

    کینیڈا کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی نژاد شہری کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر انہیں کینیڈا کا ہیرو قرار دیا ہے اور کہا کہ ان کی بہادری کے سبب معاشرے میں موجود دو برے عناصر اب قانون کاسامنا کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: سنارکی دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، دو ڈاکو گرفتار

    کراچی: سنارکی دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، دو ڈاکو گرفتار

    کراچی : پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کریم آباد میں سنار کی دکان میں ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں دو ڈاکو ایک جیولری شاپ میں داخل ہوئےاور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کردی۔

    دکان کے باہر موجود گارڈ نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے گارڈ کوتشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا، شورشرابے کی آواز سن کر شہری بھی موقع پر جمع ہوگئے، شہریوں نے ڈاکوؤں کو قابو کرکے ان کی دھنائی کرڈالی۔

    مزید پڑھیں: گلشن اقبال میں ڈاکو دکان سے نقدی اورگوشت لے کرفرار

    شہریوں کی بروقت اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ایس پی بشیر بروہی کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک پستول اور چاقو برآمد کرلیا ہے۔


    مزید پڑھیں: حیدری مارکیٹ، سنارکی دکان میں لاکھوں مالیت کی ڈکیتی


    ایس پی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان اس سے قبل بھی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔