Tag: robbing

  • ڈاکو پھلوں کے تاجر سے 19 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    ڈاکو پھلوں کے تاجر سے 19 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    پشاور: گل بہار میں ڈاکوؤں نے تاجر کو لوٹ لیا، 2 ملزمان اسلحہ کے زور پر 19 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے گل بہار کالونی میں ڈکیتی کا بڑا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے پھلوں کے تاجر سے 19 لاکھ روپے لوٹ لیے ہیں۔

    پشاور کے مقامی تاجر محمد یوسف نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی، تاجر نے کہا کہ 2 ملزمان نے اسلحہ دکھا کر مجھے روکا اور رقم کی شاپر چھن کر فرار ہوگیا۔

    پشاور پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزماں کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے جلد ڈکیت پکڑے جائیں گے۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت کے 2 واقعات میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوگئے تھے، ایس ایچ او میمن گوٹھ طاہر قادری نے بتایا تھا کہ پہلا واقعہ جام گوٹھ عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب 34 سالہ عبدالوحید کے زخمی ہونے کا پیش آیا۔

    دوسرا واقعہ میمن گوٹھ مگسی چڑھائی کے قریب موبائل فون چھیننے کے دوران پیش آیا جس میں شاہزیب نامی شخص زخمی ہوا تھا، ڈاکوؤں نے موبائل فون لینے کے باوجود شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تاہم پولیس واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔