Tag: Robbry

  • لیاقت آباد پُل پر واردات، قریبی عمارت کی بالکنی سے شہری نے ویڈیو بنا لی

    لیاقت آباد پُل پر واردات، قریبی عمارت کی بالکنی سے شہری نے ویڈیو بنا لی

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: شہر قائد میں لٹیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، لیاقت آباد پُل پر لوٹ مار کی دن دہاڑے ایک واردات ہوئی ہے جس کے دوران قریبی عمارت کی بالکنی سے شہری نے ویڈیو بنا لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے لیے لوٹ مار کی وارداتوں پر قابو پانا چیلنج بن گیا ہے، لیاقت آباد پل پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس کی ویڈیو قریبی عمارت کی بالکنی پر موجود شہری نے بنائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو لٹیروں نے شہری کو اسلحے کے زور پر آسانی سے لوٹا، لٹیرے شہری سے نقدی رقم اور قیمتی موبائل فون چند منٹوں میں لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    ڈکیتی کی یہ واردات لیاقت آباد تھانے کی حدود میں ہوئی ہے، جس میں پولیس سے بے خوف لٹیروں نے دن دہاڑے شہری کو نشانہ بنایا۔

  • ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

     کراچی : جوہرآباد کی حدود میں قائم منی مارٹ میں گزشتہ دنوں ہونے والی ڈکیتی کا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا، ملیر میں مقابلے کے دوران گولی لگنے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہرآباد کی حدود میں قائم منی مارٹ میں ڈکیتی کے مفرور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے دوران ایک ملزم موقع پر زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا جبکہ ملزم کا دوسرا زخمی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کے ہاتھ میں گولی لگی تھی، واقعے کا مقدمہ تھانہ جوہرآباد میں درج ہے، گرفتار ملزم کی شناخت مقصودعرف رمیز کے نام سے ہوئی ہے۔

    ملزم مقصود سے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو تفتیش کے بعد جوہرآباد انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس اہلکار شہید

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں گزشتہ رات پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

    زخمی پولیس اہلکار فرحان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، شہید اہلکار کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔