Tag: robo cup2015

  • روبوکپ 2015 آسٹریلین روبوٹ فٹبال ٹیم نے جیت لیا

    روبوکپ 2015 آسٹریلین روبوٹ فٹبال ٹیم نے جیت لیا

    ہائی فی : آسٹریلین روبوٹ فٹبال ٹیم نے روبو کپ کاٹائٹل جیت لیا۔ چین کے شہر ہائی فی میں ہونے والے انیسویں روبو کپ گیمز میں آسٹریلین روبوٹس نے میدان مار لیا۔

    روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ میں سینتالیس ممالک کی تین سو ٹیموں کے روبوٹ نےصلاحتیوں کا مظاہرہ کیا۔ٹورنامنٹ میں انسانوں کی بجائے روبوٹس نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

    شائقین کی بڑی تعداد نے روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ کو انجوائے کیااورخوب داد بھی دی۔ جیتنے والے ٹیم کے ممبر شین ہیرس کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کے روبوٹ ایک جیسے تھے لیکن ان کے روبوٹ دوسری ٹیموں سے تیز تھے۔

    روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ کے علاوہ ایونٹ میں دوطرح کے روبوٹ توجہ کا مرکز بنے رہے۔ جس میں تلاش اوربچاؤکے ساتھ انسانی معاشرے میں استعمال ہونے والے روبوٹس شامل تھے۔

  • پاکستان کی روبوٹ فٹبال ٹیم نے روبو کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

    پاکستان کی روبوٹ فٹبال ٹیم نے روبو کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

    اسلام آباد: فٹبال میں تو پاکستان کبھی عالمی مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکا لیکن پاکستان میں بنی روبوٹس کی ایک فٹبال ٹیم نے عالمی کپ کھیلنے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پاکستان کی فٹ بال کپ میں نمائندگی کا خواب تو پورا نہ ہوا لیکن روبوٹس اس خواب کو حقیقت کا روپ دیں گے، پاکستانی روبوٹس نے انسانوں کو پیچھے چھوڑ کر عالمی روبو کپ میں جگہ بنالی۔

    اسلام آباد کی یونیورسٹی کے طلبہ پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے روبوٹ فٹ بال ٹیم کی تیاری میں مصروف ہیں، جو چین میں رواں سال ہونے والے عالمی روبو کپ میں حصہ لے گی ۔

    جنوبی ایشیا سے کوئی ٹیم پہلی بار اس مقابلے میں اترے گی۔

    پاکستانی طلباء روبو کپ جیتنے کیلئے روبوٹ کھلاڑیوں کو ٹرین کرنے کیلئے دن رات کو ششیں کر رہے ہیں۔