Tag: Robot Dog

  • روبوٹ کتا اب جدید اسلحہ بھی چلا سکے گا، حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

    روبوٹ کتا اب جدید اسلحہ بھی چلا سکے گا، حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

    واشنگٹن : امریکہ میں روبوٹ کتے اب جدید اسلحہ بھی چلانے لگے، ان کتوں کی مدد سے مقررہ ہدف پر باآسانی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

    امریکہ میں روبوٹ ڈاگ کو اسنائپر رائفل سے لیس کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پولیس اور مسلح افواج کی کسی بھی کارروائی کے دوران ان کی معاونت کرنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلاڈیلفیا کی ایک کمپنی نے چار ٹانگوں والے روبوٹ کی کمر پر 6 اعشاریہ 5 ملی میٹر کی گن فٹ کردی ہے، اس روبوٹک ڈاگ کو امریکہ کے ایک تجارتی شو میں متعارف کرایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ڈاگ روبوٹ گن کے ذریعے خودکار طریقے سے کسی انسان کی مدد کے بغیر ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور 3 سے 4 کلومیٹر دور بیٹھ کر روبوٹ میں موجود گن سے فائرنگ کی جا سکتی ہے۔

    اس روبوٹ کو دور سے ہی ہدایات دی جا سکتیں کہ وہ اپنے گن کو لوڈ، ان لوڈ کر دے یا گولی بھی مار سکتا ہے تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ روبوٹ کتنا گولہ بارود لے کر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نہ ہی اس کی قیمت واضح کی گئی ہے۔

    روبوٹ کو بنانے والی کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ ڈاگ روبوٹ دن اور رات دونوں وقتوں میں ایک جیسا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • آپ کے پیروں کی ناگوار بو اس معصوم کتے کو بے ہوش کرسکتی ہے

    آپ کے پیروں کی ناگوار بو اس معصوم کتے کو بے ہوش کرسکتی ہے

    پیروں سے بدبو آنا ایک ایسا عمل ہے جس کا احساس بعض اوقات اس شخص کو نہیں ہوتا جس کے پیروں سے بو آرہی ہوتی ہے، تاہم اس شخص کے آس پاس موجود افراد سخت الجھن اور اذیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    لیکن بے فکر ہیں، آپ کے پاؤں بدبو دار ہیں یا نہیں، یہ بات آپ کو یہ معصوم سا کتا بآسانی بتا سکتا ہے، لیکن خیال رہے کہ اگر آپ کے پاؤں سے ناگوار بو آرہی ہوگی تو یہ کتا بے ہوش بھی ہوسکتا ہے۔

    یہ کتا دراصل روبوٹک کتا ہے جو جاپان میں بنایا گیا ہے۔ نہایت معصوم دکھنے والے اس ننھے منے روبوٹک کتے کو ہنا شن کا نام دیا گیا ہے۔ ہنا شن جاپانی زبان میں ناک کو کہا جاتا ہے۔

    دو سالوں کی محنت سے بنائے جانے والے اس روبوٹک کتے کی ناک میں سونگھنے والے سینسرز نصب کیے گئے ہیں۔

    کسی کے پاؤں سونگھنے کے بعد بو نہ آنے پر یہ خوشی سے دم ہلاتا ہے، ہلکی بو آنے پر بھونکتا ہے اور اگر بو بہت شدید اور ناگوار ہو تو بے ہوش ہو کر گر جاتا ہے۔

    کیا آپ اپنے پاؤں اس کتے کو سونگھوانا چاہیں گے؟

    مزید پڑھیں: پاؤں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والی عام مشکلات اور ان کا حل


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔