Tag: Robot Sophia

  • بچوں کو سنبھالنے والی ’لٹل صوفیہ‘

    بچوں کو سنبھالنے والی ’لٹل صوفیہ‘

    نیویارک: امریکی کمپنی نے لٹل صوفیہ نامی خاتون روبوٹ متعارف کرایا جو بچوں کی زبان سمجھنے اور ان کی خواہشات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی نے روبوٹ کو لٹل صوفیہ ’ایجوکیشن ایلکسا‘ کا نام دیا، یہ مشینی خاتون بچوں اور والدین کے چہرے کے تاثرات کو سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

    روبوٹ کی اونچائی 36 سینٹی میٹر ہے، لٹل صوفیہ روتے بچوں کو لطائف اور گانے سنا کر خاموش کراتی ہے اور اُن کے ساتھ مختلف ان ڈور گیمز بھی کھیلتی ہے۔

    خاتون روبوٹ میں نصب سسٹم اُسے ارد گرد کے انسانی اور قدرتی ماحول کو سمجھنے میں‌ مدد فراہم کرتا ہے، ماہرین کے مطابق یہ چھوٹی استانی ہے جو7 سے 13 سال کے بچوں بالخصوص لڑکیوں کو سائنس، ٹیکنالوجی، ریاضی اور انجینئرنگ کی تعلیم دے گی۔

    مزید پڑھیں: بیٹی کی خواہش رکھنے والی خاتون روبوٹ کو بھائی مل گیا

    کمپنی ترجمان کے مطابق صوفیہ بچوں کی زبان اور ہنر کی کوڈنگ بھی سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس روبوٹ کی قیمت صرف 99 ڈالر مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً ساڑھے بارہ ہزار روپے بنتے ہیں۔

    قبل ازیں ماہرین انسانی تاثرات کو سمجھنے والی خاتون روبوٹ صوفیہ متعارف کرچکے ہیں جسے سعودی عرب نے اپنی اعزازی شہریت دی، دنیائے تاریخ کا یہ پہلا اور انوکھا واقعہ تھا۔

    بعد ازاں صوفیہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی خطاب کیا تھا جسے دیکھ کر اراکین حیران رہ گئے تھے ، گزشتہ برس صوفیہ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اُسے بیٹی کی ضرورت ہے تاکہ وہ انسانوں کے مزید قریب جاسکے۔

    خیال رہے کہ صوفیا نامی روبوٹ سوئس ماہرین نے تیار کیا ہے، ماضی کی مشہور ہالی ووڈ اداکارہ آڈرے ہپ برن سے مماثلت رکھنے والی صوفیا نامی یہ روبوٹ انسانوں کی گفتگو پر تاثرات ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: انسانی تاثرات سمجھنے والی خاتون روبوٹ کی انوکھی خواہش

    مصنوعی ذہانت کی حامل صوفیا کے چہرے کے تاثرات کی تبدیلی کے لیے اس کے اندر 60 قسم کے مکینزم نصب کیے گئے ہیں۔

  • صدر ٹرمپ سے بہتر کام کرنے والا روبوٹ

    صدر ٹرمپ سے بہتر کام کرنے والا روبوٹ

    جنیوا: سوئس ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ سے بہتر کام کرسکتا ہے۔

    ماضی کی مشہور ہالی ووڈ اداکارہ آڈرے ہپ برن سے مماثلت رکھنے والی صوفیا نامی یہ روبوٹ انسانوں کی گفتگو پر تاثرات ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    اب جبکہ خود کار مشینوں کے تحت یہ روبوٹ کسی حد تک سوچنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے تو اس کا کہنا ہے کہ یہ انسانوں پر حکومت کرنا چاہتی ہے۔

    مصنوعی ذہانت کی حامل صوفیا کے چہرے کے تاثرات کی تبدیلی کے لیے اس کے اندر 60 قسم کے مکینزم نصب کیے گئے ہیں۔

    یہی نہیں یہ گفتگو کی بھی نہایت ماہر ہے۔ مقبول ترین امریکی ٹی وی شو دا ٹونائٹ شو میں شرکت کے دوران صوفیا نے میزبان جمی فیلن سے نہایت پر مزاح اور دلچسپ گفتگو کی۔

    صوفیا کو بنانے والا سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ روبوٹ امریکی صدر ٹرمپ سے بھی بہتر طور پر کام کرسکتا ہے۔

    اس روبوٹ کی تخلیق پر لوگوں کی متضاد آرا سامنے آرہی ہیں۔

    بعض لوگ اس کی مصنوعی ذہانت کے باعث اسے انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ بعض نے اسے سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔