Tag: Robot

  • گھر پر چیزیں فراہم کرنے والا روبوٹ

    گھر پر چیزیں فراہم کرنے والا روبوٹ

    بیجنگ: چینی ماہرین نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو  صارفین کو گھر بیٹھے چیزیں فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ کے رہائشی علاقے میں پیلے ’زرد‘ رنگ کا روبوٹ سڑکوں پر چیزیں لے جاتے ہوئے نظر آرہا ہے جو گاہگوں کے آرڈر اُن کے گھروں تک پہنچا رہا ہے۔

    یہ روبوٹ سپر اسٹور سے پھل، کولڈرنگ، سمیت دیگر اشیاء صارفین کے گھروں تک پہنچاتا ہے۔

    چینی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ روبوٹ میں جی پی ایس سسٹم نصب کیا گیا جبکہ اس میں کیمرہ اور ریڈار سسٹم بھی موجود ہے جو کچھ کلوگرام تک وزن اٹھا کر 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرسکتا ہے۔

    روبوٹ میں 4 کیمرے نصب کیے گئے جن کی مدد سے وہ اطراف کے حالات کا جائزہ لینے اور رکاٹوں کو دیکھتا ہے جبکہ سسٹم کے مطابق دائیں بائیں مڑنے یا پھر سمت بھی خود بدلتا ہے۔

    الیکٹرانک ملازم میں کنٹرولنگ سسٹم نصب کیا گیا جو 6 پہیوں کو گھمانے اور مذکورہ مقام تک پہنچانے میں مدد فراہم کرتا ہے، فی الحال کمپنی کی جانب سے یہ آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

    کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر صارفین کی جانب سے شکایات موصول نہ ہوئیں اور تجربہ کامیاب رہا تو اسے باقاعدہ متعارف کرادیا جائے گا البتہ اگر کوئی مسائل درپیش ہوئے تو سسٹم کو جدید کیا جائے گا اور پھر اسے تجارتی مقصاد کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

    ٹیکنالوجی کمپنی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے روبوٹ ایک شہر سے دوسرے شہر سامان کی ترسیل کے لیے بھی استعمال کیے جاسکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت میں روبوٹ ویٹرز پر مشتمل ریستوران

    بھارت میں روبوٹ ویٹرز پر مشتمل ریستوران

    نئی دہلی: بھارت کے شہر چنئی میں روبوٹ ریستوران متعارف کروا دیا گیا جہاں روبوٹس نے آنے والے مہمانوں کی خاطر مدارات سنبھال لی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چنائی میں روبوٹس ریستوران ان دنوں عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں ویٹرز کے فرائض اب روبوٹ انجام دے رہے ہیں۔

    روبوٹ ریستوران میں آنے والے مہمانوں کو نہ صرف خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ دیے گئے آرڈر پر کھانے اور مشروبات ان کی میز پر پیش کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں‌ پہلی بار کھانا پیش کرنے والا روبوٹ تیار

    گاہکوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس ریستوران میں آ کر خوشگوار حیرت کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ یہ روبوٹ حقیقی ویٹرز سے زیادہ اچھے طریقے سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ریستوران بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا ریستوران ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک

    سعودی عرب روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک

    ریاض : سعودی عرب نے روبوٹ کو شہریت دے کر امریکا، روس، جرمنی، برطانیہ سمیت تمام ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوفیہ نامی خاتون روبوٹ نے دنیا بھر میں پہلی سعودی شہریت کا اعزاز حاصل کرلیا، تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی روبوٹ کو کسی بھی ملک کی شہریت سے نوازا گیا ہے۔

    سعودی عرب نے صوفیہ نامی خاتون روبوٹ کو شہریت دے کر دنیا کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا اور پاسپورٹ بھی جاری کردیا۔

    شہریت پانے کے بعد روبوٹ صوفیا کا انٹرویو بھی کیا گیا، جس میں میزبان نے سوالات کیے جس کے روبوٹ نے اپنی ذہانت کے مطابق جواب دیئے۔

    سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی ویڈیو میں صوفیہ روبوٹ نے سعودی شہریت پانے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیےقابل فخر لمحہ قرار دیا اور کہا کہ سب سے زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی روبوٹ کو شہریت حاصل ہوئی ہے اور یہ اعزاز مجھے ملا۔

    ایوان شاہی کے مشیر سعودی القحطانی نے سوشل میڈیا میں صوفیا نامی ربورٹ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا روبوٹ ہے جسے سعودی شہریت اور پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ صوفیا نامی روبوٹ سوئس ماہرین نے تیار کیا ہے، ماضی کی مشہور ہالی ووڈ اداکارہ آڈرے ہپ برن سے مماثلت رکھنے والی صوفیا نامی یہ روبوٹ انسانوں کی گفتگو پر تاثرات ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    مصنوعی ذہانت کی حامل صوفیا کے چہرے کے تاثرات کی تبدیلی کے لیے اس کے اندر 60 قسم کے مکینزم نصب کیے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بیوی کی تلاش میں ناکامی پر روبوٹ سے شادی

    بیوی کی تلاش میں ناکامی پر روبوٹ سے شادی

    چین میں ایک انجینیئر نے بیوی کی تلاش میں ناکام ہونے کے بعد ایک روبوٹ سے شادی رچا لی۔

    چین کے زی جنگ صوبے سے تعلق رکھنے والا یہ انجینئر زینگ جیا جیا مصنوعی ذہانت پر کام کرتا ہے اور روبوٹس بناتا ہے۔ اس بار اس نے ایک نسوانی روبوٹ بنایا اور کچھ عرصے بعد اس سے شادی کرلی۔

    یہ روبوٹ چینی حرف تہجی اور تصاویر کی شناخت کر سکتا ہے اور چند الفاظ بھی بول سکتا ہے۔

    زینگ کے دوستوں اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے کسی گرل فرینڈ یا بیوی کی تلاش میں سرگرداں تھا اور اس تلاش میں ناکامی اب اسے فرسٹریشن کا شکار بنا رہی تھی۔

    تاہم اب ایک سادہ سی تقریب میں زینگ نے اس تلاش کو ختم کیا اور اپنے بنائے ہوئے روبوٹ سے شادی کرلی جس میں اس کے دوستوں اور اہل خانہ نے بخوشی شرکت کی۔

    زینگ کا کہنا ہے کہ وہ اس روبوٹ پر مزید کام جاری رکھے گا جس کے بعد اس کی یہ روبوٹک بیوی چل پھر سکے گی اور گھر کے کاموں میں اس کا ہاتھ بھی بٹا سکے گی۔

  • انسانوں جیسا روبوٹ جسے پہچاننا مشکل

    انسانوں جیسا روبوٹ جسے پہچاننا مشکل

    بیجنگ: چین میں منعقدہ عالمی روبوٹ کانفرنس میں خاتون سے مماثلت رکھنے والا ایسا حیرت انگیز روبوٹ متعارف کرایا گیا جسے دیکھ کر خاتون اور روبوٹ میں تمیز کرنا مشکل ہے جسے خاتون روبوٹ کا نام بھی دیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں منعقدہ ’’ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2016ء‘‘ میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والا یہ روبوٹ ایک ادارے  نے تیار کیا ہےجسے ’’جیا جیا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو آپ سے بات کرسکتا ہے اور آپ کے چہرے کو پہچاننے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

    جیا جیا نامی روبوٹ خاتون سے منسوب ہے ، یہ خاتونی روبوٹ چہرے کی پہچان ، جنس کی امتیاز اور لوگوں کی عمر کے ساتھ ساتھ چہرے کے تاثرات بھی شناخت کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ اس میں ایسی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے جو انسانی زبان اور چہرے کے تاثرات کو سمجھنے میں کافی حد تک مدد دیتی ہے۔

    robot-2

    ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں پیش کیے جانے والے جیا جیا نے لوگوں کے سوالات کے جواب دیے اور ان کے تاثرات سمجھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں سے باقاعدہ بات چیت بھی کی۔

    روبوٹ بنانے والی ٹیم کے سربراہ لوڈونگ چی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اپنی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ  یہ رواں سال کے ابتداء میں مکمل ہوگیا تھا تاہم ابھی بھی ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

    robot-4

    انہوں نے کہا کہ جیا جیا کو جب نمائش میں پیش کیا گیا تو اُس وقت کئی مسائل درپیش آئے جن میں چہرے کے تاثرات کو دیکھ کر قدرتی ردعمل دیکھنے میں مشکلات پیش آئیں چونکہ یہ تاثرات انسان کی خامیوں یا خوبیوں کو بیان کرتے ہیں۔

    پڑھیں: چین میں روبوٹس کی سالانہ کانفرنس کا تصویری احوال

     نمائش میں متعدد انسانی روبوٹس پیش کیے گئے تھے جو مختلف اہمیت کے حامل تھے، جس میں ایک بیٹ منٹ تھا جو انسانوں کے ساتھ مختلف کھیل کھیلنے میں مصروف تھا جبکہ بائیونک پرندوں اور تتلیوں کو بھی کانفرنس کا حصہ رکھا گیا تھا۔

    robot-5

    اس موقع پر ایک ایسا روبوٹ بھی پیش کیا گیا جو خطاطی کی صلاحیتوں سے لوگوں کو حیران کررہا ہے، اسے تیار کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اگلے مرحلے میں یہ انسانوں کی نقل اتارنے اور آخری مرحلے پر یہ اُن کے متبادل کی صورت اختیار کرجائے گا۔

    robot-3

    یاد رہے کہ گزشتہ  برس بھی نمائش میں ایک خاتون روبوٹ کو پیش کیا گیا تھا جو اب ایک فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کررہی ہے۔

  • پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    کراچی: اے آر وائی کے اشتراک سے بننے والی فلم جانان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم The Achilles Proposal ’’دی ایشی لیس پروپوزل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس کا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتہائی مختصر عرصے میں پاکستانی ڈرامے اور فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے والی آرمینہ خان ہالی ووڈ کے سفر کا برطانوی فلم سے کرنے جارہی ہے، سائنس فکشن پر بننے والی فلم کے ہدایت کار عاطف ظفر نےاداکارہ کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر انہیں اپنی فلم میں مرکزی کردار دے دیا ہے۔

    اس فلم میں آرمینہ خان ایک نئے روپ میں روبوٹ کا کرداد ادا کرتی نظر آئیں گی جس کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، یہ فلم مصنوعی ذہانت، ذہانت، کمپیوٹر اصطلاح میں مصنوعی ذہانت کے نقصانات پر بنائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’’ربورٹ کی سوچنے سمجھنے کی طاقت انسانوں کے لیے کتنی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے‘‘۔

    armeena-poster

    فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے آرمینہ خان نے کہا کہ ’’کامیاب اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ اُسے ہر بار نیا کرداد ادا کرنے کا موقع ملے تاکے اداکاری کے فن کو زیاد ہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع ملے تاہم اس فلم میں ربورٹ کا کردار ادا کرنے سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا‘‘۔

    پڑھیں:  فلم ’جانان‘ نے ریلیز کے پہلے روز شائقین کا دل جیت لیا

    انہوں نے کہا کہ ’’ابھی تک شائقین نے مجھے رومانوی اور افسردہ کرداروں میں دیکھا ہے تاہم اس فلم میں ملنے والے کردار کو دیکھ کر وہ میری صلاحیتوں سے نہ صرف متاثر ہوں گے بلکہ حیران بھی ہوجائیں گے‘‘۔

    علاوہ ازیں دیگر فنکاروں میں کرسٹو فیتھ، گریس ریلی اور مارک ہل شامل ہیں تاہم یہ موودی آئندہ سال ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے تیار کی جارہی ہے جسے آئندہ سال پیش کیا جائے گا جبکہ اسے بعد میں باقاعدہ ریلیز کیا جائے گا۔

  • ضعیف اور مریض افراد کی خدمت کیلئے جدید روبوٹ تیار

    ضعیف اور مریض افراد کی خدمت کیلئے جدید روبوٹ تیار

    ٹوکیو: جاپان کی نجی کمپنی نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جوبوڑھے اور بیمار افراد کو پانی دوائیں اورٹی وی کا ریموٹ پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں بوڑھوں کی تعدادمیں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لہذا ان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک کےبعد ایک ٹیکنالوجی
    متعارف کرائی جارہی ہے۔

    ایک مشہور جاپانی کمپنی نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جسے دور بیٹھ کر ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

    روبوٹ کی انگلیوں پر ربر اور ابھار ہیں جو اس کی گرفت کو نرم اور مضبوط بناتے ہیں جس سے یہ دوائیں، کھانا اور پانی کی بوتلیں اٹھا سکتا ہے۔ اس کے چہرے پر ایک اسکرین ہے جو ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

  • حیرت انگیز روبوٹ جو 2ہزار کھانے تیار کر سکتا ہے

    حیرت انگیز روبوٹ جو 2ہزار کھانے تیار کر سکتا ہے

    لندن: برطانوی ماہرین نے ایک ایسا ماہر روبوٹ تیار کرلیا ہے، جو دس یا بارہ نہیں بلکہ مختلف اقسام کے دوہزار کھانے تیار کرسکتا ہے۔

    لوگ عام طور پر خود کھانا پکانے کے بجائے باہر کا پکا پکایا کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن ایسا کرنا نہ صرف ان کی جیب پر بھاری پڑتا ہے بلکہ ان کی صحت کے لیےنقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

    لوگوں کی اس مشکل کا حل ایک برطانوی کمپنی نے ڈھونڈ نکالا ہے۔

    برطانوی کمپنی مولی روبوٹکس کے ماہرین روبوشیف نامی ایسا ہنرمند روبوٹ تیار کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں، جوصرف دس یا بارہ نہیں بلکہ مختلف انواع واقسام کےدو ہزار کھانے بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    بیس موٹرزاور ایک سو انتیس حساس ترین سینسرز کے حامل اس روبوشیف کی قیمت پندرہ ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

  • ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی چھ مارچ کو ریلیزہوگی

    ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی چھ مارچ کو ریلیزہوگی

    نیویارک : جذبات سے بھرپور روبوٹ کی کہانی پر مبنی فلم چیپی کا رنگا رنگ پریمیئر نیویارک میں سجا، جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے دھوم مچادی۔

    انسانی جذبات سے بھرپور روبوٹ بڑے پردے پر سب کا دل جیتنے آرہا ہے، ایکشن اور جزبات سے بھرپور فلم چیپی کا ورلڈ پرئمیر نیویارک میں ہوا، جہاں فلمی ستاروں کو دیکھنے کیلئے پرستاروں کا میلہ لگ گیا۔

    فلم کی کہانی ایک ربوٹ کے گرد گھوم رہی ہے، جو عام انسانوں کی طرح سوچتا اور محسوس کرتا ہے۔

    فلم کی ہدایتکاری نیل بلام کیمپ نے کی ہے، کولمبیا پکچرز کی نئی ایکشن ،ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی چھ مارچ کو سینما گھروں میں شائقین کو تفریح فراہم کرنے آرہی ہے۔

  • جاپان کا ہینا ہوٹل جہان صارفین کو روبوٹ سروس فراہم کریں گے

    جاپان کا ہینا ہوٹل جہان صارفین کو روبوٹ سروس فراہم کریں گے

    ناگاساکی: جاپان میں قائم کیا جارہا ہے ایسا ہوٹل جہاں صارفین کوصرف روبوٹ سروس فراہم کریں گے۔

    ناگاساکی شہر کے تھیم پارک میں ہینا ہوٹل قائم کیا جارہا ہے اس ہوٹل میں ایک سو چوالیس کمرے ہوں گےاور استقبالیہ سے لے کر کمروں کی صفائی ستھرائی اور سکیورٹی تک کے فرائض روبوٹ سرانجام دیں گے۔

    انتظامیہ نےروبوٹ ہوٹل بنانے کے لئے ابتدائی تحقیقات اور تجربات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ اس توقع کا اظہار کیاگیا ہے کہ ہوٹل میں آنے والے مہمان روبوٹ ملازمین کی کارکردگی کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔