Tag: Robot

  • انسان زمین سے پچاس کروڑ کلومیٹر کے فاصلے پرپہنچ گیا

    انسان زمین سے پچاس کروڑ کلومیٹر کے فاصلے پرپہنچ گیا

    یورپی خلائی ادارے نے زمین سے پچاس کروڑ کلومیٹر کے فاصلے پر موجود دمدار ستارے پر روبوٹ پہنچادیاہے۔

    سائنسدانوں نے مریخ کے بعد ستاروں پر بھی کھوج کا سلسلہ   شروع کردیا۔یورپی خلائی ادارے نے ’فیلے‘نامی روبوٹ کو دمدار ستارے پر پہچانے کا پہاڑ سرکرلیا۔

    زمین سے پچاس کروڑ کلومیٹر کے فاصلے پر موجود دمدار ستارے پر روبوٹ دس سال کے عرصے میں پہنچا ہے۔خلائی مہم کا مقصد ساڑھے چار ارب سال قبل نظام شمسی کی تشکیل کے بارے میں رازوں سے پردہ اٹھانا ہے۔

    روبوٹ پر ڈرلز مشینیں، کیمرے اور سینسرز نصب ہیں۔جن کی مدد سے وہ دم دار ستارے کے ماحول، زندگی کے آثار، مائع گیس، اور درجۂ حرارت سمیت مختلف عوامل کا جائزہ لے سکےگا۔سائنسدانوں کے مطابق دمدار ستارے پر روبوٹ کا اترنا انسانیت کے لیے ایک ’بڑا قدم‘ ہے۔

  • یونانی سائنسدانوں نے تیرنے والا روبوٹ آکٹوپس تیارکرلیا

    یونانی سائنسدانوں نے تیرنے والا روبوٹ آکٹوپس تیارکرلیا

    یونان: یونانی سائنسدانوں نے تیرنے والا روبوٹ آکٹوپس تیارکرلیا ہے۔

    یونانی سائنسدانوں نے ایسا روبوٹ آکٹوپس تیار کیا ہے،جو پانی میں تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فاﺅنڈیشن فارریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی نامی ادارے کے تحت بنایا جانے والا یہ روبوٹ آکٹوپس آٹھ مصنوعی بازوﺅں پرمشتمل ہے، جو صرف ایک سیکنڈ میں سات انچ تک پھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹک آکٹوپس سمندر میں موجود مچھلیوں کی اقسام اور آبی ماحولیات کو جانچنےکیلئے تخلیق کیا گیا ہے۔

  • روبوٹ سےکارکی شکل اختیارکرنےوالا روبوٹ نمائش کیلئےپیش

    روبوٹ سےکارکی شکل اختیارکرنےوالا روبوٹ نمائش کیلئےپیش

    جاپان میں روبوٹ سے کار کی شکل اختیار کرنے والا روبوٹ نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔

    جاپانی انجینئرز نے چند سیکنڈز میں کارمیں بدلنے والاچارعشاریہ تین فٹ لمبا روبوٹ تیارکیا ہے،روبوٹ کی حالت میں یہ ایک کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلتا ہے جبکہ کار کی شکل اختیار کرنے پردس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتا ہے،کمپنی کا کہنا ہے کہ اگلا روبوٹ سولہ فٹ لمبا بنایا جائے گا،انجینئرزکا کہنا ہے کہ یہ آئیڈیا ہالی وڈ کی فلم ”ٹرانسفارمرز“سے لیا گیا ہے۔

  • روبوٹک پائلٹ میدان میں اترنے کیلئے تیار

    روبوٹک پائلٹ میدان میں اترنے کیلئے تیار

    جنوبی کوریا:  ماہرین نے ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے، جو طیارہ کو کسی بھی صورتحال میں اڑانے اورلینڈ کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    پائلٹس کا زمانہ پرانا ہوا، اب جہاز کو روبوٹ کو چلانا ہوگا، روبوٹس کی دنیا میں اہم پیش رفت نے سب کو حیران کردیا ہے، جنوبی کوریا کے ماہرین ایسے روبوٹ کی تیار کر لیا ہے جو کسی بھی موسم میں کوئی بھی طیارہ با آسانی پرواز کرسکتے ہیں۔

    ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹک پائلٹ آٹو پائلٹ پروگرام کے تحت طیارے کو اڑانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، موسم خراب ہو یا پھر پرواز مشکل مشینی پائلٹ کیلئے ٹیک آف اور لینڈنگ کرنا آسان ہوگا۔

    ماہرین کے مطابق جلد ہی نئے پائلٹس کا یہ منصوبہ آزمائشی مراحل میں داخل ہوجائے گا۔