Tag: rocket fired

  • اسرائیلی فورسز کی غزہ میں فضائی بمباری، 1 نوجوان شہید متعدد زخمی

    اسرائیلی فورسز کی غزہ میں فضائی بمباری، 1 نوجوان شہید متعدد زخمی

    یروشلم : غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی شمالی غزہ میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 1 فلسطینی نوجوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر قابض ظالم صیہونی ریاست اسرائیل کی فضائیہ کی جانب سے بدھ کے روز غزہ کے شمالی حصّے میں رہائشی آبادی کو شدید فضائی بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ غزہ کے علاقے بیت لاھیا میں علیٰ الصبح 4 بجے بم گرائے گئے تھے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت ناجی الزعانین کے نام سے ہوئی ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے نوجوان کی عمر 25 برس تھی

    دوسری جانب صیہونی ریاست کی درندہ صفت فورسز کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج کی جانے والی فضائی بمباری میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی دفاعی فورسز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے فلسطین پر غزہ اے فائر کیے جانے والے میزائلوں کے جواب میں بمباری کی گئی تھی۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ رات فلسطینی حدود سے متعدد راکٹ داغے گئے تھے جس نے بئرسبع کے لیے علاقے کو متاثر کیا تھا۔

    اسرائیلی فورسز کے ترجمان مقبوضہ غزہ میں کی جانے والی فضائیہ بمباری کی ذمہ دار فلسطینی مزاحمتی تنظیم’حماس‘ ہے۔

  • افغانستان: راکٹ حملے میں 50 سے زائد طالبان ہلاک ہوئے’ امریکی فوج

    افغانستان: راکٹ حملے میں 50 سے زائد طالبان ہلاک ہوئے’ امریکی فوج

    کابل: افغانستان میں موجود امریکی فوج کے ترجمان کرنل مارٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صوبے ہلمند میں کیے جانے والے راکٹ حملے میں 50 سے زائد طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان صوبے ہلمند میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا تھا جہاں طالبان کے اہم کمانڈرز موجود تھے اسی دوران امریکی فورسز نے راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

    عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی اور افغان فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ گذشتہ دنوں بھی افغان فوج نے طالبان عسکریت پسندوں پر حملے کیے تھے جس سے طالبان کو شدید نقصان پہنچا تھا۔


    افغان صوبے غزنی میں طالبان کا حملہ، افسران سمیت 14 پولیس اہلکار ہلاک


    افغانستان میں امریکی فورسز کے ترجمان کرنل مارٹن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے خیال میں طالبان کے ہونے والے اس اجلاس میں آئندہ کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی، تاہم خفیہ اطلاعات پر راکٹ حملے کیے جس کے باعث متعدد طالبان ہلاک ہوئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اجلاس میں افغانستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے طالبان کمانڈرز شریک تھے، فورسز کے لیے یہ کارروائی بہت اہم ہے، جس کے باعث شدت پسندوں کی نئی بنائی جانے والی حکمت عملی کو ناکام بنایا گیا ہے۔


    افغانستان: طالبان کا حملہ، گورنر سمیت درجنوں جاں بحق، علاقے پر قبضہ


    خیال رہے کہ دوسری جانب طالبان نے افغانستان میں اپنی شرپسند کارروائیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے، دہشت گردوں نے صوبہ لوگر میں قائم پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے تین سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔